.. برے وقت میں کبھی کسی انسان کے دروازے پر - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Literature » Urdu Literature » .. برے وقت میں کبھی کسی انسان کے دروازے پر
Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here !

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
bint-e-masroor bint-e-masroor is offline
 


Posts: 4,209
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2013
Location: ●♥ღ ÐязαmℓάиÐ ღ♥●
Gender: Female
New .. برے وقت میں کبھی کسی انسان کے دروازے پر - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-10-2014, 09:44 AM

وہ ایک دلچسپ کردار تھے..

وہ جوانی میں لکھ پتی سے ککھ پتی ھوئے.. محل سے فٹ پاتھ پر آئے اور دفتر کی ھر چیز بک گئی.. اور نوبت فاقوں تک آگئی مگر انہوں نے پھر اٹھارہ ھزار روپے سے دوبارہ سٹارٹ لیا اور وہ ملک کے بڑے کاروباری بن گئے..

میں ان سے وہ فارمولا معلوم کرنا چاھتا تھا جس نے انہیں اٹھارہ ھزار سے 18 کروڑ اور پھر 18 ارب تک پہنچا دیا اور مجھے انہوں نے یہ کہانی سنا دی..

میں اب وہ راز جاننا چاھتا تھا مگر ان پر رقت طاری تھی.. وہ آنکھیں صاف کرتے ' ھاتھ ملتے اور لمبے لمبے سانس لیتے تھے.. وہ بڑی دیر تک اس کیفیت میں رھے اور پھر اچانک سر اٹھا کر بولے..

" میں بھی دراصل اپنے برے وقت میں وھی غلطی کر رھا تھا جو دنیا کے زیادہ تر لوگ کرتے ھیں.. میں اپنے دوستوں عزیزوں ' رشتے داروں ' جاننے والوں اور مخیر حضرات کے پاس جاتا تھا.. میں ان سے مدد مانگتا تھا.. میرے کچھ دوستوں نے میری مدد کی بھی مگر برے وقت میں ھر مدد برائی ثابت ھوتی ھے..

میرا وہ سرمایہ بھی ڈوب گیا.. یہاں تک کہ میرے جاننے والوں نے مجھ سے منہ موڑ لیا.. یہ مجھے دیکھ کر راستہ بدل لیتے تھے یا پھر مجھے پہچاننے سے انکار کر دیتے تھے.. میں ان کے رویے پر کڑھتا تھا مگر میں پھر ایک دن قدرت کے راز تک پہنچ گیا.. میں اپنا مسئلہ سمجھ گیا..

مجھے محسوس ھوا یہ مصیبت اللہ کی طرف سے بھیجی گئی ھے اور میں جب اس کے حل کے لئے لوگوں کے پاس جاتا ھوں تو اللہ تعالیٰ "مائنڈ" کر جاتا ھے..

اللہ کہتا ھے کہ یہ کس قدر بے وقوف انسان ھے.. یہ آج بھی میرے پاس آنے کی بجائے ' یہ مجھ سے مدد مانگنے کی بجائے لوگوں کے دروازوں ' لوگوں کی دھلیزوں پر جا رھا ھے.. چناچہ اللہ تعالیٰ میری سختی میں اضافہ کر دیتا ھے..

مجھے معلوم ھوا میں جب تک اللہ کے سامنے نہیں گڑگڑاؤں گا ' میں جب تک اس سے مدد نہیں مانگوں گا ' میری سختی ختم نہیں ھوگی.. چناچہ میں نے وضو کیا اور اللہ تعالیٰ کے در پر ماتھا ٹیک دیا.. اور اللہ تعالیٰ نے میرے سر سے مصیبتوں کی دھوپ ھٹا دی.. اس نے میرے راستے کھول دیے..

حاجی صاحب نے لمبی آہ بھری اور بولے.. " آپ مصیبت میں جب بھی کبھی کسی انسان کی طرف دیکھتے ھیں تو اللہ "مائنڈ" کر جاتا ھے اور آپ کی مصیبت میں اضافہ ھوجاتا ھے..

لہٰذا میری نصیحت پلے باندھ لو.. برے وقت میں کبھی کسی انسان کے دروازے پر دستک نہ دو.. صرف اور صرف اللہ سے رجوع کرو.. تمہاری مصیبت ختم ھو جائے گی..

یہ قدرت کا بڑا راز تھا.. اور اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کرم کیا اور یہ راز مجھ پر کھول دیا..!! "

وہ چلے گئے لیکن جاتے جاتے مجھے بھی ارشمیدس بنا گئے..

 



Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
برے, میں, وقت, پر, کبھی, کسی, کے


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
میری کہانی “ یادوں کی پٹاری “ سے ایک اقتباس،!!!!!! life Urdu Literature 7 10-25-2012 08:17 PM
چین میں قوس قزح کے رنگ بکھیرتا دل کش غار ~ Sanam Khan ~ Pics And Images 5 12-09-2011 11:03 AM
مجھے سارے رنج قبول ہیں اُسی ایک شخص کے پیار &# ROSE Great Urdu Poets&Poetry 2 10-11-2011 07:23 PM
اپنے ماحول سے بھی قیس کے رشتے کیا کیا ! HEER Miscellaneous/Mix Poetry 5 08-04-2011 04:43 AM
مجھے سارے رنج قبول ہیں اُسی ایک شخص کے پیار &# ROSE Miscellaneous/Mix Poetry 3 07-29-2011 03:14 AM


All times are GMT +5. The time now is 02:25 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG