آپ ﷺ کا اللہ تعالی کو خواب میں دیکھنا - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Hadees Shareef » آپ ﷺ کا اللہ تعالی کو خواب میں دیکھنا
Hadees Shareef !!!!Share Hadeesein here!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
umm آپ ﷺ کا اللہ تعالی کو خواب میں دیکھنا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-13-2013, 01:46 PM



جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 1182 حدیث قدسی مکررات 2
محمد بن بشار، معاذ بن ہشام، ہشام، قتادة، ابوقلابہ، خالد بن لجلاج، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرا رب میرے پاس نہایت اچھی صورت میں آیا اور فرمایا اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وسلم) میں نے عرض کیا یا رب حاضر ہوں اور تیری فرمانبرداری کے لئے مستعد ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا مقربین فرشتے کس بات میں جھگڑتے ہیں؟ میں نے عرض کیا کہ اے رب ! مجھے علم نہیں۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنا ہاتھ میرے شانوں کے درمیان رکھا جس کی ٹھنڈک میں نے اپنے سینے میں محسوس کی اور مشرق ومغرب کے درمیان جو کچھ ہے سب کچھ جان لیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے پوچھا اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وسلم) میں نے عرض کیا یا رب حاضر ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا مقرب فرشتے کس چیز کے متعلق جھگڑتے ہیں؟ میں نے عرض کیا درجات اور کفارات میں، مساجد کی طرف (باجماعت نماز کے لئے) پیدل چلنے میں، تکلیف کے باوجود اچھی طرح وضو کرنے میں۔ جو ان چیزوں کی حفاظت کرے گا وہ بھلائی کے ساتھ زندہ رہے گا اور خیر پر ہی اس کو موت آئے گی اور اپنے گناہوں سے اس طرح پاک رہے گا گویا کہ آج ہی اس کی ماں نے اسے جنا ہے۔ یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مانند طویل حدیث نقل کرتے ہیں۔ اس میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سوگیا اور گہری نیند میں ڈوب گیا تو میں اپنے رب کو بہترین صورت میں دیکھا تو اللہ تعالیٰ نے مجھ سے پوچھا فرشتے کس بات میں جھگڑتے ہیں؟ ۔


مسند احمد:جلد دوم:حدیث نمبر 1564 حدیث قدسی
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ آج رات مجھے خواب میں اپنے پروردگار کی زیارت ایسی بہترین شکل وصورت میں نصیب ہوئی جو میں سب سے بہتر سمجھتا ہوں، پروردگار نے مجھ سے فرمایا اے محمد! صلی اللہ علیہ وسلم کیا تمہیں معلوم ہے کہ ملا اعلی کے فرشتے کس بات میں جھگڑ رہے ہیں؟ میں نے عرض کیا نہیں، اس پروردگار نے اپنا دست مبارک میرے دونوں کندھوں کے درمیان رکھ دیا جس کی ٹھنڈک مجھے اپنے سینے میں محسوس ہوئی اور میں نے اس کی برکت سے زمین و آسمان کی تمام چیزوں کی معلومات حاصل کر لیں، پھر اللہ نے فرمایا اے محمد! کیا تم جانتے ہو کہ ملاء اعلی کفارات سے کیا مراد ہے؟ بتایا کہ نمازوں کے بعد مسجد میں رکنا، اپنے قدموں پر چل کر جمعہ کو آنا، اور مشقت کے باوجود (جیسے سردی میں ہوتا ہے) اچھی طرح وضو کرنا، جو شخص ایسا کرلے اس کی زندگی بھی خیر والی ہوجائے اور موت بھی خیر والی ہوئی اور وہ اپنے گناہوں سے اس طرح پاک صاف ہو جائے گا گویا کہ اس کی ماں نے اسے آج ہی جنم دیا ہو، اور اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم جب تم نماز پڑھا کرو تو یہ دعاء کیا کرو کہ اے اللہ! میں آپ سے نیکیوں کی درخواست کرتا ہوں ، گناہوں سے بچنے کی دعاء کرتا ہوں ، اور مساکین کی محبت مانگتا ہوں اور یہ کہ جب آپ اپنے بندوں کو کسی آزمائش میں مبتلا چاہیں تو مجھے اس آزمائش میں مبتلا کیے بغیر ہی اپنی طرف اٹھا لیں ، راوی کہتے ہیں کہ درجات سے مراد کھانا کھلانا، سلام پھیلانا اور رات کو اس وقت نماز پڑھنا ہے جب لوگ سو رہے ہوں

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
Prince7871 Prince7871 is offline
Love Is Life
 


Posts: 9,056
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Apr 2012
Location: Faisalabad
Gender: Male
Default Re: آپ ﷺ کا اللہ تعالی کو خواب میں دیکھنا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-13-2013, 02:49 PM

nice sharing

 

(#3)
Old
Naughty Angel2 Naughty Angel2 is offline
 


Posts: 896
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2013
Location: Islamabad
Gender: Male
Default Re: آپ ﷺ کا اللہ تعالی کو خواب میں دیکھنا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-13-2013, 03:53 PM

Nycc sharing.....

 

(#4)
Old
NaDaN hAsEEnA NaDaN hAsEEnA is offline
 


Posts: 6,357
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2012
Gender: Female
Default Re: آپ ﷺ کا اللہ تعالی کو خواب میں دیکھنا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-13-2013, 06:05 PM

thanx for sharinG. . .

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
آپ, اللہ, خواب, میں, کا, کو


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
کافی کا استعمال دل کی دھڑکنوں کو بے ترتیب ہ ROSE Health & Care 10 05-31-2013 06:40 PM
آپ ﷺ کا اللہ تعالی کو خواب میں دیکھنا ROSE Hadees Shareef 1 07-14-2012 07:17 AM
~ صومالیہ میں نائٹ کلب کے مالک عبد اللہ کی خا& Shaam Say For Islam 8 04-12-2012 10:39 AM
~[ خزاں میں جب ہے یہ اپنا عالم، بہار آیی تو کیا CaReLeSs Urdu Writing Poetry 2 11-30-2011 12:19 AM
الٰہی تیری مخلوق کا عجب اک تماشا دیکھا Mf Great Power Urdu Writing Poetry 11 10-12-2011 11:32 AM


All times are GMT +5. The time now is 08:44 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG