ابتداے مکافات عمل - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Chit Chat » General Discussion » ابتداے مکافات عمل
General Discussion This is the forum for your general conversation. Share your interest, ideas, your dreams (about other guppies) or discuss anything not related to above or below forums.

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
nazeer1's Avatar
nazeer1 nazeer1 is offline
 


Posts: 648
My Photos: ()
Country:
Join Date: Nov 2014
Gender: Male
Default ابتداے مکافات عمل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-02-2016, 04:34 PM

سر میں زندگی کو مکمل انجوائے کرنا چاہتی ہوں، اڑنا چاہتی ہوں، آزاد رہنا چاہتی ہوں، مجھے کچھ خاص کرنا ہے زندگی میں، کچھ بننا ہے مگر میرے والدین شادی کرنا چاہتے ہیں، مجھے قید کر دینا چاہتے ہیں، آپ سمجھا دیں نا انکو ان سے مل کر، وہ بھی سیمینار میں آئیں ہیں، میں انکو آپ کی باتیں سنوانے لائی ہوں اور آپ سے ملوانے بھی، پلیز انکو منا دیں نا.. کہ مجھے ابھی شادی نہیں کرنی، مجھے اپنا کیریئر بنانا ہے ابھی......پلیز نا سر..
سیمینار ختم ہوا تو لوگوں سے ملتے ہوے ایک لڑکی نے مجھے ذرا سائیڈ پر ہو کر پرسنل بات بتانے کا کہا، دیکھیں شادی کرنا تو اچھی بات ہے اور کیریئر تو آپ شادی کے بعد بھی بہت اچھے سے بنا سکتی ہیں... میں نے ابھی اتنا ہی کہا تو اس نے میری بات کاٹتے ہوے کہا، نہیں نا سر، تب بالکل نہیں بنا سکتی، میں نے ابھی ڈگری مکمل کر کے ایک میڈیا کمپنی جوائن کی ہے، اپنے کام کی وجہ سے میرا ملنا جلنا بہت سے لڑکوں و مردوں ساتھ رہتا ہے اور یہ بات میرا شوہر کبھی برداشت نہیں کرے گا. اگرچہ میں بہت مضبوط کردار کی مالک ہوں سر، کوئی غلط افئیر نہیں ،صرف اچھے کام پر یقین رکھتی مگر سر یہ سب میرا ہونے والا شوہر نہیں سمجھ پاے گا....
دیکھیں اگر آپکا رابطہ، چاہے کام کی ہی وجہ سے ہی سہی مگر ہے تو سہی نا مردوں سے؟ تب تو زیادہ ضرورت آپکو ایک شوہر کی، جو آپکا محافظ بھی ہو، لوگوں کو بھی پتا ہو کہ آپ ایک شادی شدہ ہیں اور پھر ہر کوئی آپ سے ایک حد میں رہ کر ملے گا....نہیں سر مجھے کوئی محافظ نہیں چاہیے ابھی ، میں خود اپنی حفاظت کر سکتی ہوں، میرے ملنے والے اور سب مرد کولیگ یا کلائنٹ بہت اچھے ہیں، میری عزت کرتے ہیں، ابھی تو میرا کیریئر سٹارٹ ہوا ہے سر، تو سب بہت سپورٹ کرتے ہیں، بس مجھے ابھی شادی نہیں کرنی، پلیز آپ ابو کو سمجھا دیں نا....یہ لڑکی آجکل کے ماڈرن آرائش و زیبائش کے ساتھ موجود تھی اور کچھ اچھا سمجھنے کی بجاے مجھ سے صرف اپنی بات منوانے میں مصروف تھی ، اگرچہ مجھے اچھا نہیں لگ رہا تھا پھر بھی میں نے اسکو ٹالنے کو کہا.... چلیں اچھا ، ملوائیں اپنے ابو سے، میں دیکھتا کیا کر سکتا...
تھوڑی ہی دیر وہ اپنے والد کو ساتھ لے کر آ رہی تھی...اور میں اس والد کو آتا دیکھ کر کہیں ماضی میں چلا گیا...اب تو اس صاحب نے داڑھی رکھ لی تھی اور بڑھاپا بھی آ رہا تھا تبھی ذرا پہچانے نہیں جا رہے تھے،،، مگر میں نہیں بھولا تھا ان کو ...ان صاحب نے مجھے نہیں پہچانا تھا کہ مجھ میں تب اور اب بہت فرق تھا ، اس لئے انہوں نے آتے ہی میری تعریف شروع کر دی... لیکن میں تو کہیں ماضی میں تھا...یہ صاحب گورنمنٹ کے " اچھی کمائی" والے محکمے میں تھے اور رشوت خور مشھور تھے، کوئی بھی بل پاس کروانا ہو اور آگے فائل بڑھانا ہو یو انکو کچھ دیے بغیر ممکن ہی نہیں تھا....
خیر اب سب سمجھ آ رہا تھا مجھے... جب اولاد کی پرورش حرام کی کمائی سے ہو تو پھر بچے ایسے ہی بغاوت کرتے، خود کو آزاد رکھنا چاہتے، مخلوط ماحول اچھا لگتا ہے اور شادی جیسے پاکیزہ رشتے بوجھ لگتے ہیں وغیرہ وغیرہ ..مگر اب میں کیا کر سکتا تھا ....کہ جب رب کا " مکافات عمل" کا قانون حرکت میں آتا ہے تو کوئی اور کچھ نہیں کر سکتا سواے پرسنل " توبہ" کے... اور یہی بات مجھے انکے والد کو سمجھانی تھی، تبھی میں ان صاحب سے " پرسنل" ملنے کا وقت طے کر کے، دونوں باپ بیٹی سے اجازت لیتے اور اپنے ماضی سے باہر نکلتے دوسرے لوگوں کی طرف متوجہ ہو گیا

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: ابتداے مکافات عمل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-15-2016, 10:19 AM

Very nIce

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




(#3)
Old
saraali saraali is offline
 


Posts: 80
My Photos: ()
Country:
Join Date: Feb 2016
Location: islamabad
Gender: Female
Default Re: ابتداے مکافات عمل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-16-2016, 11:19 AM

Allaha hm sb ko hlaal kmany ki tofiq dy amin

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
عمل

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
شریعت اسلامی میں عبادت کا مفہوم Rania Say For Islam 1 05-05-2015 11:07 AM
انناس کا باقاعدہ استعمال موٹاپے سے محفوظ Rania Health & Care 2 06-10-2014 06:44 AM
عمران کے الزامات بے بنیاد: افتخار چوہدری karwanpak General Discussion 2 05-07-2014 06:35 PM
اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا : ROSE Hadees Shareef 3 07-08-2012 05:58 PM
فقط اعتبار کا اک لازوال پل مجھے دے دو life Miscellaneous/Mix Poetry 2 06-23-2011 12:37 AM


All times are GMT +5. The time now is 11:40 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG