خوشی کی کنجی - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Baat Cheet -----Chat-Room(USERS) » True Story » خوشی کی کنجی
True Story !!! Post True Stories Here !!!

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
New New خوشی کی کنجی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-29-2015, 10:59 AM

خوشی کی کنجی:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"میں کیسے برداشت کرسکتی ہوں؟دس سال ہوگئے،تم صرف میرے ہو،میں تمھاری محبت،تمھاری توجہ کی تقسیم کیسے برداشت کرسکتی ہوں؟"
فائزہ نے اپنے شوہر فیضان کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا۔
فیضان اور فائزہ کی شادی کو دس سال ہوچکے تھے،ابھی تک بے اولاد تھے،دو دفعہ اولاد کی امید بندھی لیکن اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا،ڈاکٹروں نے صاف بتا دیا تھا کہ اب فائزہ کی جان کو خطرہ ہے اس لئے اولاد کا خیال دل سے نکال دیا جائے۔فیضان،فائزہ اور ان دونوں کے والدین کے لئے یہ انتہائی پریشانی کی بات تھی لیکن سب بے بس تھے۔سو راضی ہوکر بیٹھ گئے۔اسی طرح دس سال گزر گئے،بالآخر فیضان کی بڑی بہن سارہ نے گھر میں فیضان کی دوسری شادی کی بات چلائی،سب اس پر راضی تھے لیکن اصل مسئلہ فائزہ کا تھا،اور وہی ہواجس کا ڈر تھا،فائزہ نے صاف انکار کردیا تھا۔
"دیکھوفائزہ!سمجھنے کی کوشش کرو،تمہارے ساتھ میں زندگی کے دس سال گزار چکا ہوں،تم سے زیادہ محبت اور توجہ کسے مل سکتی ہے؟"فیضان نے اسے دھیمے انداز میں سمجھانے کی کوشش کی۔
"ٹھیک ہے،تم مجھے طلاق دے دو اور دوسری شادی کرلو۔"فائزہ نے جذباتی انداز میں کہا۔
"ایک طرف تم کہہ رہی ہو کہ تمہیں میری سو فیصد توجہ چاہئے اور ساتھ ایک دم ہی صفر پر جانے پر راضی ہوگئی،کوئی درمیان کامعاملہ نہ کرلیں۔"فیضان نے محبت بھر ی دلیل دیتے ہوئے کہا۔
لیکن فائزہ پر یہ سب دلیلیں بے اثر تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دن گزرتے گئے،گھر میں خاموشی بڑھتی گئی۔
ایک دن فیضان نے اچھا موڈ دیکھتے ہوئے دوبارہ بات شروع کی۔
"اچھا!لڑکی تمھاری پسند کی ہوگی،اگر تمھیں پسند آئی تو ٹھیک ورنہ انکار۔"فیضان نے مسکراتے ہوئے کہا۔
"یہ صحیح ہے،پھر میراتو ہر لڑکی کے لئے انکار ہوگا۔"فائزہ نے جوابی مسکراہٹ کے ساتھ کہا۔
"دیکھوفائزہ!تم ہمیشہ میری خوشی کا خیال رکھتی رہی ہو،یہ خوشی تو ہم دونوں کی خوشی ہوگی۔"فیضان نے اسے قائل کرنے کی کوشش کی۔
"میری کیسے؟تمھاری اور اس کی خوشی ہوگی جسے تم لانے کی منصوبہ بندی کررہے ہو؟"فائزہ اپنی بات پر قائم تھی۔
"نہیں فائزہ،یہ تمھاری خوشی بھی ہوگی،آزما کر دیکھ لو،ہمارے گھر میں بچوں کے قہقہے گونجیں گے انشاء اللہ۔ورنہ اسی خاموشی کے ساتھ ہم دونوں بوڑھا بڑھیا بن جائیں گے۔"فیضان نے بات جاری رکھی۔
فائزہ خاموش تھی۔
"دیکھو فائزہ،بچے ہونے کے بعد سب کچھ بدل جائے گا،اگر ایسا نہ ہوا تو تم بیشک طلاق لے لینالیکن میری بات کو پرکھ تو لو۔"فیضان اسے منانے کی کوشش کررہا تھا۔
فائزہ خاموشی سے اندر چلی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رات کی تاریکی میں سسکیوں کی ہلکی ہلکی آواز آرہی تھی،یہ فائزہ تھی جو اللہ کے سامنے سربسجود تھی،وہ اللہ سے عافیت طلب کررہی تھی،اسی مناجات کے دوران ہی وہ مصلے پر سو گئی،اس نے خواب میں دیکھا کہ کوئی چاند سا خوبصورت بچہ اس کی گود میں ڈال رہا ہے،بچہ اسے دیکھ کر مسکرا رہا ہے،اور وہ اس کی مسکراہٹ سے کِھل اُٹھی ہے۔
صبح اتوار تھا،وہ اٹھی تو بہت تازہ دم تھی۔
"ٹھیک ہے مجھے منظور ہے،تم دوسری شادی کرلو لیکن کوئی تہذیب یافتہ لڑکی ڈھونڈنا میرے جیسی،نہ مجھے لڑنا آتا ہے اور نہ میں سازشیں کرنا جانتی ہوں۔"فائزہ نے ناشتہ کرتے ہوئے یہ بات کہی تو فیضان حیرت سے اچھل ہی پڑا۔
"یہ یہ یہ تم کہہ رہی ہے،الہٰی یہ کیا ماجرا ہوگیا؟"فیضان مسکراتی ہوئی فائزہ کو دیکھ رہا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر سعدیہ فیضان کی دلہن بن کر گھر آگئی،نہایت دھیمے مزاج کی اور محبت والی لڑکی تھی۔
ایک سال میں ہی اللہ نے چاند سے بیٹے سے نواز دیا،فیضان نے جب بچے کو فائزہ کی گود میں دیا تو فائزہ کی آنکھوں میں خوشی سے آنسو آگئے،بچے نے اس کی انگلی منہ میں ڈال لی اور مزے سے چوستے چوستے سکون سے سو گیا۔فائزہ کو آج ایسا سکون محسوس ہورہا تھا جو ایک عجب رنگ لئے ہوئے تھا۔
"یہ تمھارا لائف ٹائم محرم ہے میری پیاری فائزہ،تم اس کی بڑی امی ہو۔"
"یاد رکھنابڑی امی!بچے پیار کے ہوتے ہیں۔"فیضان نے فائزہ سے محبت سے کہا تو وہ کھلکھلا اٹھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر اللہ نے سعدیہ کو تین سال بعد ایک اور بیٹی دی تو گھر کی رونق میں اور اضافہ ہوگیا۔بڑا بیٹا ارسلان تو فائزہ کے بغیر رہتا ہی نہیں تھا،بڑی امی،بڑی امی کہتا ہوا اس کا دُم چھلا بنا رہتا۔فائزہ بھی اس کے ناز نخرے اٹھاتے نہیں تھکتی تھی۔فائزہ اور سعدیہ کی آپس میں ایسی دوستی ہوچکی تھی کہ ایسے محسوس ہوتا تھا گویا دو سگی بہنیں ہوں۔
اور وہ گھر جو خاموشی کی گہرائیوں میں گم ہورہا تھا وہاں ہر طرف زندگی کے قہقہے بکھر چکے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر:آفاق احمد

 









Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
MASOOM GIRL MASOOM GIRL is offline
 


Posts: 22,417
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Apr 2012
Gender: Female
Default Re: خوشی کی کنجی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-29-2015, 11:48 AM

Nice,,,

 



(#3)
Old
Miss Habib Miss Habib is offline
 


Posts: 27,062
My Photos: ()
Country:
Join Date: Dec 2010
Location: Lahore
Gender: Female
Default Re: خوشی کی کنجی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-29-2015, 11:59 AM

nice thread rania

 



[SIGPIC][/SIGPIC]
(#4)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Default Re: خوشی کی کنجی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-29-2015, 12:56 PM

Thanks

 









(#5)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: خوشی کی کنجی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-03-2015, 11:57 AM

Very Nice

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




(#6)
Old
Princess Urwa Princess Urwa is offline
 


Posts: 8,345
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2013
Gender: Female
Default Re: خوشی کی کنجی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-05-2015, 04:21 PM

Very Nice

 



[SIGPIC][/SIGPIC]
(#7)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Default Re: خوشی کی کنجی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-13-2015, 02:38 PM

Thanks

 









(#8)
Old
Aqibimtiaz786 Aqibimtiaz786 is offline
 


Posts: 29
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2017
Location: Baba K ♥ Me...♠
Gender: Male
Default Re: خوشی کی کنجی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-17-2017, 03:08 PM

شکریہ شیئر کرنے کا۔۔۔۔

 

(#9)
Old
Usmankhan Usmankhan is offline
 


Posts: 16
My Photos: ()
Country:
Join Date: Jul 2017
Gender: Male
Default Re: خوشی کی کنجی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-02-2017, 11:15 AM

achi kahani hai

 

(#10)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: خوشی کی کنجی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-05-2017, 12:26 AM

Zabardast

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
خوشی, کنجی, کی

« Previous Thread | Next Thread »
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
یقیناً نیوٹن خود کشی کر لیتا bint-e-masroor Urdu Literature 2 05-17-2014 07:20 PM
کسی شخص کی طرح ہونے کی خواہش مت کرنا ROSE Hadees Shareef 0 08-04-2012 01:52 PM
لوگوں کو ان کی خواہشوں کی چیزیں یعنی عورتی ROSE Quran 8 01-23-2012 05:21 AM
کویی خواب کویی جھونکا کویی خوشبو ہی نہیں ROSE Miscellaneous/Mix Poetry 2 12-30-2011 11:50 AM
~!! آنے لگی جو ہجر کی خوشبو وصال میں !!~. "K.G" Miscellaneous/Mix Poetry 7 08-11-2009 03:07 AM


All times are GMT +5. The time now is 07:18 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG