خدائی کا دعویٰ - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Chit Chat » General Discussion » خدائی کا دعویٰ
General Discussion This is the forum for your general conversation. Share your interest, ideas, your dreams (about other guppies) or discuss anything not related to above or below forums.

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
nazeer1's Avatar
nazeer1 nazeer1 is offline
 


Posts: 648
My Photos: ()
Country:
Join Date: Nov 2014
Gender: Male
Default خدائی کا دعویٰ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   01-24-2016, 09:48 AM

سنہء 1891 سے پہلے اس دنیا کا کوئی انسان نہیں جانتا تھا کہ خدائی کا دعویٰ کرنے والے فرعونوں کی لاشوں کا کیا ہوا تھا ۔
یا ان کی باقیات کہاں ہیں۔ یا کہیں ہیں بھی یا نہیں۔
الہامی کتابوں تورات، بائبل اور قران پاک میں اس واقعہ کا ذکر تفصیل ملتا تھا کہ حضرت موسی علیہ السلام اور بنی اسرائیل قوم کا پیچھا کرتا ہوا فرعون پانی میں غرق ہو کر اپنی فوج سمیت مر گیا تھا جبکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم کو پانی نے اللہ کے حکم سےگذرنے کا راستہ دے دیا تھا۔اس کے بعد اس کا کیا ہوا تھا اس بارے بائبل اور تورات خاموش ہیں۔لیکن قران پاک میں اس کے انجام کے بارے ایک بہت ہی عجیب بات کہی گئی تھی جس کی کسی کو سمجھ نہیں تھی کہ اس کا مطلب کیا ہے ۔ خود مسلمان بھی اس بات کو پڑھ کر آگے گذر جایا کرتے یہ سمجھے بغیر کہ اس بات کا شارہ کس جانب ہے۔
سورہ یونس میں فرعون کے مرنے کے بعد اس کا انجام کچھ اس طرح فرمایا گیا تھا۔"پس ہم تیرے بدن کو(سمندر سے) نکال کر محفوظ کر لیں گے تاکہ تو بعد میں آنے والوں کے لئے عبرت بن جائے۔"۔ سورہ یونس۔ آیت نمبر 92
یہ واقعہ آج سے ساڑھے تین ہزار سال پہلے پیش آیا تھا۔فرعون کے ڈوب کر مرنے کے بعد سمندر نے اس کی لاش کو اللہ کے حکم سے باہر پھینک دیا جبکہ باقی لشکر کا کوئی نام نشان نہ ملا۔مصریوں مین سے کسی شخص نے ساحل پر پڑی اس کی لاش پہچان کر اہل دربار کو بتایا۔فرعون کی لاش کو محل پہنچایا گیا۔ درباریوں نے مسالے لگا کر اسے پوری شان اور احترام سے تابوت میں رکھ کر محفوظ کر دیا۔حنوط کرنے کے عمل کے دوران ان سے ایک غلطی ہو گئی تھی۔فرعون کیوں کہ سمندر میں ڈوب کر مرا تھا اور مرنے کے بعد کچھ عرصہ تک پانی میں رھنے کی وجہ سے اس کے جسم پر سمندری نمکیات کی ایک تہہ جمی رہ گئی تھی ، مصریوں نےاس کی لاش پر نمکیات کی وہ تہہ اسی طرح رھنے دی اور اسے اسی طرح حنوط کر دیا۔
وقت گذرتا رہا، زمین و آسمان نے بہت سے انقلاب دیکھے جن کی گرد کے نیچے سب کچھ چھپ گیا حتی کہ فرعونوں کی حنوط شدہ لاشیں بھی زمیں کی تہوں میں چھپ گئیں ، ان کے نام صرف کتابوں ، ان کی تعمیرات اور لوگوں کے زھنوں میں رہ گئے۔اس واقعے کے دو ہزار سال بعد اس دنیا میں اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ان پر نازل ہونے والی آخری کتاب میں فرعونوں کے قصے بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کئے گئے تھے اور اسی سلسلے میں اس فرعون کا جسم محفوظ کرنے کی بابت آیت بھی نازل ہوئی تھی جس کی سچائی پر سب اہل ایمان کا پختہ یقین تو تھا لیکن وہ سمجھنے سے قاصر تھے کہ اس خدائی کا دعوے کرنے والے کی لاش کہاں محفوظ کی گئی اور کیسے اسے عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔
1871 ء میں مصر کے ایک شہر الغورنیہ سے تعلق رکھنے والے غریب اور معمولی چور احمد عبدالرسول کو فرعونوں کی حنوط شدہ لاشوں کی طرف جانے والے خفیہ راستے تک رسائی مل گئی۔ احمد عبدالرسول نوادرات چوری کرکے بیچا کرتا تھا۔ایک دن وہ دریائے نیل کنارے کے قریب تبیسہ کے مقام پر اسی سلسلے میں پھر رہا تھا جب اسے ایک خفیہ راستے کا پتہ چلا۔ وہاں وہ نوادرات کی چوری کے لئے جگہ کھود رہا تھا کہ اسی دوران اسے کچھ لوگوں نے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔وہ جس جگہ کو کھود رہا تھا وہاں سے ملنے والے راستے کی جب مسلسل کھدائی کی گئی ۔ سنہء 1891 کو دوسری ممیوں کے ساتھ اسی غرق ہونے والے فرعون کی لاش بھی مل گئی۔ اس کے کفن پر سینے کے مقام پر اس کا نام لکھا ہوا تھا۔ ان ممیوں کو ماہرین قاہرہ لے گئے۔ جب ان ممیوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا تو فرعون والی ممی پر جمی نمکیات کی تہہ سے تصدیق ہوگئی کہ یہ وہی فرعون ہے جسے اللہ نے پانی میں غرق کرکے بدترین انجام سے ہمکنار کیا تھا۔یہ بہت بڑا واقعہ تھا اس کی تصدیق کے لئے دنیا بھر کے ماہرین آثار قدیمہ اور سائنسدان مصر کی طرف امڈ پڑے۔مختلف سائنسی ٹیسٹ کرنے کے بعد دنیا بھر کے سائنسدانوں نے تصدیق کر دی کہ دوسری سب لاشوں کی نسبت صرف فرعون کی لاش پر ہی سمندری نمکیات کی تہہ جمی ہوئی تھی۔اس تصدیق کے بعد اسے فرعون کی لاش قرار دے کر عجائب گھر میں محفوظ کر دیا گیا۔
سنہء 1982 میں فرعون کی ممی خراب ھونے لگی تو اس وقت کی مصری حکومت نے فرانس کی حکومت کو درخواست کی کہ فرعون کی ممی کو خراب ھونے سے بچایا جائے نیز جدید سائنسی ذرائع سے اس کی موت کی وجہ بھی معلوم کی جائے۔ چنانچہ مصری اور فرنسیسی حکومت نے مل کر ممی کو فرانس لے جانے کا انتظام کیا۔ جب فرعون کی لاش کو فرانس پہنچایا گیا تو ایئرپورٹ پر اس دور کے فرانسیسی صدر بذات خود حکومت کے اعلی عہدیداروں ، تمام وزراء اور فوج کے افسران کے ساتھ استقبال کے لئے موجود تھے۔ فرعون کی لاش کا استقبال کسی عظیم زندہ بادشاہ کی طرح کیا گیا۔ فوجی دستوں نے سلامی دی۔
فرعون کی ممی کو ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کے حوالے کیا گیا ۔ اس ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر مورس بوکائے تھے۔ مائیکرو سکوپک ٹیسٹوں کے ذریعے ممی کے تمام اعضاء کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کی لاش اور جسم میں سمندری ذرات ابھی تک موجود ہیں۔اور موت کی وجہ بھی پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔
ایک بادشاہ کی موت پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہو !!!!!! یہ ڈاکٹر مورس کے لئے حیرت کی بات تھی۔اس نے اس ممی کے بارے مزید جاننے کی کوشش کی تو اسے معلوم ہوا کہ اس بادشاہ کی موت کے حالات مسلمانوں کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر اتری کتاب میں تفصیل سے درج ہیں۔اسے علم تھا کہ جہاں سے یہ لاش ملی ہے وہ ایک اسلامی ملک ہے چنانچہ تجسس کے ہاتھوں مجبور ہو کر وہ مصر پہنچا۔ وہ ایک سائنسدان تھا اس نے اس معاملے میں مصر کے ہی ایک سائنسدان سے ملاقات کی۔ اس سائنسدان نے قران پاک کھول کر اسے سورہ یونس کی آیات 90 تا 92 کا ترجمہ لفظ بہ لفظ سنایا۔فرعون کا خدائی کا دعوی، اس کا پانی میں ڈوب کر مرنا اور پھر پانی سے نکال کر اس کی لاش کا حنوط ھوجانا اور پھر دوبارہ لاش کا ملنا اور پھر اس کی لاش کو جدید سائنسی دور میں دوبارہ محفوظ کیا جانا ۔ سب کا اشارہ ایک جانب تھا اور بہت واضح تھا۔
"تجھے بعد میں آنے والوں کے لئے عبرت کا نشان بنا دوں گا "
فرعون کی لاش ایسے محفوظ کرکے دنیا کے سامنے لا کر رکھ دی گئی ہے کہ انٹرنیٹ کی ایک کلک پر، رسائل و جرائد پر ، ٹی وی چینلز پر اور عجائب گھر میں اربوں انسانوں کی آنکھوں کے سامنے کریہہ اور پچکی قابل ترس حالت میں موجود ہے۔
عبرت کے لئے
سوچنے کے لئے
کہ
عبادت کے لائق اور ہمیشہ رھنے والا وہی ھے جو سب کا خالق اور رازق ہے۔۔۔
ڈاکٹر مورس نے آیات کا ترجمہ سنا تو اسی وقت پکار اٹھا اللہ سچا ہے قران سچا ہے اور اللہ کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سچا ہے۔۔۔ کلمہ پڑھا اور مسلمان ہوگیا۔۔۔
nazeer ahmed's photo

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: خدائی کا دعویٰ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-03-2016, 11:47 AM

Very Nice Post

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




(#3)
Old
pakeeza's Avatar
pakeeza pakeeza is offline
 


Posts: 28,336
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2012
Location: Maa ki duaon mey
Gender: Female
Default Re: خدائی کا دعویٰ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-03-2016, 02:02 PM

niceeeeeeeeeeeeee

 



Be Positive... Everything Gonna be Alright

(#4)
Old
AisH HuNnY AisH HuNnY is offline
 


Posts: 6,017
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Sep 2011
Location: Karachi,Pakistan
Gender: Male
Default Re: خدائی کا دعویٰ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-04-2016, 09:16 AM

 



[SIGPIC][/SIGPIC]


SOmetimes The Only Part
Of MY Life I,m Sure About .,
Is The Part
I ShAre With Yew . . ♥

(#5)
Old
shazy shazy is offline
 


Posts: 23
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Oct 2011
Location: Pakistan
Gender: Male
Default Re: خدائی کا دعویٰ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-09-2016, 10:52 PM

تحریر جا حوالہ بھی دے دیں۔

 



Musafir Hoon YaRo
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
کا


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی karwanpak General Discussion 0 05-12-2014 03:47 PM
یوکرائن: علیحدگی پسندوں کیخلاف کارروائی karwanpak General Discussion 3 04-18-2014 10:10 AM
خون پتلا کرنے والی ادویات کا معدے کی دوائی ROSE Health & Care 6 06-02-2013 11:16 PM
~[ خزائوں کی اداسی ہے، جو اب تک دل پہ چھائی ہے ]~ CaReLeSs Urdu Writing Poetry 14 11-30-2011 12:22 AM
الٰہی تیری مخلوق کا عجب اک تماشا دیکھا Mf Great Power Urdu Writing Poetry 11 10-12-2011 11:32 AM


All times are GMT +5. The time now is 10:25 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG