تھرپارکر کے ریگستان میں کار ریلی - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Sports » Sports » تھرپارکر کے ریگستان میں کار ریلی
Sports !!! Post News Topics Pictures Of World Sports !!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
Smokehat تھرپارکر کے ریگستان میں کار ریلی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-29-2009, 06:27 PM

تھرپارکر کے ریگستان میں کار ریلی


چولستان میں ہر برس کار ریلی منعقد ہوتی ہے(فائل فوٹو)

پاکستان کے صوبۂ سندھ کے ریگستانی ضلع تھرپارکر میں سینیچر کو منعقد ہونے والی کار ریلی اسد کھوڑو نے جیت لی ہے۔


مقابلے میں حصہ لینے والی گاڑیوں نے مٹھی کے اطراف ایک سو چھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ پہلے نمبر پر آنے والے اسد کھوڑو نے یہ فاصلہ ایک گھنٹے بیس منٹ اور سولہ سیکنڈ میں طے کیا۔ دوسرے نمبر پر منظور مگسی جبکہ تیسرے نمبر پر عامر مگسی آئے جو موجودہ ایم این اے اور سابق سینیٹر ہیں۔کار ریلی میں جیتنے والوں کے لیے تین، دو اور ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی رکھی گئی تھی۔


سندھ میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی کار ریلی ہے جس کا انعقاد تھرپارکر میں کیا گیا جو مکمل طور پر ریگستانی علاقہ ہے۔ تھرپارکر کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آفسر یعنی ڈی سی او سمیع الدین صدیقی نے بی بی سی کو بتایا کہ پاکستان کے دوسرے علاقوں میں تو کار ریلیاں منعقد ہوتی رہتی ہیں لیکن سندھ کے اس ریگستانی علاقے میں اس کھیل کو پہلی بار متعارف کروایا گیا ہے۔


ان کے بقول پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے چولستان میں اس قسم کی کار ریلی کا انعقاد مستقل بنیادوں پر کیا جا رہا ہے جسے کئی لاکھ لوگ دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جھل مگسی کے علاقے میں بھی ایسے مقابلے ہر سال منعقد ہوتے ہیں جن میں ہزاروں شائقین شرکت کرتے ہیں۔ سمیع الدین صدیقی نے بتایا کہ تھرپارکر میں جہاں یہ ریلی منعقد ہوئی ہے وہاں ایک ریلی ولیج بنایا گیا تھا جہاں مختلف شہروں سے آکر ریلی میں شرکت کرنے والے ڈرائیوروں کو ٹھہرایا گیا تھا اور انہیں سہولیات بہم پہنچائی گئیں تھیں۔


پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے چولستان میں اس قسم کی کار ریلی کا انعقاد مستقل بنیادوں پر کیا جا رہا ہے جسے کئی لاکھ لوگ دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جھل مگسی کے علاقے میں بھی ایسے مقابلے ہر سال منعقد ہوتے ہیں جن میں ہزاروں شائقین شرکت کرتے ہیں۔جہاں اس کار ریلی کو مقامی آبادی کے ایک حصے نے سراہا ہے وہیں دوسری جانب ایک گروپ نے اس کار ریلی کے انعقاد کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔ مقامی وکیل شاہنواز نے کار ریلی کے انعقاد کو رکوانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا اور درخواست کی کہ اس سلسلے میں حکم امتناعی جاری کیا جائے۔


شاہنواز نے کہا کہ وہ اس لیے کار ریلی کے خلاف ہیں کیونکہ یہ اس علاقے کی ثقافت نہیں ہے اور یہ کہ کار ریلی کے راستے میں جو درخت آتے ہیں انہیں بھی کاٹ دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مقامی ثقافت کو اجاگر کرے کیونکہ کار ریلی تو اس علاقے کے غریب عوام سے مذاق کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تھر کی ثقافت میں اونٹ، گھوڑے اور جو سواریاں تھر میں استعمال ہوتی ہیں ان کی ریس کا انعقاد ہونا چاہیے۔’یہاں کے عوام کے پاس کھانے کو روٹی نہیں تو گاڑیاں کہاں سے لائیں گے‘۔



 






’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
safa safa is offline
 


Posts: 21,143
My Photos: ()
Country:
Join Date: Aug 2008
Location: India
Gender: Female
Default >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-29-2009, 07:04 PM

nice......

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
ریلی, میں, کار, کے


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
بہتر سال پرانی کار تیس لاکھ پاؤنڈ میں نیلا -|A|- Car & Bikes 9 05-26-2013 10:43 PM
کرم ایجنسی میں امریکی میزائل حملہ، اٹھارہ -|A|- Political Issues Of Pakistan 9 02-05-2012 12:25 PM
پاکستان اور امریکہ میں خلیج -|A|- Political Issues Of Pakistan 7 05-20-2009 05:36 PM
’جھوٹی تسلیوں سے مارچ نہیں رکے گا‘ -|A|- Political Issues Of Pakistan 1 03-16-2009 12:38 AM
وکلا قافلے رک گئے، سرحد میں گرفتاریاں -|A|- Political Issues Of Pakistan 4 03-15-2009 03:48 PM


All times are GMT +5. The time now is 07:29 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG