Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here ! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
|
|
|||
وہ بہت مصروف صُبح تھی -
>>
Show Printable Version
Email this Page
02-20-2015, 10:36 PM
و ہ بہت مصروف صُبح تھی کہ ساڑھے آٹھ بجے کے قريب ايک شخص اپنے انگوٹھے کے ٹانکے نِکلوانے کيلئے آيا۔ اُسے 9 بجے کا وقت ديا گيا تھا مگر وہ جلدی ميں تھا کہ اُسے 9 بجے کسی اور جگہ پہنچنا ہے۔ ميں نے اہم معلومات لے ليں اور اُسے بيٹھنے کيلئے کہا کيونکہ اس کی باری آنے ميں ايک گھنٹہ سے زيادہ لگ جانے کا اندازہ تھا۔ ميں نے ديکھا کہ وہ بار بار گھڑی پر نظر ڈال رہا ہے اور پريشان لگتا ہے۔ اُس کی پريشانی کا خيال کرتے ہوئے ميں نے خود اس کے زَخم کا مُعائنہ کيا تو زَخم مَندمل ہوا ديکھ کر ميں نے ايک ڈاکٹر سے مطلوبہ سامان لے کر خود اُس کے ٹانکے نِکال کر پٹی کر دی۔
ميں نے اسی اثناء ميں ان سے پوچھا کہ “کيا اُسے کسی اور ڈاکٹر نے 9 بجے کا وقت ديا ہوا ہے کہ وہ اتنی جلدی ميں ہے ؟؟" وہ بولا کہ اُس نے ايک نرسنگ ہوم جانا ہے جہاں اُس نے 9 بجے اپنی والدہ کے ساتھ ناشتہ کرنا ہے اُس پر ميں نے ان کی والدہ کی صحت کے بارے ميں پوچھا تو بزرگ نے بتايا کہ اس کی والدہ الزائمر بيماری کا شکار ہونے کے بعد کچھ عرصہ سے نرسنگ ہوم ميں ہے ميں نے پوچھا کہ “اگر وہ وقت پر نہ پہنچے تو اس کی والدہ ناراض ہو گی ؟” اُس نے جواب ديا کہ“ وہ تو پچھلے 5 سال سے مجھے پہچانتی بھی نہيں ہے” ميں نے حيران ہو کر پوچھا“ اور آپ اس کے باوجود ہر صبح اپنی والدہ کے ساتھ ناشتہ کرتے ہيں؟ حالانکہ وہ پہچانتی بھی نہيں کہ آپ کون ہيں؟” اس نے مسکرا کر کہا“ درست کہ وہ مجھے نہيں جانتی مگر ميں تو اُسے جانتا ہوں کہ وہ کون ہے” يہ سُن کر ميں نے بڑی مُشکل سے اپنے آنسو روکے گو ميرا کليجہ منہ کو آ رہا تھا۔ ميں نے سوچا “يہ ہے محبت جو ہر انسان کو چاہيئے" اقتباس
|
Sponsored Links |
|
(#2)
|
|
|||
Re: وہ بہت مصروف صُبح تھی -
>>
Show Printable Version
Email this Page
02-23-2015, 10:09 AM
|
Bookmarks |
Tags |
بہت, تھی, صُبح, وہ |
Thread Tools | |
Display Modes | |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
]محبت سیلاب کی صورت ہوتی ہے | Flower~ | Urdu Literature | 4 | 01-22-2014 09:34 AM |
یہ حیرت ھے کہ تُم جیتے مگر ھو پھر بھی افسردہ | pakeeza | Ashaar's | 10 | 05-19-2013 01:49 PM |
حاجت پوری ہونے کی صورت میں بھی خوف لازم ہے | ROSE | Quran | 6 | 07-04-2012 03:09 PM |
تُو بخش دے مرے سب گناہ تُو رحیم ہے تُو غفور ہ | ROSE | Islamic Poetry | 6 | 02-21-2012 08:55 PM |
مدت میں شامِ وصل ہوئی ہے مُجھے نصیب ...دو چار س | ROSE | Miscellaneous/Mix Poetry | 5 | 09-24-2011 11:34 AM |