زمانہ خلافت میں ہرمزان - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Say For Islam » زمانہ خلافت میں ہرمزان
Say For Islam !!!!Share Say For Islam!!!!

Advertisement
 
 
Thread Tools Display Modes
Prev Previous Post   Next Post Next
(#1)
Old
bint-e-masroor bint-e-masroor is offline
 


Posts: 4,209
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2013
Location: ●♥ღ ÐязαmℓάиÐ ღ♥●
Gender: Female
New زمانہ خلافت میں ہرمزان - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-16-2013, 10:04 AM

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت میں ہرمزان ، نہاوند کا ایرانی گورنر تھا اور مسلمانوں کا کٹر دشمن تھا . اسکی وجہ سے مسلمانوں اور ایرانیوں میں کئی لڑائیاں هوئیں . آخر ایک لڑائی میں ہرمزان گرفتار
ہوا . اسے یقین تھا کہ اسے موت کے گھاٹ اتار دیا جائے گا . لیکن امیر المومنین حضرت عمر رضی الله عنہ نے اسے اس شرط پر رہا کر دیا کہ وه آئیندہ جزیہ دے گا .
آزاد ہو کر وه اپنے دارلخلافہ پہنچا ، بہت بڑی فوج اکٹھی کی اور مسلمانوں کے مقابلے میں اتر آیا . لیکن اس بار بهی اسے شکست ہوئی اور ہرمزان دوبارہ سے گرفتار ہو کر خلیفہ کے سامنے پیش کیا گیا .
ہرمزان کے چہرے سے صاف ظاہر تھا که وه خود کو صرف کچھ لمحوں کا مہمان سمجھتا ہے .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم نے ہمارے ساتھ کئی بار عہد شکنی کی ہے . تم جانتے ہو کہ اس جرم کی سزا موت ہے ؟
ہرمزان نے کہا ہاں میں جانتا ہوں . اور مرنے کیلئے تیار ہوں .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اسے اسلام قبول کرنے کو کہا لیکن اس نے انکار کردیا اور کہا کہ میری ایک آخری خواہش ہے .
آپ نے پوچھا : کیا ؟
ہرمزان نے کہا میں شدید پیاسا ہوں اور پانی پینا چاہتا ہوں .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے حکم پر اسے پانی کا پیالہ پیش کیا گیا .
ہرمزان نے پیالہ ہاتھ میں پکڑ کر کہا: مجھے خوف ہے کہ پانی پینے سے پہلے ہی مجھے قتل نہ کر دیا جائے .
آپ نے فرمایا : اطمینان رکھو ، جب تک تم پانی نہ پی لو گے کوئی شخص تمہارے سر کو نہ چھوئے گا .
ہرمزان نے کہا: آپ نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ جب تک میں پانی نہ پیوں گا ، مجھے قتل نہ کیا جائے گا . میں یہ پانی کبھی نہیں پیوں گا . یہ کہہ کر اس نے پیاله توڑ دیا اور کہنے لگا اب آپ مجھے کبھی قتل نہیں کر سکتے .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مسکرا کر فرمایا
تم نے عجیب چال چلی ہے لیکن عمر کو اپنے لفظوں کا پاس ہے . جاؤ تم آزاد ہو .
ہرمزان شکرگزاری اور حیرانی کے تاثرات کے ساتھ چلا گیا .
چند دن بعد ہی ہرمزان اپنے کچھ ساتھیوں سمیت خلیفہ کے سامنے حاضر ہوا اور درخواست کی کہ ہمیں اسلام میں داخل کرلیجئے
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم نے اس وقت اسلام قبول کیوں نہ کیا جب میں نے تمہیں دعوت دی تھی
ہرمزان نے کہا کہ صرف اس لیے کہ آپ یہ نہ سمجھیں کہ میں نے موت کے خوف سے کلمہ پڑھ لیا ہے ۔ اب میں اپنی رضا سے اسلام قبول کرتا ہوں
( اسلامی واقعات کی کتاب"بصائر"سے اقتباس )

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
 

Bookmarks

Tags
میں


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
محبت میں غلط فہمی اگر الزام تک پہنچ ROSE Miscellaneous/Mix Poetry 3 11-05-2012 04:20 AM
محبت میں غلط فہمی اگر الزام تک پہنچ ROSE Great Urdu Poets&Poetry 2 12-25-2011 04:38 PM
~[ خزاں میں جب ہے یہ اپنا عالم، بہار آیی تو کیا CaReLeSs Urdu Writing Poetry 2 11-30-2011 12:19 AM
حرفِ تازہ نئی خُوشبو میں لکھا چاہتا ہے ROSE Great Urdu Poets&Poetry 6 08-25-2011 05:43 PM
غزہ میں قرآنی تعلیمات میں اضافہ ~ABDULLAH~ Islamic Issues And Topics 4 09-28-2010 05:50 PM


All times are GMT +5. The time now is 09:12 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG