شیشم کے درختوں کے گھنے جنگل کے کنارے - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Baat Cheet -----Chat-Room(USERS) » True Story » شیشم کے درختوں کے گھنے جنگل کے کنارے
True Story !!! Post True Stories Here !!!

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
bint-e-masroor bint-e-masroor is offline
 


Posts: 4,209
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2013
Location: ●♥ღ ÐязαmℓάиÐ ღ♥●
Gender: Female
New شیشم کے درختوں کے گھنے جنگل کے کنارے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-22-2014, 11:19 AM

شیشم کے درختوں کے گھنے جنگل کے کنارے سندیل پور نامی ایک سرسبز قصبہ واقع ہے۔ شہری لوگ یہاں سے عمارتی لکڑی خرید کر لے جاتے ہیں۔ یہاں تین چار مال دار آڑھتی رہتے ہیں۔ اس قصبے کی طرف ایک پکی سڑک بھی جاتی ہے، جس پر کاریں اور بسیں چلتی ہیں۔ کچھ فاصلے پر کچی سڑک ہے، جس سے فاصلہ دس بارہ میل کم ہو جاتا ہے، لیکن اس کچی سڑک پر جیپ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ہی چل سکتی ہیں...

دو برس پہلے جب دو صحافی کسی دوست کی شادی میں سندیل پور گئے تھے تو انھوں نے یہی کچا راستہ اختیار کیا تھا۔ وہ دونوں موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ اس کچی سڑک پر صرف ایک جھگی نما سرائے تھی۔ ان دونوں صحافی دوستوں نے وہاں ٹھہر کر چائے پی تھی۔ اس جھگی سرائے کی مالکہ ایک بوڑھی عورت تھی۔ اب دوسری بار وہ دونوں اسی راستے سے سندیل پور جا رہے تھے تو انھوں نے دیکھا کہ جھگی سرائے کی جگہ ایک پکی عمارت کھڑی ہے، جس پر "سندیل پور سرائے" لکھا تھا..

دونوں دوست موٹر سائیکلوں کو سائے میں کھڑی کر کے سرائے کے اندر گئے۔ اندر وہی بڑی بی موجود تھیں۔ صاف ستھری چینی کی پیالیوں میں چائے لائی گئی۔ ایک صحافی سے رہا نہ گیا اور اس نے پوچھ ہی لیا: "اماں جی! یہ تو بتائیں کہ یہ کایا کیسے پلٹی، کوئی خزانہ ہاتھ لگ گیا تھا کیا؟"

بڑی بی بولیں: "الله جب دینے پر آتا ہے تو چھپّر پھاڑ کر دیتا ہے۔"

دوسرے صحافی نے کہا: "تو پھر اپنی کہانی سنا ڈالیں۔ اگر دلچسپ اور اصلاحی ہوئی تو میں اپنے اخبار میں چھپوا دوں گا۔ لوگ پڑھیں گے، سندیل پور سرائے کی شہرت ہوگی اور بیٹھے بٹھائے آپ کی آمدنی بڑھ جائے گی۔ تو پھر شروع کریں اپنی کہانی۔"

بڑی بی کی سمجھ میں بات آ گئی اور وہ بولیں: "بیٹا! میرا میاں بہت بوڑھا ہے۔ ہاتھوں میں رعشہ اور جوڑوں میں درد رہتا ہے۔ سردی کے موسم میں اپاہج ہو کر رہ جاتا ہے۔ ہمارے ہاں پانچ بکریاں تھیں۔ ایک دن وہ انھیں چرانے لے گیا تو جنگل میں اسے ایک چھوٹی سی شیشی ملی، جس میں سفید پوڈر سا تھا۔ میرا میاں وہ شیشی اٹھا لایا کہ شاید یہ کوئی دوا ہے۔

دوسرے دن جنگل میں ایک مرده آدمی ملا۔پولیس نے بتایا کہ اس آدمی نے زہر کھا کر خودکشی کی ہے۔ میرے میاں نے وہ شیشی طاق کے کونے میں رکھ دی۔ جب اس کے جوڑوں میں بہت درد ہوتا تو زہر کھا کر مر جانے کی بات کرتا۔ میں نے وہ شیشی چھپّر کے کونے میں چھپا دی۔ کچھ دن بعد وہاں فاختہ کے جوڑے نے گھونسلا بنا لیا۔"

بڑی نے تھوڑا رک کر کہا: "اب آگے کی سنو کہ کس طرح کہانی کے تانے بانے بنتے چلے گئے۔ ڈیڑھ دو سال گزرے تھے کہ سرائے کہ آگے ایک سبز رنگ کی جیپ آ کر رکی۔ دو مسٹنڈے جوان اتر کر سرائے میں آ گھسے۔ تیسرے آدمی نے جیپ درختوں کے پیچھے چھپا کر کھڑی کر دی اور خود بھی سرائے میں آ گیا۔ ایک آدمی نے ساتھ لائے ہوئے تھیلے میں سے دو ذبح کیے ہوئے مرغے نکالے اور مجھے حکم دیا کہ جا بڑھیا! جلدی سے یہ مرغے بھون لا۔ پھر وہ تینوں آدمی ایک چار پائی پر بیٹھ کر بھنے ہوئے مرغوں کا انتظار کرنے لگے۔ میں کھانا پکانے لگی۔ اتنے میں ایک آدمی نے جیب سے ایک کاغذ نکالا اور تینوں اس پر جھک کر کانا پھوسی کرنے لگے۔ مجھے وہ لوگ اٹھائی گیر لگ رہے تھے۔ میں مرغے بھون کر لائی تو وہ منٹوں میں چٹ کر گئے اور مجھے حکم دیا کہ اے بڑھیا! کھڑی کیا دیکھ رہی ہے۔ تھوڑی سی کھیر بنا کر لا۔ ابھی پیٹ نہیں بھرا۔ تھوڑی دیر میں کھیر تیار ہو گئی۔ وہ بھی انھوں نے چٹ کر ڈالی۔

ایک آدمی بولا: "بکری کے دودھ کی بہت مزے دار تھی۔ جا! پوری دیگچی اٹھا لا۔ "میں دیگچی لا رہی تھی تو وہ خود دیگچی کی طرف لپکا۔ چھپرے کے گھونسلے سے ایک فاختہ پھڑ پھڑا کر اڑی اور وہ چھوٹی سی سفید پوڈر والی شیشی کھیر کی دیگچی میں آ پڑی۔ اس آدمی نے دیگچی چھین لی۔ میں اسے روکتی رہ گئی۔ ان تینوں نے ساری دیگچی صاف کر ڈالی تب میں کیا دیکھتی ہوں کہ وہ تینوں فرش پر ذبح کیے مرغوں کی طرح لوٹ رہے ہیں۔ اتنے میں چار جیپ گاڑیاں سرائے کے سامنے رکیں اور دس بارہ پولیس والے سرائے میں گھس آئے۔ انھوں نے اب تینوں اٹھائی گیروں کو ہتھکڑیاں لگا دیں۔ ایک پولیس والے نے ان کی سبز جیپ بھی ڈھونڈ نکالی۔ تینوں اٹھائی گیروں کی حالتیں بہت بری تھیں، لہٰذا انھیں ایک جیپ میں فوراً اسپتال کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

تھانے دار صاحب نے کہاَ: "بڑی بی تم نے وہ کام کر دکھایا۔ جو ہم نہیں کر سکے۔ ان تینوں نے ہم پولیس والوں کی نیندیں حرام کر رکھی تھیں۔ یہ تینوں اشتہاری ڈاکو ہیں۔ ان کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر دس دس ہزار روپے کا سرکاری انعام ہے۔" اس واقعہ کے ہفتہ بھر بعد چند پولیس افسر آئے اور مجھے تیس ہزار روپے دے گئے۔ میں اتنی بڑی رقم چھپا کر کہاں رکھتی۔ یہ روپے سندیل پور کے ایک ایمان دار آڑھتی کے پاس رکھوا دیے۔ انھوں نے کہا کہ پہلے تو اپنے شوہر کا شہر لے جا کر علاج کراؤ۔ باقی روپوں سے پکی سرائے بنواؤ۔ میں تمہاری مدد کروں گا۔ رقم محفوظ کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔

بیٹا! تمہیں یہ کہانی لگتی ہو گئی، مگر یہ سچی کہانی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے کام بھی نرالے ہوتے ہیں۔ کڑیوں سے کڑیاں ملتی جاتی ہے۔ مجھے تو گمان بھی نہیں تھا کہ میرا میاں صحت مند ہو جائے گا اور میری جھگی سرائے پکی سندیل پور سرائے بن جائے گی۔ یہ سب مرے اللہ کا کرم ہے۔ دن رات میں اللہ تعالیٰ کے گن گاتی رہتی ہوں۔

بیشک اللّٰہ کی رحمت کے رنگ ہی نرالے ہیں، وہ جب اپنے بندے كو نوازنا چاھے تو چاروں طرف سے اسکی رحمت کی بارش برسنے لگتی ہے.... سبحان اللّٰہ

*

 



Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: شیشم کے درختوں کے گھنے جنگل کے کنارے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-23-2014, 12:30 PM

Very nice

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




(#3)
Old
shazy shazy is offline
 


Posts: 23
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Oct 2011
Location: Pakistan
Gender: Male
Default Re: شیشم کے درختوں کے گھنے جنگل کے کنارے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-26-2014, 03:05 PM

Parh Lia

 



Musafir Hoon YaRo
(#4)
Old
Aftab Afi's Avatar
Aftab Afi Aftab Afi is offline
 


Posts: 2,364
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2013
Location: Pakistan
Gender: Male
ok Re: شیشم کے درختوں کے گھنے جنگل کے کنارے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-02-2014, 02:25 PM

Inni bari sharing ufffffffffffff per Nice sharing

 



Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
جنگل, شیشم, کے, گھنے

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
کیا 786 ہندؤں کے بھگوان "ہری کرشنا" کے نام کے ح& bint-e-masroor General Discussion 7 09-26-2014 11:01 AM
کُفر کرنے والے کے لیے دنیا کی زندگی خوشنما ROSE Quran 6 07-07-2012 01:31 AM
کُفر کرنے والے کے لیے دنیا کی زندگی خوشنما ROSE Quran 2 07-06-2012 10:44 PM
ہر) انسان کے لئے یکے بعد دیگرے آنے والے (فرشت& ROSE Quran 7 01-23-2012 05:34 AM
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کے لیے آپ م&# ROSE Beauty Tips 6 08-02-2011 04:52 PM


All times are GMT +5. The time now is 04:47 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG