---- از خمارِ گندم - ابنِ انشاء - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Literature » Urdu Literature » ---- از خمارِ گندم - ابنِ انشاء
Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here !

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
bint-e-masroor bint-e-masroor is offline
 


Posts: 4,209
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2013
Location: ●♥ღ ÐязαmℓάиÐ ღ♥●
Gender: Female
New ---- از خمارِ گندم - ابنِ انشاء - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-01-2014, 06:33 PM

گزشتہ بدھ کی شام ہمارا صدر کے ایک نامی گرامی ریستوران میں جانا ہوا - بیرا لپک کر آیا - ہم نے پوچھا - "کیا ہے؟"
بولا - "جی الله کا دیا سب کچھ ہے!"
ہم نے کہا "کھانے کو پوچھ رہے ہیں - خیریت دریافت نہیں کررہے - کیونکہ وہ تو تمہارے روغنی تن و توش سے ویسے بھی ظاہر ہے-"
کہنے لگا "حلیم کھائیے - بڑی عمدہ پکی ہے - ابھی ابھی میں نے باورچی خانے سے لاتے میں ایک صاحب کی پلیٹ میں سے ایک لقمہ لیا تھا-"
" لیکن آج تو گوشت کا ناغہ ہے-"
بولا "ہوا کرے - یہ مرغ کی حلیم ہے - آپ کھا کے تو دیکھئے- فوراً بانگ دینے کو جی چاہے گا-"
"نہاری ہے؟"
"جی ہاں ہے، مرغ کی نہاری بھی ہے- بٹیر کی نہاری بھی ہے-"
"بٹیر کی نہاری؟"
بولا- "جی ہاں اور اس کے علاوہ پدی کا شوربہ بھی ہے - تیتر کے سری پاۓ ہیں - مسور کی دال کے تکے اور کباب ہیں - آپ کل آئیں تو بھینسے کے گوشت کا مرغ پلاؤ بھی مل سکتا ہے-"
ہم نے کہا - "بٹیر کی نہاری لاؤ فی الحال-"
ہمارے ساتھ ہمارے ایک دوست بھی تھے- دلّی کے جیوڑے- نہاری آئی تو بولے - " میاں نلیاں تو اس نہاری میں ہیں نہیں - ہم لوگ تو جب تک نلیوں کو پیالی کے سرے پر بجا بجا کر نہ چوسیں مزہ نہیں آتا-"
بیرا جانے کیا سمجھا - ایک طشتری میں خلال اٹھا لایا - ہم نے کہا - "میاں خلال تو کھانے کے بعد درکار ہوتے ہیں - کچھ تمیز ہے کہ نہیں؟"
بولا- "حضور یہ خلال نہیں - نلیاں ہیں - بٹیر کی نلیاں ایسی ہی ہوتی ہیں - ویسے ہم آئندہ نلیوں کے شوقینوں کے لئے پلاسٹک کی نلیاں بنوا رہے ہیں - ناغے کے دن نہاری اور شوربے کے ساتھ پیش کی جایا کریں گی- گودا ان کے اندر آلوؤں کا ہوا کرے گا -"
ہمیں معلوم نہیں کہ ہرچیز کا نعم البدل نکالنے والوں نے پلاسٹک کے بکرے بھی ایجاد کئے ہیں یا نہیں - ان کی ضرورت کا احساس ہمیں عید سے دو روز پہلے ہوا - وہ یوں کہ ہم دفتر جاتے برنس روڈ سے گزر رہے تھے - ایک جگہ ہجوم دیکھا- راستہ بند ہے - آدمی ہی آدمی - دنبے ہی دنبے - بکرے ہی بکرے!
ایک بزرگ سے ہم نے پوچھا - "یہ کیا میلہ مویشیاں ہورہا ہے - ہم نے اشتہار نہیں پڑھا اس کا - میلہ مویشیاں ہے تو ساتھ مشاعرہ بھی ضرور ہوگا - ایک غزل ہمارے پاس بھی ہے -"
بولے- " جی نہیں - یہ برنس روڈ کی بکرا پیڑی ہے - لیجئے یہ دنبہ لے جائیے - آپ کے خاندان بھر کو پل صراط سے پار لے جاۓ گا-"
ہم نے پوچھا - "ہدیہ کیا ہے اس بزرگ کا؟"
بولے - " پانچ سو لے لوں گا - وہ بھی آپ کی مسکین صورت پر ترس کھا کر - ورنہ چھ سو سے کم نہ لیتا-"
ادھر سے نظر ہٹا کر ہم نے ایک الله لوک قسم کے بکرے کی طرف دیکھا جو مارے ضعف اور ناتوانی کے زمین پر بیٹھا تھا-
ہم نے کہا - "اس ذات شریف کے کیا دام ہوں گے؟"
اس کا مالک دوسرا تھا - وہ بھاگا آیا - بولا " جناب آپ کی نظر کی داد دیتا ہوں - بڑی خوبیوں کا بکرا ہے - اس کی داڑھی پر نہ جائیے - ایک میمن گھرانے میں پلا ہے ورنہ عمر اس کی زیادہ نہیں - آپ سے دو چار سال چھوٹا ہی ہوگا-"
ہم نے کہا " یہ چپ چاپ کیوں بیٹھا ہے - جگالی تک نہیں کرتا-"
بولے " دانتوں میں کچھ تکلیف تھی - پوری بتیسی نکلوا دی ہے - خیال تھا مصنوعی جبڑا لگوانے کا - لیکن اتنے میں عید آگئی"
"کتنے کا ہوگا؟"
"دو سو دے دیجئے - اتنے میں مفت ہے-"
ہم نے اپنی جیب کو ٹٹولا اور کہا - "سو روپے سے کم کی چیز چاہئے-"
بولے - "پھر آپ مرغ کی قربانی دیجئے - چوپایہ نہ ڈھونڈئیے-"
اس سے کچھ آگے ایک کالا بکرا نظر آیا - کالا ہونے کی وجہ سے نظر بھی آگیا-
ہم نے اس پر ہاتھ پھیرا لیکن اتنے میں ہوا کا جھونکا آیا اور یہ دور جا پڑا-
ہم نے مالک سے کہا- "یہ بکرا ہے یا بکرے کا خلاصہ؟"
مالک نے کہا - "سائیں آج کل زمانہ خلاصوں ہی خلاصوں کا ہے - یہ تو خلاصہ ہے - ایسے ایسے بکرے آپ کو دکھاؤں کہ آپ ان کو گیس پیپر کہیں - جانور کاست قرار دیں - ہوا تیز ہے لہٰذا اپنی جیب میں ڈال رکھے ہیں-"
ہم نے کہا " دکھاؤ تو"
انہوں نے جیب میں ہاتھ ڈالا اور مٹھی کھول کر کہا - یہ لیجئے-
ہم نے کہا- " ہمیں تو نظر نہیں آتا -"
بولے - "قریب سے دیکھئے - جھک کے دیکھئے - سستا بھی ہے - چالیس روپے میں ہو جائے گا-"
ہم نے گھڑی دیکھ کر کہا - "اچھا کل سہی - اس وقت تو ہمیں دیر ہورہی ہے-"
ان بزرگوں نے ایک مینڈھے کو ششکارا کہ صاحب کو دیر ہورہی ہے ذرا پہنچا آئیو ان کے دفتر-
وہ سینگ جھکا کر ہماری طرف لپکا.

---- از خمارِ گندم - ابنِ انشاء

 



Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
QUEEN OF HEARTS ...'s Avatar
QUEEN OF HEARTS ... QUEEN OF HEARTS ... is offline
... Deserve Only The Best
 


Posts: 13,921
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: ★ Down In The Hell, Up In Da Sky, In Everyone's Heart But Still Invisible ! ★
Gender: Female
Default Re: ---- از خمارِ گندم - ابنِ انشاء - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-02-2014, 01:38 AM

Murg ki qurbani
Maza ayya parh kay thanks

 



(#3)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: ---- از خمارِ گندم - ابنِ انشاء - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-03-2014, 11:57 AM

Very nice

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




(#4)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Default Re: ---- از خمارِ گندم - ابنِ انشاء - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-12-2014, 12:49 PM

Nice sharing

 









Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
ابنِ, از, گندم

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
کل ہم نے سپنا دیکھا ہے- ابنِ انشاء King Of Heart Great Urdu Poets&Poetry 3 06-13-2014 11:59 AM
میرا ذوقِ اِنتخاب Flower~ Ashaar's 11 12-11-2013 09:30 AM
~ آشنا کوئی سرِ شہرِ ستمگر نہ ملا ~ احمد فراز Shaam Great Urdu Poets&Poetry 10 09-26-2012 10:09 PM
نماز عشاء اور فجر کی نماز با جماعت ادا کرنے ROSE Hadees Shareef 1 07-14-2012 07:11 AM
باپ مرے تے سر ننگا ہوندا، ماں مرے کنڈ خالی ROSE Punjabi Poetry 8 07-29-2011 11:00 PM


All times are GMT +5. The time now is 01:27 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG