ایک تحریر جس نے مجھے رلادیا - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Chit Chat » General Discussion » ایک تحریر جس نے مجھے رلادیا
General Discussion This is the forum for your general conversation. Share your interest, ideas, your dreams (about other guppies) or discuss anything not related to above or below forums.

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
bint-e-masroor bint-e-masroor is offline
 


Posts: 4,209
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2013
Location: ●♥ღ ÐязαmℓάиÐ ღ♥●
Gender: Female
New ایک تحریر جس نے مجھے رلادیا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-31-2013, 10:29 AM

ایک تحریر جس نے مجھے رلادیا

تین مہینے گزر گئے کلاس شروع ہوئے میری کلاس کا ایک بچہ علی جو تھلیسیمیا کے مرض کا شکار ہے صرف تین دن سکول آسکا.
آج اسکا تیسرا دن تھا.
سوچا آج تھوڑی گپ شپ کرتے ہیں. دیکھتے ہیں اتنا چھوٹا سا بچہ اتنی بڑی تکلیف سے کیسے لڑتا ہے.
اس نے مجھے جو باتیں بتائیں میری گزارش ہے کہ وہ سب پڑھیں اور اتنا شئیر کریں کہ بے ضمیروں تک بھی یہ بات پہنچ جائے.
ٹیچر مجھے اسکو ل اچھا لگتا ہے مگر میرے پٹھے اب میرا بوجھ نہیں اٹھا سکتے. میرا بی پی اتنا لو ہوجاتا ہے کہ مجھے ایک دن اسکول آنے کے بعد دو ہفتے ہسپتال میں گزارنے پڑتے ہیں.
وہاں میں کافی دن سویا رہتا ہوں. پھر جب ہوش آتا ہے تو سوچتا ہوں کہ میرے دوست اس وقت انگریزی پڑھ رہے ہونگے. ابھی انکا لنچ بریک ہوگا. اب چھٹی ہونے والی ہوگی.
ٹیچر جب میرے والدین کو پتہ چلا کہ مجھے یہ بیماری ہے تو وہ بہت روئے تھے. میرا کوئی بہن بھائی نہیں شاید انکو لگتا ہوگا کہ میں مرنے والا ہوں.
میں نے اپنی بیماری سے کہا کہ میں تمھیں ہرادوں گا.
جیت کے رہوں گا اور سو سال جیئوں گا. (انشاء اللہ)
ٹیچر جو ڈاکٹر اور ہسپتال والے تھے وہ بہت اچھے تھے میرا بہت خیال رکھتے تھے. ایک نرس آنٹی مجھے اپنا بیٹا کہتی تھیں. وہ ہم بچوں کو کارٹون والے روم میں لے جاتی تھیں ہم کارٹون دیکھتے رہتے ڈرپ بھی لگ جاتی تھی.
مگر ٹیچر جب مجھے ری ایکشن ہوجاتا تھا دوا کا تب مجھے لگتا میں جیت نہیں سکوں گا.
ٹیچر کچھ گندے لوگ ہم بچوں کی اصلی دوا چھپا کر نقلی دوا ڈاکٹر کو دے جاتے ہیں. یا خون ٹھیک نہیں ہوتا تو اسکا ری ایکشن ہوجاتا ہے.
ٹیچر پھر ایسا لگتا ہے جیسے کسی چٹان کے نیچے دب گیا ہوں.
میرا جسم اکڑ جاتا ہے. کچھ بھی نظر نہیں آتا چاروں طرف دھند چھا جاتی ہے. مجھے اپنے چاروں طرف فوجی نظر آرہے ہوتے ہیں. جیسے ایک ٹینک مجھے کچلنے آرہا ہو. بم پھٹ رہے ہوتے ہیں اور مجھے ان دھماکوں میں اپنے دل کی دھڑکن ختم ہوتی سنائی دے رہی ہوتی ہے.
امی بتاتی ہیں کہ مجھے سب نے پکڑا ہوا ہوتا ہے. میرے ہاتھ پاؤں مڑتے جاتے ہیں. پھر ڈاکٹر انکل مجھے انجکشن لگاتے ہیں میں سوجاتا ہوں. جب میں جاگتا ہوں تو میرے گلے سے مشینیں نکلتی ہیں. انکی وجہ سے میرا گلہ اتنا سوج جاتا ہے کہ میں سانس تک نہیں لے سکتا.
ٹیچر جو لوگ ہماری دوا چھپا دیتے ہیں انکو شاید پتہ نہیں ہوگا کہ ہم بچوں کو کتنا درد ہوتا ہے. ہمارا تو خون بھی نہیں ملتا جو مل جائے تو دوا الٹی ہوجاتی ہے. ڈاکٹر انکل نے بتایا تھا کہ ایک نقلی دوا کی وجہ سے میں اب کبھی دیر تک نہیں بیٹھ سکوں گا. نہ کوئی کام کر سکوں گا. ٹیچر میں اپنی بیماری کو ہرا کر بس جیتنے ہی والا تھا کہ بس ہار گیا.
پتہ نہیں وہ کون انکل ہیں جو ہماری دوا چھپا کر بدل دیتے ہیں. شاید انکے بچوں کو بھی یہ بیماری ہو اور انکے پاس اصلی دوا کے پیسے نہ ہوتے ہوں؟
میری دعا ہے کہ ان انکل کے بچے جلدی سے ٹھیک ہوجائیں. تاکہ دوسرے بچوں کو بھی ٹھیک دوا ملے.
.
.
تمام جعلی دوا بنانے والے اس چھ سال کے معصوم بچے کی تکلیف سن رہے ہیں جو انکی وجہ سے پتہ نہیں کتنے معصوم بچے اتنی تکلیف جھیل رہے ہیں. کاش آپ محسوس کر سکیں کہ ایک ننھی سی جان ایک جان لیوا مرض کو ہرانے کے قریب ہوکر جب آپکی وجہ سے ہار جاتی ہے تو اسے کیسا لگتا ہے!!!
اللہ آپ کا ضمیر زندہ کرے آمین

 



Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: ایک تحریر جس نے مجھے رلادیا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-31-2013, 02:20 PM

Nice Sharing

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




(#3)
Old
Princess Urwa Princess Urwa is offline
 


Posts: 8,345
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2013
Gender: Female
Default Re: ایک تحریر جس نے مجھے رلادیا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-31-2013, 06:13 PM

nice sharing

 



[SIGPIC][/SIGPIC]
(#4)
Old
jaheen100 jaheen100 is offline
 


Posts: 16
My Photos: ()
Country:
Join Date: Jan 2014
Location: Rawalpindi
Gender: Female
Default Re: ایک تحریر جس نے مجھے رلادیا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   01-03-2014, 03:24 PM

It is also effective column. I have read it.

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
ایک, جس, مجھے, نے


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
سادگی پر اس کی، مر جانے کی حسرت دل میں ہے !«╬Ĵamil Malik╬«! Ghalib Mirza Asadullah Khan 5 02-23-2012 08:57 PM
مجھے سارے رنج قبول ہیں اُسی ایک شخص کے پیار &# ROSE Great Urdu Poets&Poetry 2 10-11-2011 07:23 PM
مجھے سارے رنج قبول ہیں اُسی ایک شخص کے پیار &# ROSE Great Urdu Poets&Poetry 4 09-28-2011 10:12 PM
جب چھڑا تذکرہ میرے سرکار کا میرے دل میں نہا ROSE Islamic Poetry 5 08-26-2011 06:43 AM
مجھے سارے رنج قبول ہیں اُسی ایک شخص کے پیار &# ROSE Miscellaneous/Mix Poetry 3 07-29-2011 03:14 AM


All times are GMT +5. The time now is 07:41 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG