Computer and Information Technology !!! Computer softwares, problems and about latest science Technology !!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
|
|
|||
آئی فون پروگرام کا نو سالہ خالق -
>>
Show Printable Version
Email this Page
02-07-2009, 05:01 PM
آئی فون پروگرام کا نو سالہ خالق
لم نے اپنا نام تاریخ میں محفوظ کرلیا ہے ملیشیا میں ایک نو سالہ بچے نے ایپل آئی فون کے لیے پینٹنگ ایپلیکیشن یا فون کی ٹچ سکرین کو انگلیوں سے چھو کر پینٹنگ کرنے کا پروگرام تخلیق کرڈالا ہے۔ لم ڈینگ وین نے اپنی دو چھوٹی بہنوں کے لیے ’ڈوڈل کڈز‘ کے نام سے یہ انگلیوں سے پینٹ کرنے کا پروگرام تخلیق کیا ہے۔ یہ دو بچیاں بالترتیب تین اور پانچ سال کی عمروں کی ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے فون استعمال کرنے والا اپنی انگلیوں کے ذریعے ٹچ سکرین فون پر ڈرائنگ کرسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فون کو اوپر نیچے حرکت دینے سے یہ ڈرائنگ صاف ہوجاتی ہے۔ دو ہفتے کے قلیل عرصے میں ایپل آئی ٹیونز کے سٹور سے یہ پروگرام چار ہزار سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے۔ لم ڈینگ وین کی عمر کے بیشتر بچے رنگین پنسلوں اور مومی رنگوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن لم ڈینگ نے اتنی چھوٹر عمر میں کمپیوٹر پروگرام تخلیق کرکے اپنا نام تاریخ میں محفوظ کرلیا ہے۔ لم چھ پروگرام لینگویجز مکمل طور پر سمجھتا ہے۔ اس نے دو سال کی عمر سے کمپیوٹر کا استعمال شروع کیا تھا۔ ہر کوئی کرسکتا ہے ڈوڈل کڈز ایک انتہائی سادہ پروگرام ہے جسے کوئی بھی لکھ سکتا ہے۔ ہر کوئی پروگرامنگ کرسکتا ہے۔ اگر لم ڈینگ کرسکتا ہے تو کوئی بھی کرسکتا ہے۔۔۔ لم کے والد لم کا کہنا ہے کہ ان کی چھوٹی بہنوں کو ڈرائنگ کرنے کا بہت شوق ہے ’یہ پروگرام میں نے ان ہی کے لیے بنایا ہے مگر مجھے خوشی ہے کہ لوگوں نے میرے کام کو پسند کیا ہے‘۔ لم نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ پروگرام انہیوں نے ’پاسکل‘ میں صرف چند ہی دنوں میں تخلیق کرلیا تھا۔ لم کے والد ایک مقامی ہائی ٹیک کمپنی میں چیف ٹیکنالوجی افسر ہیں۔وہ آئی فون ایپلیکیشنز لکھنے کا کام بھی کرتے ہیں۔تاہم اپنے بیٹے کی کامیابی پر انکساری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں: ’لم ذہنی طور پر اپنی عمر کے بچوں کی نسبت کچھ ذہین ہیں اور انہیں کمپیوٹرز میں خاص دلچسپی ہے۔ خاص کر ایپل آئی آئی جی ایس اور میکس کے پروگرام لکھنا پسند کرتے ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا ’ڈوڈل کڈز ایک انتہائی سادہ پروگرام ہے جسے کوئی بھی لکھ سکتا ہے۔ ہر کوئی پروگرامنگ کرسکتا ہے۔ اگر لم ڈینگ کرسکتا ہے تو کوئی بھی کرسکتا ہے۔۔۔‘ فی الوقت لم آئی فون کے لیے ایک سکائی فائی گیم پر کام کررہے ہیں جس کا نام ہے ’انویڈر وار‘۔ مستقبل قریب میں وہ اپنے سکول کے روبوٹکس کلب کو جوائن کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں‘۔
’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔، |
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
آئی, خالق, سالہ, فون, نو, کا |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
آئیں قرآن پڑہیں بمع اردو انگلش ترجمہ رو | -|A|- | Quran | 304 | 02-11-2017 08:00 AM |
افغانی کباب ٹماٹر گریوی کے ساتھ | ! HEER | Cooking Section | 8 | 03-12-2012 03:15 PM |
میں پل دو پل کا شاعر ہوں | Ali jee | Miscellaneous/Mix Poetry | 2 | 07-02-2011 07:01 AM |
ہر شخص آنکھوں سے گرایا نہیں جاتا | ! HEER | Miscellaneous/Mix Poetry | 9 | 10-15-2008 03:49 PM |