Hardware Lagane K Liye Microsoft Ko Driver Q Zarorai Hai ? - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » The World of Information » Computer and Information Technology » Hardware Lagane K Liye Microsoft Ko Driver Q Zarorai Hai ?
Computer and Information Technology !!! Computer softwares, problems and about latest science Technology !!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
(‘“*JiĢδR*”’) (‘“*JiĢδR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → ΅г ↔ ♥
Gender: Male
mini Hardware Lagane K Liye Microsoft Ko Driver Q Zarorai Hai ? - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-15-2015, 09:29 AM

ہارڈویئر نصب کرنے کے لئے مائیکروسافٹ ونڈوز کو ڈرائیور کیوں درکار ہوتے ہیں؟



سوال
:

ہر بار جب بھی ہم کوئی نیا ہار ڈویئر کمپیوٹر کے ساتھ جوڑتے ہیں تو وہ اس کا ڈرائیور طلب کرتا ہے۔ بعض اوقات مائیکروسافٹ ونڈوز میں اس کا ڈرائیور پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ لیکن اگر نہ ہو تو ہمیں سی ڈی سے ڈرائیور نصب کرنا پڑتا ہے۔ آخر ڈرائیور نصب کرنےکی ضرورت ہی کیوں پیش آتی ہے؟ کیا ڈرائیور کے بغیر ہارڈویئر کام نہیں کرسکتا؟


جواب
:

پہلے تو یہ بات نوٹ کرلیں کہ ہارڈویئر بنانے والی ہزاروں یا شاید لاکھوں کمپنیاں ہیں۔ یہ کمپنیاں ان گنت قسم کے ہارڈویئر مثلاً گرافکس کارڈ، ماؤس، کی بورڈ، ایکسٹینشن کارڈ، اسکینر، پرنٹر، کیمرے وغیرہ بناتی ہیں۔ کسی بھی آپریٹنگ سسٹم کے لئے یہ ناممکن ہے کہ وہ تمام ہارڈویئر آلات کے ساتھ کام کرنے کے قابل سافٹ ویئر بنائے۔ اس لئے آپریٹنگ سسٹم بنانے والی کمپنیاں کچھ خاص پروگرامنگ ٹولز بناتی ہیں جن کے ذریعے ہارڈویئر بنانے والی کمپنیاں ایسے سافٹ ویئر لکھتی ہیں جو آپریٹنگ سسٹم کو ان کے بنائے ہارڈویئر کو استعمال کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔ ڈرائیور وہ سافٹ ویئر ہے جو ہارڈویئر کی شناخت آپریٹنگ سسٹم سے کرواتا ہے۔ ڈرائیور کی غیر موجودگی میں آپریٹنگ سسٹم کو نہیں پتا ہوتا کہ اس ہارڈویئر کو استعمال کیسے کیا جائے۔

عام سافٹ ویئر کے مقابلے میںڈیوائس ڈرائیور (جو درحقیقت ایک سافٹ ویئر ہی ہے) کو آپریٹنگ سسٹم زیادہ آزادی (Executive mode)سے چلنے دیتا ہے۔ یہ آزادی ضروری ہے کیونکہ ڈرائیور کو براہ راست ہارڈویئر سے رابطہ کرنا ہوتا ہے۔ عام سافٹ ویئر ہارڈویئر کو براہ راست استعمال نہیں کرتے۔ بلکہ انہیں جب کسی ہارڈویئر کو استعمال کرنا ہوتا ہے تو وہ آپریٹنگ سسٹم سے درخواست کرتے ہیں۔

کچھ ہارڈویئر جو بہت زیادہ استعمال کئے جاتے ہیں، کے ڈرائیور عموماً آپریٹنگ سسٹم میں پہلے سے شامل ہوتے ہیں۔ آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ پرانے پرنٹر کے ڈرائیور نصب نہیں کرنے پڑتے۔ لیکن حال ہی میں متعارف کروائے گئے پرنٹر کا ڈرائیور نصب کرنا پڑتا ہے۔ آپریٹنگ سسٹم بنانے والے ادارے مثلاً مائیکروسافٹ اس بات کا فیصلہ خود کرتے ہیں کہ کونسے ڈرائیور پہلے سے ان کے آپریٹنگ سسٹم کا حصہ ہونا چاہئے اور کونسے نہیں۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایک ہی کمپنی کا بنائے ہوئے آپریٹنگ سسٹم کے دو مختلف ورژن الگ الگ طریقے سے ہارڈویئر استعمال کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جو ڈرائیور آپ مائیکروسافٹ ونڈوز ایکس پی میں استعمال کرسکتے ہیں، وہ ڈرائیور مائیکروسافٹ ونڈوز سیون میں ناقابل استعمال ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب آپریٹنگ سسٹم کا بھی یہی معاملہ ہے۔ لینکس کے ڈرائیور مائیکروسافٹ ونڈوز، جبکہ مائیکروسافٹ ونڈوز کے ڈرائیور لینکس پر استعمال نہیں کئے جاسکتے۔

کچھ ہارڈویئر آلات مثلاً ماؤس، کی بورڈ وغیرہ کچھ مخصوص معیارات کے تحت بنائے جاتے ہیں۔ یہ ایک ہی طرح کام کرتے ہیں۔ اس لئے آپریٹنگ سسٹم کو انہیں استعمال کرنے کے لئے الگ سے کسی ڈرائیور کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ίάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
intelligent086 intelligent086 is offline
 


Posts: 53
My Photos: ()
Country:
Join Date: Dec 2014
Location: Lahore,Pakistan
Gender: Male
Default Re: Hardware Lagane K Liye Microsoft Ko Driver Q Zarorai Hai ? - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-15-2015, 09:48 AM

اہم اور مفید معلومات
شیئر کرنے کا شکریہ

 

(#3)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Default Re: Hardware Lagane K Liye Microsoft Ko Driver Q Zarorai Hai ? - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-17-2015, 10:00 AM

Buhat achi sharing

 









(#4)
Old
PRINCE SHAAN PRINCE SHAAN is offline
 


Posts: 7,688
My Photos: ()
Country:
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Gender: Male
Default Re: Hardware Lagane K Liye Microsoft Ko Driver Q Zarorai Hai ? - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-17-2015, 09:44 PM

Itni achi sharing ke liye shukriya

 

(#5)
Old
(‘“*JiĢδR*”’) (‘“*JiĢδR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → ΅г ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: Hardware Lagane K Liye Microsoft Ko Driver Q Zarorai Hai ? - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-18-2015, 11:12 AM

Very nIce

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ίάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
driver, hai, hardware, lagane, liye, microsoft, zarorai

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Microsoft Cortana Jald A Raha Hai Android System K Liye (‘“*JiĢδR*”’) MobiLe Zone 6 10-16-2015 11:30 AM
Microsoft Windows 10 is Microsoft’s next Operating System! MAAAZ KHAN Discuss Your Pc Problems 0 10-03-2014 12:05 PM
What is Hardware K.ASHAN Computer and Information Technology 4 02-12-2012 07:02 PM
My Nokia Hardware Repairing Technics Part 2 ღƬαsнι☣Rασ™ MobiLe Zone 16 05-11-2011 11:17 AM
My Nokia Hardware Repairing Technics Part 1 ღƬαsнι☣Rασ™ MobiLe Zone 15 04-08-2011 09:02 AM


All times are GMT +5. The time now is 12:26 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG