عید اسپیشل : کچن - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Baat Cheet -----Chat-Room(USERS) » Cooking Section » عید اسپیشل : کچن
Cooking Section !!! Cooking tips and cooking recepies !!!

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Ams2 عید اسپیشل : کچن - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-14-2014, 02:01 PM

ملائی کوفتے گریوی ضروری اجزا:۔کوفتو کے لیے:۔قیمہ 1کلو ، پیاز (بارکی چوپ کو لیں) 1عدد، ہرمرچیں(باریک چوپ کرلیں) 5-6عدد، ہرادھنیا آدھی گٹھی، گرم مصالحہ پائوڈر 1چائے کا چمچہ ، خشخاش 1چائے کا چمچہ، بھنے چنے1کھانے کا چمچہ، ملائی 3کھانے کے چمچے، نمک حسبِ ذائقہ۔گریوی کے لیے:۔پیاز 2عدد (سلائس کا ٹ لیں) ،سرخ مرچ پائوڈر 1 1/2 چائے کا چمچہ، دھنیا پائوڈر 1چائے کا چمچہ، ہلدی پائوڈر آدھا چائے کا چمچہ، ادرک پیسٹ 1چا ئے کا چمچہ، لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچہ، دہی آدھا کپ، نمک حسبِ ذائقہ ، تیل حسبِ ضرورت ۔ ترکیب:۔فوڈ پروسیسرمیں قیمہ ‘ پیاز پری مرچیں‘ ہرادھنیا‘ گرم مصالحہ پائوڈر ‘ خشخاش ‘ بھنے چنے اورنمک ڈال کر باریک پیس لیں۔پیالے میں نکال کر ملائی مکس کرکے کوفتے بنالیں۔سوس پہن میں تیل گرم کرکے پیاز ڈال کر فرائی کریں ، سنہری ہو جائے تو پلیٹ میں نکال لیں۔فوڈپروسیسر میں فرائی کی ہوئی پیاز اور دہی ڈال کر گرائینڈ کر لیں۔اسی تیل میں دہی اور پیاز کا آمیزہ ڈال کر 2-3منٹ پکائیں۔ سرخ مرچ پائوڈر ‘ دھنیا پائوڈر ‘ہلدی پائوڈر ‘ ادرک ‘ لہسن پیسٹ اور نمک ڈال رکر بھون لیں۔ کوفتے شامل کر کے حسبِ پسند گریو ی کے لیے پانی ڈال دیں ، 8-10منٹ ڈھک کر پکائیں۔ تیل اوپر آجائے تو چولہا بند کر دیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر سر و کریں۔
***********
وائٹ بیف رول اجزاء:۔پراٹھا کیلئے۔مید ہ آدھا کلو،نمک حسب ذائقہ،گھی آدھا کپ،تیل تلنے کیلئے،فلنگ کیلئے بیف آدھا کلو، تیل تین سے چار کھانے کے چمچ،لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،پیاز کا پیسٹ آدھا کپ،دہی ایک کپ،سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ کٹی ہوئی،ہری مرچ پانچ سے چھ عدد، نمک حسب ذائقہ،کریم دو کھانے کے چمچ،ہاٹ چلی سوس آدھا کپ،پیاز دو عدد،سلاد پتے دو سے تین عدد۔ ترکیب:۔پراٹھا کیلئے میدہ، نمک ،گھی اور حسب ضرورت پانی کو اچھی طرح سے مکس کر لیں اور نرم ڈو گوندھ لیں۔اب اس کے پیڑے بنا کر بیل لیں اور پراٹھے فرائی کرکے ایک طرف رکھ دیں۔فلنگ کیلئے پین میں تیل گرم کرکے لہسن کا پیسٹ اور پیاز کا پیسٹ فرائی کر لیں اب اس میں بیف کے ٹکڑے شامل کریں اور فرائی کر لیں۔جب رنگ تبدیل ہونے لگے تو اس میں دہی ،پسی سفید مرچ،کٹی کالی مرچ، ہری مرچ اور نمک شامل کرکے بھون لیں۔حسب ضرورت پانی شامل کرکے اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہوجائے اور گوشت گل جائے۔اب اس میں کریم شامل کرکے مکس کرلیں اور اتار لیں۔کوئلے کا دھواں دیں اب پراٹھوں کے درمیان میں ہاٹ چلی سوس ،پیاز اور بیف کا آمیزہ ڈالیں پھر سلاد پتے ڈال کر رول بند کرکے سرو کریں۔
****************
مٹن کلیجی کری ضروری اجزا:۔کلیجی 500گرام ، میدہ 1کھانے کا چمچہ، ریل 1/2کپ ، نمک حسبِ ذائقہ ، لال مرچ پائوڈر 1چائے کا چمچہ، ہلدی پائوڈر 1/2چائے کا چمچہ ، دھنیا پائوڈر 1کھانے کا چمچہ، رہی 1/2کپ ، ٹماٹو پیسٹ 2کھانے کے چمچے، پیاز 1کپ (باریک چوپ کر لیں)، لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچہ، ادرک پیسٹ 1چائے کا چمچہ لونگ 4عدد ، ثابت سیاہ مرچیں 6عدد ، دار چینی 1درمیانہ ٹکڑا، چھٹی الائچی3عدد ، ہوادھنیا 1/2کپ (چوپ کر لیں)، ہری مرچیں3عدد گرم مصالحہ پائوڈر 1/2 چائے کاچمچہ ترکیب:۔سوس پین میں تیل گرم کریں۔ کلیجی میں میدہ لگا کر فرائی کریں اور کلیجی نکال لیں۔تیل گرم کر کے ا س میں پیاز لال کریں لونگ ‘ سیاہ مرچیں‘ دار چینی ‘ الائچی‘ لہسن ‘ادرک پیسٹ‘کلیجی‘ نمک‘لال مرچ پائوڈر ‘ہلدی پائوڈر اور دھنیا پائوڈر ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد پانی ڈالیں۔ڈھک کر درمیانی آنچ پر گلنے تک پکائیں۔ کلیجی گل جائے تو دہی کو ٹماٹوپیسٹ میں مکس کر کے ڈال کر بھونیں۔آخر میں ہر ادھنیا ‘ ہری مرچیں‘ گرم مصالحہ پائوڈر ڈال کر نان کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔
*************************
جالی چانپ بریانی اجزاء :۔مٹن چانپیںایک کلو،باسمتی چاول سات سو پچاس گرام،قیمہ ایک کپ،بلینڈر ٹماٹرچار عدد،ابلے ٹماٹرچار عدد، پیازتین عدد،ہری مرچ حسب ذائقہ،سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ،ادرک لہسن دو دو کھانے کے چمچ،دہی ایک کپ، کلونجی آدھا چائے کا چمچہ،کالی الائچی دو عدد،چینی دو کھانے کے چمچ،گھی حسب ضرورت، یخنی حسب ضرورت ،لیمن کلرحسب ضرورت۔ ترکیب:۔گرم گھی میں پیاز کو فرائی کرکے نکال لیں اب آدھے قیمہ میں ادرک ،لہسن ،زیرہ،الائچی اور دار چینی ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں ساتھ ہی دہی اور بلینڈ کئے ٹماٹر شامل کرکے فرائی کر لیں۔اس کے بعد ہری مرچیں ڈالیں پھر اس میں پانی ڈال کر ابال آنے دیں۔ایک دیگچی میں چاول کی تہہ لگائیں پھر قیمہ ،تلی پیاز،ادرک،لہسن اور نمک ڈال کر تہہ لگائیں چانپ کو پہلے سے ابال لیں اور گرم گھی میں فرائی کر لیں تہہ لگاکر دم لگائیں اور گرم گرم بریانی کھانے کے لئے سرو کریں۔
**********************
بیف چلی اجزاء :۔گائے کے پتلے پارچے آدھا کلو،کٹا لہسن دو کھانے کے چمچ،سویا سوس دو کھانے کے چمچ،کارن فلارایک چائے کا چمچہ، ہری مرچ ایک پیالی،براؤن شوگرایک چائے کا چمچہ، نمک حسب ضرورت، تیل دو کھانے کے چمچ۔ ترکیب:۔ایک پین میں تیل گرم کریں اور لہسن کے ساتھ گوشت کو فرائی کر لیں چند منٹ کے بعد سویا سوس اور براؤن شوگر شامل کر لیں۔نمک کارن فلار شامل کر کے مزید پکائیں۔گوشت نرم ہوجائے اور پانی خشک ہوجائے تو ہری مرچیں شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
***********************
بقر عید جھٹ پٹ مٹن کڑاہی ضروری اجزا:۔گوشت 1کلو، کچا پپیتا پیسٹ 1کھانے کا چمچہ، لال مرچ پائوڈر 1کھانے کا چمچہ، پیاز 2عدد (سلائس کاٹ لیں)، لہسن ادرک پیسٹ1کھانے کا چمچہ ، ٹماٹر (چوپ کر لیں)3عدد، زیرہ (کٹا ہوا)1چائے کا چمچہ، ثابت دھنیا(کٹا ہوا)1 چائے کا چمچہ،گرم مصالحہ(کٹا ہوا)1/2چائے کا چمچہ، لیموں کا رس 2کھانے کا چمچہ، ہری مرچیں گارنشنگ کے لیے، نمک حسبِ ذائقہ، تیل 1/2کپ۔ ترکیب:۔پیالے میں گوشت،‘ کچا پپیتا پیسٹ‘ نمک ‘لال مرچ پائوڈر‘ ٹماٹر‘ لہسن ادرک پیسٹ‘ کٹا ہووا زیرہ‘ کٹا ہوا دھنیا‘ کٹا ہوا گرم مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال کر مکس کر کے 1گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز ڈال کر فرائی کریں، سنہری ہوجائے تو گوشت ڈال کر مکس کریں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں ، پانی خشک ہو جائے تو بھون لیں۔تیل الگ ہونے لگے تو ہری مرچیں ڈال کر چولہے سے اتار لیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر سرو کریں۔
********************
کٹی مرچ کلیجی ضروری اجزا:۔بکرے کی کلیجی 1/2کلو، لہسن (چوپ کیا ہوا) 2کھانے کے چمچے،لال مرچیں(کْٹی ہوئی)1کھانے کا چمچہ، زیرہ (کْٹا ہوا) 1چائے کا چمچہ، دھنیا (کْٹا ہوا) 1چائے کا چمچہ،نمک حسبِ ذائقہ، تیل 1/4کپ ترکیب:۔کلیجی کو آٹا لگا کر اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر کے لہسن ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں اور کلیجی ڈال کر بھونیں۔کلیجی کا پانی خشک ہوجائے تو نمک ‘کْٹی ہوئی لال مرچیں‘ دھنیا اور زیرہ ڈال کرہلکی آنچ پر پکائیں۔ خشک ہونے لگے تو بھون کر چو لہے سے اْتالیں اورسرونگ ڈش میں نکال کر چپاتی اور سلادکے ساتھ سروکریں۔ ***********************
قورمہ روغن جوش ضروری اجزا:۔گوشت1کلو، ادرک‘ لہسن پیسٹ1 1/2کھانے کا چمچہ ، ثابت گرم مصالحہ 1چائے کا چمچہ، پیاز 2عدد (سلائس کی ہوئی ) ، سبزا لائچی 3عدد ، نمک حسبِ ذائقہ ، لال مرچ پائوڈر 1چائے کا چمچہ، گھی 1کپ، دہی 1کپ (پھینٹ لیں)، ترکیب:۔دیگچی میں گھی گرم کر یں کڑ کڑاتے گھی میں تیز آنچ پر پیاز فرائی کریں۔ گوشت ڈال کر بھونیں۔ لال مرچ پائوڈر ‘لہسن ‘ ادرک پیسٹ ‘الاائچی‘ ثابت گرم مصالحہ‘ نمک اور دہی ڈال کر بھونیں دہی کا پانی خشک ہو جائے تو گوشت گلانے کے لیے پانی ڈا ل دیں ہلکی آنچ پر ڈھکن لگا کر پکائیں گوشت گل جائے اور گھی الگ ہو جائے تو بھو ن کر 1کپ پانی شامل کر دیں حسبِ پسند شوربہ تیار ہو جائے تو سرونگ ڈش میں نکال کر نان کے ساتھ سرو کریں۔
***************************
بیف اسٹک کباب ضروری اجزا:۔قیمہ500 گرام، نمک حسبِ ذائقہ ، لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچہ، زیرہ1چائے کا چمچہ، ادرک پیسٹ 1چائے کا چمچہ ، گرم مصالحہ پائوڈر 1/2چائے کا چمچہ، لاس مرچ ( کٹی ہوئی) 1/2چائے کا چمچہ، پیاز(باریک چوپ کر لیں)1عدد ، انڈا 1عدد، کارن فلور 1عدد، ثابت دھنیا(کٹا ہوا)1چائے کا چمچہ، ہری مرچ ( کٹی ہوئی)1کھانے کا چمچہ، ہرادھنیا(چوپ کر لیں) 1/2کپ ، تیل حسبِ ذائقہ، لکڑی کی اسٹک حسبِ ضرورت۔ ترکیب:۔قیمے کو چوپر میں پیس لیں نمک ‘ لہسن‘ ادرک پیسٹ‘ زیرہ‘ گرم مصالحہ پائوڈر‘ کْٹی لال مرچ‘ پیاز‘ انڈا‘ کارن فلور‘ کْٹا دھنیا‘ کْٹی ہری مرچ اور ہرادھنیا ڈا ل کر اچھی طرح مکس کرکے تھوڑی دیر فریج میں رکھیں۔ کبا ب بناکرگرم تیل میں فرائی کریں۔ لکڑی کی اسٹک میں لگاکرپلیٹ میں رکھیں اور سلاد چٹنی ‘کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔
**************************
بیف اسٹک کباب ضروری اجزا:۔قیمہ500 گرام، نمک حسبِ ذائقہ ، لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچہ، زیرہ1چائے کا چمچہ، ادرک پیسٹ 1چائے کا چمچہ ، گرم مصالحہ پائوڈر 1/2چائے کا چمچہ، لاس مرچ ( کٹی ہوئی) 1/2چائے کا چمچہ، پیاز(باریک چوپ کر لیں)1عدد ، انڈا 1عدد، کارن فلور 1عدد، ثابت دھنیا(کٹا ہوا)1چائے کا چمچہ، ہری مرچ ( کٹی ہوئی)1کھانے کا چمچہ، ہرادھنیا(چوپ کر لیں) 1/2کپ ، تیل حسبِ ذائقہ، لکڑی کی اسٹک حسبِ ضرورت۔ ترکیب:۔قیمے کو چوپر میں پیس لیں نمک ‘ لہسن‘ ادرک پیسٹ‘ زیرہ‘ گرم مصالحہ پائوڈر‘ کْٹی لال مرچ‘ پیاز‘ انڈا‘ کارن فلور‘ کْٹا دھنیا‘ کْٹی ہری مرچ اور ہرادھنیا ڈا ل کر اچھی طرح مکس کرکے تھوڑی دیر فریج میں رکھیں۔ کبا ب بناکرگرم تیل میں فرائی کریں۔ لکڑی کی اسٹک میں لگاکرپلیٹ میں رکھیں اور سلاد چٹنی ‘کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔
********************************
مٹن دہی کڑاہی ضروری اجزا:۔مٹن 1کلو، دہی 1پائو، لہسن پیسٹ 1چائے کاچمچہ، تیل 1کپ ، سرخ مرچ (کْٹی ہوئی) 2 چائے کے چمچے، ہلدی پائوڈر 1/2 چائے کا چمچہ، نمک حسبِ ذائقہ ، دھنیا پائوڈر 3چائے کے چمچے، زیرہ پائوڈر چائے کا چمچہ ، ہری مرچ ( باریک کٹی ہوئی) 4عدد، ہرادھنیا حسبِ ضرورت۔ ترکیب:۔کڑاہی میں تیل گرم کر یں۔ اور گوشت ڈال کر فرائی کریں۔ پانچ منٹ بعد سرخ مرچ ‘ نمک ‘ ہلدی اور ہرادھنیا ڈال دیں۔تھوڑی دیر بھوننے کے بعد دہی پھینٹ کر ملائیں‘ ساتھ ہی دھنیا پائوڈر بھی شامل کر دیں۔ اس میں 2گلاس پانی ڈال کر گوشت کو گلائیں۔ جب خشک ہو جائے تو ہری مرچ اور زیرہ پائوڈر ملا کر پانچ منٹ بھونیں۔ تیل نظر آنے لگے تو چولہا بند کر دیں۔ دس منٹ بعدگر م گرم سرو کریں۔ مزید مٹن دہی کڑاہی تیار ہے۔

 










Last edited by Rania; 10-14-2014 at 02:04 PM..
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
pakeeza's Avatar
pakeeza pakeeza is offline
 


Posts: 28,336
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2012
Location: Maa ki duaon mey
Gender: Female
Default Re: عید اسپیشل : کچن - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-17-2014, 05:38 PM

Greaaaat

 



Be Positive... Everything Gonna be Alright

(#3)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: عید اسپیشل : کچن - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-18-2014, 09:48 AM

Very nice

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
عید, کچن


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
مشرف کی انسداد دہشت گردی عدالت پیشی (‘“*JiĢäR*”’) Political Issues Of Pakistan 0 08-21-2013 09:27 AM
صحیح اسلامی عقیدے کی پہچان قرآن کی روشنی م life Quran 1 10-31-2012 03:33 PM
اسے کیا چاند سے بھی کوئی دلچسپی نہیں M A H i Urdu Writing Poetry 6 07-26-2012 07:26 PM
اللہ تعالی چھینک کو پسند فرماتے ہیں ROSE Hadees Shareef 2 07-15-2012 09:55 PM
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی  ROSE Quran 8 07-04-2012 01:03 PM


All times are GMT +5. The time now is 09:10 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG