ستارے، لکیریں، جادو حقیقت کیا ہے؟ - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Baat Cheet -----Chat-Room(USERS) » Miscellaneous » ستارے، لکیریں، جادو حقیقت کیا ہے؟
Miscellaneous If you can't seem to find the right section to post? Share it all here!

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
?? ستارے، لکیریں، جادو حقیقت کیا ہے؟ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   05-26-2010, 04:26 PM

ستارے، لکیریں، جادو حقیقت کیا ہے؟

آج مادی ترقی کے عروج کو پہنچا ہوا انسان اپنے ذہن کے تاریک گوشوں میں زمانہ جاہلیت کی کیسی کیسی عادات، خیالات، توہمات اور افکار چھپاتے ہوئے ہے اس کی ایک جھلک آپ کو روزمرہ زندگی میں ان عنوانات کے تحت مل سکتی ہے جو آج تقریبًا ہر میگزین کا جزو لاینفک بن چکے ہیں مثلا


ستاروں کی چال


ستارے کیا کہتے ہیں


آپ اور ستارے


یہ ہفتہ کیسا رہے گا

یہ وہ عنوانات ہیں جن کے تحت ہر اخبار، میگزین، رسالے اور ٹی وی چینل پر مضمون اور پروگرام لکھے اور پیش کئے جاتے ہیں۔ انسانی فطرت میں ہمیشہ یہ تجسس رہا ہے کہ وہ اپنے آنے والے حالات و واقعات سے آگاہی حاصل کرنا چاہتا ہے اور انسان کے اسی تجسس سے فائدہ اٹھا کر شیطان نے اسے زوال کے راستے پر دھکیل دیا۔ ماہرین فلکیات نے سورج کے مدار میں گردش کرتے چند ستارے دریافت کئے ان کے نام رکھے۔ یہ شائد ان کا عروج تھا اور زوال تب شروع ہوا جب کچھ لوگوں نے خود کو
(Astrologer ۔ ماہر نجوم)
کہا اور ان ستاروں کو انسانی زندگیوں سے منسوب کر دیا۔ اور لوگوں کو بتایا جانے لگا کہ اگر آپ فلاں تاریخ کو پیدا ہوئے ہیں تو آپ فلاں ستارے کے زیرِ اثر ہیں۔ اگر آپ فلاں تاریخ کو پیدا ہوئے ہیں تو فلاں ستارہ آپ کا حاکم ہے اگر آپ فلاں ستارے کے زیرِ اثر ہیں تو آپ میں یہ یہ خوبیاں اور یہ یہ خامیاں پائی جاتی ہیں اگر آپ کا حاکم ستارہ فلاں ہے تو آپ زندگی میں اتنے فیصد کامیاب اور اتنے فیصد ناکام ہوں گے۔ لوگوں نے اس بات کو یوں قبول کیا جیسے وہ اسی کے منتظر ہوں۔

حالات کب بہتر ہوں گے؟
شادی کب ہو گئی؟
تعلیم کتنی حاصل کر سکیں گے؟
نوکری کب ملے گی؟
اولاد کب ہو گی؟
آئندہ زندگی کیسے گزرے گی؟

یہ وہ سوالات ہیں جو لوگ کسی
Artrologe
سے بکثرت پوچھتے ہیں یہ انسانی ذہن کا زوال ہے۔ انسان نے اپنی سوچ اور عقل پر تالے لگا دیئے اور وہ خود سے لاکھوں میل دور ایک ان دیکھے ستارے کو اپنے حالات و واقعات کا مالک سمجھنے لگا۔ کیا ہم نے کبھی سوچا کہ ایک بے جان اور عارضی چمک والا ستارہ کیا اتنی قوت و طاقت رکھتا ہے کہ انسان کی پوری زندگی اس کے تابع ہو جائے اس سارے سلسلے میں ہم رب کو کیا درجہ دے رہے ہیں؟ وہ ربِ واحد جس نے انسان کو تخلیق کیا جس نے انسان کو دنیا میں بھیجا۔ جوانسان کے ہر عمل کودیکھ رہا ہے وہ رب جو انسان کو اس کے عمل کا بدلہ دے گا کیا اس رب کو ہم نے صرف پانچ نمازوں تیس روزوں اور ایک حج کے لیے اپنا رب مانا؟ اور باقی پوری زندگی کے معاملات ان بے جان ستاروں کے ساتھ باندھ لیے ہیں۔ کیا ہم نے اپنی تقدیر کی ڈور رب کی بجائے ستاروں کے ہاتھ میں تھما دی ہے؟ ہم نبی آخر الزماں کی امت ہوتے ہوئے بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قوم کا سا اعتقاد اپنے ذہنوں میں پال رہے ہیں۔

ستاروں کی حقیقت کیا ہے آئیے قرآن و حدیث کی روشنی میں دیکھتے ہیں۔

اور نشانیاں بتائیں اور بعض لوگ ستاروں سے راستہ معلوم کرتے ہیں۔
(النحل:۱۴)

اور بے شک ہم نے آسمانِ دنیا کو ستاروں کے ساتھ زینت دی
(الصفات:۴)

حدیث مبارکہ ہے:۔

ستاروں میں تاثیر ماننا کفر ہے

عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللّهِ صَلاَةَ الصُّبْحِ بِالْحُدَيْبِيَةِ فِي إِثْرِ السَّمَاءِ كَانَتْ مِنَ اللَّيْلِ. فَلَمَّا انْصَرَفَ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ: هَلْ تَدْرُونَ مَاذَا قَالَ رَبُّكُمْ؟ قَالُوا: الله وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: قَالَ: أَصْبَحَ مِنْ عِبَادِي مُؤْمِنٌ بِي وَكَافِرٌ. فَأَمَّا مَنْ قَالَ: مُطِرْنَا بِفَضْلِ الله وَرَحْمَتِهِ، فَذٰلِكَ مُؤْمِنٌ بِي كَافِرٌ بِالْكَوْكَبِ. وَأَمَّا مَنْ قَالَ: مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا، فَذٰلِكَ كَافِرٌ بِي مُؤْمِنٌ بِالْكَوْكَبِ
(صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء)
زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حدیبیہ کے مقام پر ہمیں صبح کی نماز پڑھائی جبکہ رات کو بارش ہو چکی تھی۔ جب انہوں نے سلام پھیرا تو لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمانے لگے: '' کیا تم جانتے ہو کہ تمہارے رب نے کیا فرمایا ہے؟ '' صحابہ نے کہا '' اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔'' فرمایا (اللہ تعالیٰ نے) ارشاد فرمایا ہے کہ میرے بندوں میں سے کچھ مومن ہو گئے ہیں اور کچھ کافر۔ جس نے کہا کہ ہم پر اللہ کے فضل اور رحمت سے بارش ہوئی ہے وہ مجھ پر ایمان لایا اور جس نے کہا کہ یہ بارش فلاں فلاں برج کے اثر سے ہوئی ہے اس نے میرے ساتھ کفر کیا اور ستاروں پر ایمان لایا۔

بے شک قیامت کا علم اللہ کے پاس ہی ہے وہی بارش برساتا ہے وہی جانتا ہے کہ ماؤں کے بطنوں میں کیا کچھ ہے کوئی نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کام کرے گا اور نہ ہی کوئی جانتا ہے کہ وہ کس زمین پر مرے گا۔ اللہ ہی ہے جو کچھ جاننے والا اور بڑا خبردار ہے۔
(لقمان:۳۴)

کتابِ ہدایت کی ان روشن آیات اور حدیثِ مبارکہ کو پڑھنے کے بعد ہمیں فیصلہ خود کرنا ہے کہ کیا ہم ستاروں پر یقین رکھنے والوں میں سے ہیں یا ایک اللہ پر کامل ایمان رکھنے والوں میں سے؟

جو لوگ اپنے ستارے کھوجنے میں ناکام رہے انہیں شیطان نے ایک دوسری راہ دکھا کر زوال کے اندھیروں میں ڈال دیا۔ ستاروں سے مایوس ہو کر لوگوں نے اپنی قسمت، تقدیر اور معاملاتِ زندگی کو اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں ڈھونڈنا شروع کر دیا اور یوں آج دست شناسی
Palmistry
باقاعدہ ایک علم کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ انفرادی حیثیت سے لے کر اجتماعی ملکی، غیر ملکی اور حتیٰ کہ کائناتی سطح تک کے معاملات، واقعات اور حادثات کے متعلق پیش گوئیاں کی جاتی ہیں اس علم سے متعلق لاکھوں، کروڑوں کی تعداد میں کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔جس چیز کو ہم علم سمجھ کر سیکھ اور قبول کر رہے ہیں وہ حقیقتاً ہمارے ایمان کی عمارت کو کھوکھلا کر رہی ہے ہم اپنے آپ کو رب کی رضا پر راضی کرنے کی بجائے ہاتھ کی آڑی ترچھی لکیروں میں زندگی کے پیغامات ڈھونڈ رہے ہیں ہم اپنے ایمان کی دولت ہاتھ کی لکیروں پر لٹا رہے ہیں ایسا نہ ہو کہ کہیں ہم ایک دن خالی ہاتھ رہ جائیں اگر ہاتھ کی لکیریں اتنی ہی اہم ہیں تو ذرا سوچئے کہ جن لوگوں کے ہاتھ نہیں ہیں تو کیا وہ بغیر تقدیر اور قسمت کے زندگی گزار رہے ہیں؟

آج ہر گلی محلے میں آپ کو کوئی نہ کوئی ایسا شخص ضرور مل جائے گا جو ہاتھ دیکھتا ہو گا اور شہروں میں تو ان کی اس قدر بھر مار ہے کہ سڑک کے کنارے قطار در قطار بیٹھے نظر آتے ہیں اور لوگوں کا ایک ہجوم ان کے سامنے اپنے ہاتھ پھیلائے نظر آتا ہے ذرا سوچئے اگر واقعی لکیروں سے قسمت سنور سکتی ہے تو یہ نجومی یوں سڑکوں پر چند روپوں کی خاطر نہ بیٹھے ہوتے وہ سب سے پہلے اپنے حالات بہتر کرتے ان نجومیوں کے ساتھ ساتھ فال نکالنے والے بھی مختلف کارڈز سجائے اور کوئی پرندہ لیے بیٹھے ہوئے ہیں ایمان کے خاتمے کا ہر طرح کا سامان موجود ہے اور رب کی ذات سے نا امید بے وقوف لوگ جوق در جوق ایمان کی دولت سے محروم ہو رہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا

نیز ہر وہ چیز بھی حرام ہے جس میں فال کے تیروں سے تم اپنی قسمت معلوم کرو۔ یہ سب گناہ کے کام ہیں۔
(المائدہ:۳)

ارشادِ رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم ہے کہ

جو شخص غیب کی خبریں بتانے والے کے پاس جائے اور اس سے کچھ پوچھے تو اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہیں ہوتی۔
(مسلم)

مزید فرمایا کہ

جو کسی کاہن کے پاس جا کر دریافت کرے اور پھر اسے سچا سمجھے تو اس نے اس سے اظہارِ براء ت کیا جو محمد صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم پر نازل ہوا۔
(ابوداؤد)

ہماری تقدیر ہمارے ہاتھ کی لکیروں میں نہیں بلکہ اس رب کے ہاتھ میں ہے جو اس کائنات اور ہمارے وجود کا خالق و مالک ہے

ہمارے ملک میں شائع ہونے والے اخبارات اور رسائل، جادوسے متعلق اشتہارات کو اس طرح شیطانی حربوں سے مزیّن کرکے شائع کرتے ہیں جیسے بہت ہی دینی اور فلاحی کام سر انجام دے رہے ہوں۔ محض چند سکّوں کی خاطر وہ رب کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خود بھی ایک کفریہ عمل کر رہے ہیں اور لوگوں کو بھی اس کی دعوت دے رہے ہیں ان اشتہارات کی ذرا سی جھلک ملاحظہ فرمائیں۔

عامل پروفیسر پیر زادہ
انٹرنیشنل ایوارڈ یافتہ

ہر مسئلہ کا حل تعویذوں کا اثر، جادو ٹونہ، محبت میں ناکامی، اولاد کا نہ ہونا، شوہر کو راہِ راست پر لانا، بچھڑے ہوئے کو ملانا، بچوں کی شادی، باہر کا سفر، اولاد کی نافرمانی، انعامی چانس، دشمنی ہونا، امتحان میں کامیابی، رشتوں کی بندش، مایوسی گناہ ہے جو چاہو گے مل جائے گا۔

یہ اور اس جیسے کتنے ہی اشتہار ہم روز اخباروں میں پڑھتے ہیں یہ ہیں وہ عامل بابے جو لوگوں کے اندر سے ایمان کی روشنیاں ختم کر کے ان میں کفر اور گمراہی کے اندھیرے بھر رہے ہیں۔ جو خدا کی زمین پر خدا کے لوگوں کو خدا کی راہ سے ہٹا کر شیطان کی راہ پر لگا رہے ہیں۔

ہمارے ارد گرد بے شمار لوگ ایسے ہیں جو اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات، تکالیف اور مصائب کو جادو کے اثر سے منسوب کرتے ہیں۔ اگر کسی پر کوئی ذرا سی بھی تکلیف آ جائے تو اس کی دہائی شروع ہو جاتی ہے کہ مجھ پر کسی دشمن نے جادو کر دیا ہے اگر وہ خود یہ بات نہ سوچے اور نہ کہے تو اس کے عزیز رشتہ دار اُسے فوراً یہی راہ دکھاتے ہیں کہ کسی سے تعویذ دھاگہ کر واؤ تم پر یقینا کسی نے کچھ کر دیا ہے �کسی نے کچھ کر دیا ہے کا جملہ ہمارے معاشرے میں اس حد تک مقبول ہو چکا ہے کہ مرد و خواتین ذرا سی تکلیف پر سب سے پہلے اسی جملے کے ذریعے اپنے خدشے کا اظہار کرتے ہیں۔

ان لوگوں نے شائد کبھی رب کی اس بات کو پڑھا اور سمجھا ہی نہیں۔

ارشادِ باری تعالیٰ ہے

اگراللہ تمہیں کسی قسم کے نقصان سے دو چار کرے تو اس کے سوا کوئی نہیں جو تمہیں اس نقصان سے بچا سکے اور اگر وہ تمہیں خیر عطا فرمائے تو وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
(الانعام:۱۷)

بعض لوگ شائد یہ خیال کر رہے ہوں کہ ہم جادو پر یقین نہیں رکھتے یا یہ کہ جادو ہونے کو نہیں مانتے ایسی بات نہیں ہے جادو اور جنات کا وجود آیات اور احادیث سے ثابت ہے اور ہم ان کے ہونے کو مانتے بھی ہیں لیکن معاشرے میں بڑھتے ہوئے ان عامل باباؤں اور ہر طرف سے اٹھتی جادو، جادو کی پکار سے ہمیں اختلاف ہے۔ اور یہ اختلاف ہمیں ذاتی وجہ سے نہیں بلکہ آیات اور احادیث کی روشنی میں جان لینے کے بعد ہے۔

حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم ہے
ابنِ عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا کہ نجومی کاہن ہے اور کاہن جادو گر ہے اور جادو گر کافر ہے۔
(بخاری)

تمام حقیقت ہمارے سامنے ہے اور یہ فیصلہ ہمیں کرنا ہے کہ کیا ہم آنکھیں بند کئے شیطانی راستے پر چلتے ہوئے کفریہ عمل کر کے کافر بنتے ہیں اور دنیا و آخرت کی ناکامی سمیٹتے ہیں یا ایمان کے نور کی روشنی میں رب کائنات پر بھروسہ اور توکل کر کے دنیا و آخرت کی کامیابی اور بھلائی حاصل کرتے ہیں یہ فیصلہ کل نہیں بلکہ آج اور ابھی کرنا ہے کیونکہ اللہ کا فرمان ہے کہ

زمین اور آسمان کا غیب اللہ ہی کے پاس ہے اور تمام کام اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے پھر اس کی عبادت کرو اور اسی پر بھروسہ رکھو اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔
(ہود:۱۲۳)

اس آیت سے واضح ہو جاتا ہے کہ ہر طرح کے غیب کا علم صرف ایک ہستی کے قبضہ قدرت میں ہے کسی انسان، فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ رب تعالیٰ کی صفات میں حصہ دار بنے۔
لوگوں کو حکم دیا گیا ہے کہ اسی ایک رب کی عبادت کرو اور پھر اسی رب پر بھروسہ بھی۔
لیکن صد افسوس کہ آج ہم عبادت تو رب کی کرتے ہیں اور بھروسہ غیر اللہ پر رکھتے ہیں۔
اللہ کے نیک اور پسندیدہ لوگ وہ ہیں جن پر کوئی مصیبت یا تکلیف آتی ہے تو وہ یہ نہیں کہتے کہ ہمارے ستارے کی گردش کی وجہ سے ایسا ہوا ہے وہ یہ بھی نہیں کہتے کہ ہاتھ کی لکیر کی وجہ سے ہم پر یہ مصیبت آئی ہے اور وہ یہ بھی نہیں کہتے کہ ہم پر کسی نے جادو کر دیا ہے بلکہ وہ کہتے ہیں کہ ہماری جانیں رب کے ہاتھ میں ہیں تکلیفیں اسی کی طرف سے ہیں اور سکھ بھی اسی کی طرف سے ہیں اور اسی پر ہمارا بھروسہ اور توکل ہے۔

وَ تَوَکَّلْ عَلَی اللهِ وَ کَفٰی بِاللهِ وَکِيْلًا ۔
آئیے اس دعا کو اپنی زندگیوں میں شامل کر کے اللہ کے پسندیدہ لوگوں میں سے ہو جائیں
(ماہنامہ طیبات)

 






’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
Noor ul huda Noor ul huda is offline
 


Posts: 4,114
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2010
Gender: Female
Default Re: ستارے، لکیریں، جادو حقیقت کیا ہے؟ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   05-26-2010, 05:32 PM

MashAllah...JazakAllah for this informative sharing

 

(#3)
Old
!«╬Ĵamil Malik╬«!'s Avatar
!«╬Ĵamil Malik╬«! !«╬Ĵamil Malik╬«! is offline
 


Posts: 19,769
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2008
Location: lahore
Gender: Male
Default Re: ستارے، لکیریں، جادو حقیقت کیا ہے؟ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   05-26-2010, 08:27 PM

great bro
thnx for sharing

 



[SIGPIC][/SIGPIC]

×÷·.·´¯`·)» ÂLØÑÈ (3Õ¥ «(·´¯`·.·÷×
(#4)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
Default Re: ستارے، لکیریں، جادو حقیقت کیا ہے؟ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   05-27-2010, 03:54 PM

Thanks Malik

 






’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
(#5)
Old
*NRB* *NRB* is offline
 


Posts: 64,330
My Photos: ()
Country:
Join Date: Oct 2011
Gender: Male
Default Re: ستارے، لکیریں، جادو حقیقت کیا ہے؟ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   01-31-2012, 02:40 PM

Beautiful Sharing

 



Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
جادو, کیا, ہے؟


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
چین میں قوس قزح کے رنگ بکھیرتا دل کش غار ~ Sanam Khan ~ Pics And Images 5 12-09-2011 11:03 AM
کیسے رات کٹی ،کیسے دن بیتا، میں بھی بھلادو Captain Miscellaneous/Mix Poetry 6 12-10-2010 10:05 AM
میری زندگی تو فراق ہے، وہ ازل سے دل میں مکیں & ROSE Miscellaneous/Mix Poetry 7 10-05-2010 04:19 AM
ماں تیرے پیار کا حق ہم سے ادا کیا ہو گا RAJA_PAKIBOY MF Design Poetry 10 07-21-2010 05:40 PM
وکلا قافلے رک گئے، سرحد میں گرفتاریاں -|A|- Political Issues Of Pakistan 4 03-15-2009 03:48 PM


All times are GMT +5. The time now is 08:48 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG