Miscellaneous/Mix Poetry !! All Miscellaneous/Mix poetry share here !! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
|
|
|||
قسمت کي سب لکيريں -
>>
Show Printable Version
Email this Page
08-26-2012, 11:09 PM
وہ لمحے کتنے دروغ گو تھے۔ تمہاري پوروں کا لمس اب تک مري کفِ دست پر ہے اور ميں سوچتا ہوں وہ لمحے کتنے دروغ گو تھے وہ کہہ گئے تھے کہ اب کے جو ہاتھ تيرے ہاتھوں کو چھو گئے ہيں تمام ہونٹوں کے سارے لفظوں سے معتبر ہيں وہ کہہ گئے تھے تمہاري پوريں جو ميرے ہاتھوں کو چھو رہي تھيں وہي تو قسمت تراش ہيں اور اپني قسمت کو سارے لوگوں کي قسمتوں سے بلند جانو ہماري مانو تو اب کسي اور ہاتھ کو ہاتھ مت لگانا ميں اُس سمے سے تمام ہاتھوں وہ ہاتھ بھي جن ميں پھول شاخوں سے بڑھ کر لطف نمو اٹھائيں وہ ہاتھ بھي جو صدا کے محروم تھے اور ان کي ہتھيلياں زخم زخم تھيں اور وہ ہاتھ بھي جو چراغ جيسے تھے اور رستے ميں سنگ فرسنگ کي طرح جا بجا گڑھے تھے۔ وہ ہاتھ بھي جن کے ناخنوں کے نشاں معصوم گردنوں پرمثال طوق ستم پڑے تھے تمام نا مہربان اور مہربان ہاتھوں سے دست کش يوں رہا ہوں جيسے يہ مٹھياں ميں نے کھول ديں تو وہ ساري سچائيوں کے موتي مسرتوں کے تمام جگنو جو بے يقيني کے جنگلوں ميں يقيں کا راستہ بناتےہيں روشني کي لکير کا قافلہ بناتے ہيں ميرے ہاتھوں سے روٹھ جائيں گے پھر نہ تازہ ہوا چلے گي نہ کوئي شمع صدا جلے گي ميں ضبط اور انتظار کے اس حصار ميں مدتوں رہا ہوں مگر جب اک شام اور وہ پت جھڑ کي آخري شام تھي ہوا اپنا آخري گيت گارہي تھي مرے بدن ميں مرا لہو خشک ہو رہا تھا تو مٹھياں ميں نے کھول ديں اور ميں نے ديکھا کہ ميرے ہاتھوں ميں کوئي جگنو نہ کوئي موتي ہتھيليوں پر فقط ميري نامراد آنکھيں دھري ہوئي تھيں اور ان ميں قسمت کي سب لکيريں مري ہوئي تھيں۔ احمد فراز
|
Sponsored Links |
|
(#2)
|
|
|||
Re: قسمت کي سب لکيريں -
>>
Show Printable Version
Email this Page
08-27-2012, 04:51 AM
|
(#3)
|
|
|||
Re: قسمت کي سب لکيريں -
>>
Show Printable Version
Email this Page
08-28-2012, 01:56 AM
|
Bookmarks |
Tags |
سب, قسمت, کي |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
محبت ميں کرے کيا کچھ کسی سے ہو نہيں سکت | ROSE | Great Urdu Poets&Poetry | 2 | 07-11-2012 08:52 PM |
!!!!!!!! پل بھر ميں تمام عمر کي سوچيں بدل جاتي ہيں !!!!!! | Shaam | Urdu Writing Poetry | 4 | 03-13-2012 06:04 PM |
کبھي اس سميت بھي خيال کر | Shaam | Urdu Writing Poetry | 6 | 03-08-2012 06:07 PM |
محبت ميں کرے کيا کچھ کسی سے ہو نہيں سکتا | ROSE | Great Urdu Poets&Poetry | 2 | 12-17-2011 12:13 PM |
رجب المرجب اسلامي قمري سال کا ساتواں منہي | ROSE | Islamic Issues And Topics | 3 | 06-07-2011 11:41 AM |