MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Islam
»
Say For Islam
»
آج کیوں ہماری دعائیں قبول نہیں ہوتیں
Say For Islam !!!!Share Say For Islam!!!!
|
|
|
|
Posts: 10,892
Country:
Star Sign:
Join Date: Mar 2011
Location: où m en direct
Gender:
|
|
کیوں آج ہماری دعائیں قبول نہیں ہوتیں؟؟؟ آخر کیوں؟؟؟
السلام علیکم!۔
آج کے اس دور میں ہم سب اسلیے پریشان ہیں کہ ہماری دعائیں قبول کیوں نہیں ہوتیں؟۔۔ پتا نہیں کتنے برسوں سے ہم پریشانیوں، مصیبتوں سے نکلنے کی دعائیں کر رہے ہیں، لیکن کوئی دعا آخر کیوں قبول نہیں ہوتی؟ جبکہ ہم تو اُس خدا کے بندے ہیں، جس نے اپنی کتاب میں فرمایا۔
ترجمہ: "میں پکارنے والے کی ہر پکار کر جواب دیتا ہوں"۔ (القرآن)
لیکن پھر بھی ہماری دعاؤں کا کہیں کوئی اثر نظر نہیں آتا، ہمارے حالات میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی۔
شاید اسلیے کہ جو باتیں ایک مسلمان کی پہچان ہوتیں تھیں وہ آج غیر مسلموں نے اپنا لی ہیں، اور سب غیر مسلموں والی باتیں مسلمانوں نے اپنا لی ہیں۔ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں، انبیاء اکرام کے قصے پڑھ کر دیکھ لیں، ایمانداری، سچائی جو اُس وقت مسلمانوں میں تھی وہ اب ہم میں نہیں رہی، جھوٹ فریب جو اُس وقت غیر مسلم میں تھا وہ آج ہمارے اندر ہے۔ دھوکہ دہی، جھوٹی قسمیں آج ہمارا روز کا معمول بن گئی ہیں۔ لیکن اِن سب چیزوں کے ہوتے ہوئے بھی کل تک میں سمجھتا تھا اللہ تعالی شاید دعائیں قبول نہ کرکے مسلمانوں کا امتحان لے رہا ہے۔ لیکن کل جو کچھ ہوا وہ ثابت کر گیا کہ یہ کوئی امتحان نہیں ہے، بلکہ یہ سزا ہے۔
قصہ کچھ یوں ہے کہ معمول کی طرح شام کے وقت لائیو بیٹھک پر یوزرز کی محفل جمی ہوئی تھی کہ کسی نے کہا کہ آج کوئی خاص ٹاپک رکھو، بات ہوتے ہوتے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر آگئی کہ آج ہم میں ویسی محبت کیوں نہیں ہے جیسی کہ صحابہ کرام کو پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تھی۔
سب لوگ اپنی اپنی سمجھ کے مطابق پیار محبت اور عقیدت سے اپنے خیالات بتا رہے تھے کہ ایک نیا ممبر متحدہ عرب امارات سے روم کو جوائین کرتا ہے، کم و بیش دو سے تین منٹ تک وہ روم میں بیٹھا رہتا ہے کہ اُسکا ایک ساتھی پاکستان سے روم جوائین کرتا ہے، جیسے ہی دونوں روم میں اکٹھے ہوتے ہیں، دونوں ممبر بلا وجہ بنا کسی کا نام لیے گالیاں دینا شروع کر دیتے ہیں۔ جبکہ اُسی وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام بھی مائیک پر لیا جا رھا تھا۔
پانچ سیکنڈ کے اندر اُن دونوں ممبرز کو روم سے کک تو کر دیا گیا، لیکن جاتے جاتے وہ ممبرز میرے دماغ میں نقش چھوڑ گئے کہ کیا ہمارے دل میں آج خدا اور اُس کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ عزت و رتبہ ہے؟
جب ہم میں ہی اپنی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اتنا احترام نہیں ہے تو فیس بک پر اُن کے خاکے بنانے والوں کے خلاف ہم کیوں احتجاج کرتے ہیں؟
کیوں ہم پھر شکوہ کرتے ہیں کہ ہماری دعائیں قبول نہیں ہوتیں؟
آج دنیا میں سب سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہم پاکستانیوں کو ہے، لیکن شاید ہم اِس قابل نہیں ہیں کہ غیور قوم بن سکیں، اسلیے جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے بالکل صحیح ہے، ہم اِسی قابل ہیں
بس اتنا کہوں گا کہ اللہ پاک ہمیں ہدایت دیں۔ آمین۔
|
|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
Aameen..
jazakAllah khair....
|
Banned
|
|
Posts: 18,452
Country:
Star Sign:
Join Date: May 2011
Gender:
|
|
"asalatu wasalam alika ya rasoulallah"
|
|
|
Posts: 10,892
Country:
Star Sign:
Join Date: Mar 2011
Location: où m en direct
Gender:
|
|
|