General Discussion This is the forum for your general conversation. Share your interest, ideas, your dreams (about other guppies) or discuss anything not related to above or below forums. |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
|
|
||||
پشاور: دہشتگردوں کا آرمی سکول پر حملہ -
>>
Show Printable Version
Email this Page
12-16-2014, 04:45 PM
پشاور: دہشتگردوں کا آرمی سکول پر حملہ، 123 بچوں سمیت 126 افراد شہید،درجنوں زخمی پشاور(دنیا نیوز)پشاور ورسک روڈ پر دہشت گردوں نے سکول میں گھس کر حملہ کر دیا ، ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، حملے میں ایک سیکورٹی اہلکار، ایک خاتون اور ایک مرد ٹیچر جبکہ 123 طلبا شہید ہوگئے ، درجنوں زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، صحافتی اقدار کے تحت دنیا نیوز نے دہشت گردوں کی بربریت و سفاکیت کے مناظر براہ راست نشر نہیں کئے۔ مساجد ، گلیوں ، بازاروں ، گرجا گھر اور سکولوں کو نشانہ بنانے والے سفاک دہشت گردوں نے ورسک روڈ پر واقع ایک سکول پر اس وقت حملہ کیا جب نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کے اعزاز میں ایک تقریب ہو رہی تھی۔ سکول میں اچانک دھماکا ہوا اور پھر فائرنگ شروع ہوگئی ۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے متعدد طلبا اور ٹیچر زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پہلے اپنی گاڑی کو آگ لگائی پھر سکول میں داخل ہوئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر سکول کو گھیرے میں لے لیا ۔ اس دوران سیکورٹی فورسز کا ہیلی کاپٹر بھی سکول کے اوپر نچلی پرواز کرتا رہا ۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق طالبعلموں اور اساتذہ کی بڑی تعداد کو سکول سے نکال لیا گیا ہے تاہم ابھی بہت سے بچے اور اساتذہ سکول کے اندر موجود ہیں ۔ حواس باختہ مائیں اور والدین اپنے بچوں کی تلاش میں سکول کے باہر منتظر ہیں ۔ وزیر اعلی پرویز خٹک نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا اب تک دو ہسپتالوں میں 123 بچوں کی شہادت ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا خیبر پختونخوا حکومت اس دل خراش واقعے پر تین دن سوگ منائے گی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکول میں محصور بڑی تعداد میں بچوں اور اساتذہ کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ مزید بچوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا بتادلہ وقفے وقفے سے ہو رہا ہے۔ دوسری طرف لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال لائے گئے زخمیوں میں سے کئی بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
|
Sponsored Links |
|
(#2)
|
|
||||
Re: پشاور: دہشتگردوں کا آرمی سکول پر حملہ -
>>
Show Printable Version
Email this Page
12-16-2014, 06:38 PM
Both Afsos ki baat hai ye k Masoom bacho or Masoom logo ko In insan numa hawano nay in ka na haq khoon bhaya or in ko shaheed keya Allah Pak Shodah k darjaat buland kary or in ko Jannat may ala makam atta kary in k wirsa ko sabar-e-jameel dy zakhmiyo ko shafa dy Ameen or In dehshatgado ko Nistunabood kary in ka anjam b is say battar ho .
|
(#3)
|
|
|||
Re: پشاور: دہشتگردوں کا آرمی سکول پر حملہ -
>>
Show Printable Version
Email this Page
12-17-2014, 03:00 AM
|
(#4)
|
|
||||
Re: پشاور: دہشتگردوں کا آرمی سکول پر حملہ -
>>
Show Printable Version
Email this Page
12-17-2014, 05:25 PM
|
(#5)
|
|
||||
Re: پشاور: دہشتگردوں کا آرمی سکول پر حملہ -
>>
Show Printable Version
Email this Page
12-18-2014, 10:52 PM
|
(#6)
|
|
|||
Re: پشاور: دہشتگردوں کا آرمی سکول پر حملہ -
>>
Show Printable Version
Email this Page
12-20-2014, 08:20 AM
|
Bookmarks |
Tags |
حملہ, سکول, پر, کا |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
آئیں قرآن پڑہیں بمع اردو انگلش ترجمہ رو | -|A|- | Quran | 304 | 02-11-2017 08:00 AM |
شکر کا زائد استعمال صرف موٹاپا ہی نہیں | Rania | Health & Care | 2 | 04-30-2014 10:29 AM |
- اور جو لوگ صبح و شام اپنے پروردگار کو پکارت& | ROSE | Quran | 3 | 07-08-2012 03:51 PM |
کہو کیا میں خدا کے سوا اور پروردگار تلاش کر | ROSE | Quran | 3 | 07-06-2012 09:39 PM |
اپنے پروردگار کی بخشش اور بہشت کی طرف لپکو | ROSE | Quran | 3 | 07-06-2012 09:38 PM |