ایک معزز خاتون - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Chit Chat » General Discussion » ایک معزز خاتون
General Discussion This is the forum for your general conversation. Share your interest, ideas, your dreams (about other guppies) or discuss anything not related to above or below forums.

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
nazeer1's Avatar
nazeer1 nazeer1 is offline
 


Posts: 648
My Photos: ()
Country:
Join Date: Nov 2014
Gender: Male
Default ایک معزز خاتون - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   01-25-2016, 06:08 PM

ایک معزز خاتون کی شادی اسمعیل نامی شخص سے ہوئی۔ اسمعیل ایک متقی شخص اور جلیل القدر عالم تھے۔ انہوں نے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے سامنے زانوئے تلمذتہ کیے تھے۔ اس مبارک شادی کا پھل میاں بیوی کو ایک نامی گرامی بچے کی صورت میں ملا جس کا نام انہوں نے "محمد" رکھا۔شادی ہوئے ابھی کچھ سال ہی گزرے تھے کہ اسمعیل بیوی اور چھوٹے بچے کو داغِ مفارقت دے گئے اور وراثت میں کافی دولت چھوڑ گئے۔والدہ انتہائی انہماک کے ساتھ اپنے بیٹے کی تربیت میں جت گئیں۔ ان کی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا ایک جلیل القدر عالم ِ دین بن کر افقِ عالم پر چمکے اور اپنے علم سے تاریک دنیا کو منور کردے۔ لیکن ان کی حسرت و یاس کا اس وقت کوئی ٹھکانہ نہ رہا جب ان کے بچے کی مستقبل میں ترقی اور ان کی تمناؤں کی تکمیل میں ایک بڑی رکاوٹ پیدا ہوگئی۔بچپن ہی میں ان کا یہ بچہ اپنی بینائی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔اب نابینا ہونے کی صورت میں یہ بچہ حصول تعلیم کے لیے علماء کے دروس میں شرکت سے معذور تھا اور نہ ہی وہ حصول علم کے لیے دوسرے شہروں کا سفر اختیار کرسکتا تھا۔ماں کو یہ غم کھائے جا رہا تھا کہ آخر اس بچے کا کیا ہوگا، عالمِ دین کیوں کر بن سکے گا،
بینائی کے بغیر علم کا حصول کیسے ممکن ہے؟وغیرہ وغیرہ۔
اس خواہش کی تکمیل کے لیے ایک ہی ذریعہ باقی تھا، ایک ہی راستہ تھا اوروہ راستہ دعا کا تھا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس پر دعا کے دروازے کھول دیے اور وہ پورے اخلاص اور سچی نیت کے ساتھ دربارِ الہٰی میں گڑگڑاکر رونے لگی اور اللہ رب العزت کے سامنے دستِ سوال دراز کرکے بینائی کے لیے دعائیں مانگنے لگی۔
یہ دعائیں نجانے کتنی مدت تک ہوتی رہیں کہ ایک رات اس نے ایک عجیب و غریب خواب دیکھا، حضرتِ ابراہیم خلیل اللہ خواب میں نظر ائے، وہ کہہ رہی تھے:
"اے بی بی ! تیری دعاؤں کے کثرت کے سبب اللہ تعالیٰ نے تیرے بیٹے کی بینائی واپس کردی ہے۔"
جب "محمد" کی والدہ نیند سے بیدار ہوئیں تو دیکھا کہ واقعی اس کے بیٹے کی بینائی بحال ہو گئی ہے۔ اس کی زبان سے بے ساختہ یہ الفاظ نکلے:
" اے میرے پروردگار! پریشان حال کی دعائیں تیرے علاوہ کون سن سکتا ہے اور کون ہے جو بندوں کو تکلیفوں کو دور کرتا ہے۔"
یہ عظیم خاتون جو مسلسل دعائیں مانگتی رئیں، امام المحدثین محمد بن اسمعیل بخاری رحمۃاللہ علیہ کی والدہ محترمہ تھیں، جنہوں نے بیٹے کی بینائی لوٹ آنے کے بعد اس کی تعلیم و تربیت اس قدر محنت سے کی کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے بیٹے پر علوم و فنون کے دروازے کھول دیے اور پھر آگے چل کر یہ بچہ ایک بہت بڑا محدث بنا اور کتاب اللہ کے بعد دنیا کی صحیح ترین کتاب تصنیف کی جو " صحیح البخاری " کے نام سے مشہور ہے۔ اور اس بچے کو لوگ امام بخاری کے نام سے جانتے ہیں،جن کا پورا نام محمد بن اسمعیل بخاری رحمۃ اللہ علیہ ہے۔
-------
(یہ واقعہ عبدالمالک مجاہد کی تصنیف: سنہری کرنیں سے لکھا گیا

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
Hina S. Hina S. is offline
 


Posts: 16
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2015
Gender: Female
Default Re: ایک معزز خاتون - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   01-27-2016, 09:20 AM

Amazing story with great learnings and lessons!

 

(#3)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: ایک معزز خاتون - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-15-2016, 09:45 AM

Very nIce Sharing

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
ایک, معزز

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
ایمرجنسی وزیراعظم شوکت عزیز اور فوج کے مش  karwanpak General Discussion 1 04-18-2014 10:09 AM
میزبان کو دفاعی چیمپئن کے ہاتھوں شکست karwanpak Sports 1 03-27-2014 03:26 PM
زیتون کے تیل کو زندگی کا معمول بنائیں ROSE Health & Care 5 06-02-2013 11:01 PM
نماز عشاء اور فجر کی نماز با جماعت ادا کرنے ROSE Hadees Shareef 1 07-14-2012 07:11 AM
اسلام میں خواتین کا بال کٹوانا جائز ہے یا ن ROSE Islamic Issues And Topics 3 05-16-2010 09:47 AM


All times are GMT +5. The time now is 07:38 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG