MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Chit Chat
»
General Discussion
»
Albert Einstein Se bhi Zaheen 14 Saal ka Larka
General Discussion This is the forum for your general conversation. Share your interest, ideas, your dreams (about other guppies) or discuss anything not related to above or below forums.
|
|
NiKO
|
|
Posts: 70
Country:
Star Sign:
Join Date: Mar 2010
Location: hyderabad
Gender:
|
|
آئین سٹائن سے بھی ذہین14سالہ بچہ
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) کیا آپ 16 سالہ امریکی لڑکے جیکب بارنیٹ کے بارے کچھ جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو ذرا دھیان سے سنئے یہ لڑکا ایک مشہور امریکی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی مکمل کر رہا ہے اور اس کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ یہ آئن سٹائن کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔
جیکب کی والدہ کرسٹین بارنیٹ بتاتی ہیں کہ جب ان کا بیٹا دو سال کا تھا تو ڈاکٹروں نے اسے ذہنی بیماری آٹزم کا مریض بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ننھا بچہ ساری عمر ذہنی معذوری میں گزار دے گا اور شائد وہ کبھی بھی بولنا نہ سیکھ سکے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسے کیلئے زندگی کے معمولی کام حتیٰ کہ اپنے جوتوں کے تسمے باندھنا بھی مشکل ہو گا۔ غمزدہ والدین نے اس بچے کو گھر پر ہی کچھ سکھانے کی کوشش شروع کی اور وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ رفتہ رفتہ اس کی ناقابل یقین صلاحیتیں سامنے آ رہی تھیں۔ اس نے حیرت انگیز قابلیت کا مظاہرہ کیا اور عام بچوں سے کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی، آج اس کی عمر 16 سال ہے لیکن یہ مشکل ترین مضمون کوانٹم فزکس میں پی ایچ ڈی کر رہا ہے۔ وہ اپنے سے دگنی عمر کے طلباءکو کیلکولس اور مکینکس جیسے مضمون پڑھاتا ہے اور بعض دفعہ پیچیدہ مسائل کو حل کرتے ہوئے اپنے عمر رسیدہ پروفیسرز کو بھی حیران کر دیتا ہے۔
جیکب کا آئی کیو لیول 170 ہے اور اس کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ بیسویں صدی کے عظیم ترین سائنسدان آئن سٹائن سے بھی زیادہ ذہین و فطین ہے۔ نیورو سائنسدانوں کے مطابق جیکب کا دماغ قدرت کی حیرت انگیز تخلیق ہے جس کی صلاحیت اور کرشمات کو سمجھنا انسان کے بس کی بات نہیں۔ سائنسدانوں نے اس بچے کو انسانی تاریخ کے نمایاں ترین ذہین انسانوں میں شمار کیا ہے اور یہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ کم عمری میں ہی نوبیل انعام بھی حاصل کر لے گا۔
Scientists say same like NIKO
|
|
|
|
Posts: 2,364
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2013
Location: Pakistan
Gender:
|
|
|
|
|
|
Posts: 648
Country:
Join Date: Nov 2014
Gender:
|
|
|