سیب کا ایک سرکہ ۔۔۔اور ہزار فائدے !!! - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Baat Cheet -----Chat-Room(USERS) » Health & Care » سیب کا ایک سرکہ ۔۔۔اور ہزار فائدے !!!
Health & Care !!! Post Tips Here For Health & Care !!!

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default سیب کا ایک سرکہ ۔۔۔اور ہزار فائدے !!! - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-15-2011, 07:50 PM

سیب کا ایک سرکہ ۔۔۔اور ہزار فائدے !!!

دنیا کے دیگر معاشروں کی طرح مشرقی اور عرب گھرانوں میں بھی سرکے کا استعمال ایک قدیم روایت ہے جو مختلف اقسام کے کھانوں کی تیاری کے علاوہ سلاد میں بھی استعمال ہوتا ہے۔گوناگوں پھلوں سے تیار کیئے جانے والے سرکوں میں سیب کا سرکہ Apple cider vinegar اس لحاظ سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ اس میں انسانی جسم کے لیئے بہت ضروری اجزاء مثلاً پوٹاشیئم اور وٹامن ڈی اور سی موجود ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں یہ سرکہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی مالا مال ہوتا ہے۔
قدرتی جڑی بوٹیوں سے علاج کرنے والے ہربل ماہرین کے مطابق انسانی صحت کے لیئے پوٹاشیئم ایک انتہائی اہم معدنی دولت ہے ۔سبز پتّوں والی سبزیاں ، پودے اور درختوں کی کونپلیں ، درختوں کی چھال، اُس کی جڑیں ، انگور ، کران بیریز اور سیب یہ تمام اشیاء پوٹاشیئم کے مواخذ ہیں ۔تاہم صرف پوٹاشیئم سے طبّی فوائد حاصل نہیں کیئے جا سکتے۔پوٹاشیئم کو کاریگر بنانے کے لیئے دیگر معدینات کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔سیب کے سرکے میں موجود پوٹاشیئم ناک ، حلق اور پھیپھڑوں میں موجود اضافی بلغم کو خارج کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔
یہ کہاوت تو بہت پرانی ہے کہ ، روزآنہ ایک سیب کھانے والا ڈاکٹر سے دور رہتا ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ سیب سے تیار شدہ سرکے میں بھی وہ تمام اہم معدنیات اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو اصل سیب کا خاصہ ہیں ۔سیب کو آپ خواہ تازہ پھل کی صورت میں استعمال کریں ، جوس کے طور پر پیئیں یا اس سے تیار شدہ سرکہ سلاد پر چھڑک کر یا کھانوں میں استعمال کریں،سب میں انسانی جسم کے لیئے اہم معدنیات موجود ہوتی ہیں۔جڑی بوٹیوں کے ماہرین کے مطابق سیب کا سرکہ چھلکا سمیت پورے سیب کو کچل کر تیار کیا جانا چاہیئے اس طرح جو سرکہ تیار ہوتا ہے اُس میں سیب کی تمام خصوصیات منتقل ہوجاتی ہیں۔سوائے شکر کے ،جو تیزابی مادّے میں تبدیل ہوجاتی ہے اور یہی سرکے کی خصوصیت ہے ۔
ہر کھانے کے وقت اگر پانی کے ایک گلاس میں دو بڑے چمچے کی مقدار سیب کا سرکہ ملا کر پی لیا جائے تو اس سے غذا ہضم کرنے والی نالیاں صحت مند رہتی ہیں اور اُن میں موجود صحت کو نقصان پہنچانے والے جرثوموں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔
ایک ہربل پریکٹشنر کے مطابق سیب کے سرکے کو موٹاپا ، حلق کی خراش ، بلغمی کھانسی ، نزلے کی وجہ سے ناک بند ہونے ، دمّہ ، نرخرے کی سوزش ، بڑھاپے میں ذہن کو مستعد رکھنے ، یہاں تک کے زہر خورانی کے علاج میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ہربل ماہرین کے مطابق حلق کی خراش کی صورت میں عام طور پر پانی میں سیب کے سرکے کو ملا کر اُس سے غرارہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
پانی سے بھرے ایک گلاس میں سیب کے سرکے کی چائے کے ایک چمچے کی مقدار کی آمیزش کافی ہوتی ہے۔اس آمیزے کو منہ میں بھر کر غرارہ کرنے کے بعد حلق سے نیچے اُتار لینا چاہیئے۔ایک گھنٹے کے بعد دوسری بار بھی اسی طرح غرارہ کیا جائے ۔جب حلق کی خراش کچھ کم محسوس ہو تو وقفہ دو گھنٹے تک بڑھا دینا چاہیئے۔
سیب کا سرکہ کھانوں میں تو استعمال ہوتا ہی ہے ، اس کے علاوہ جسم پر لیپ کے طور پر بھی مختلف امراض میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔بہت سے ایسے پودے ہوتے ہیں جن کو چھونے سے خارش کی شکایت ہوتی ہے ۔ اُن میں سے ایک مخصوص قسم کی عشقِ پیچاں کی بیل poison ivy ہوتی ہے اگر اس کی رگڑ سے خارش کی شکایت پیدا ہوجائے تو سیب کا سرکہ اور پانی مساوی مقدار میں ملا کر متاثرہ حصّے پر لگائیں پھر اُسے خشک ہوجانے دیں ۔بار بار اس آمیزے کو لگانے سے خارش کی شکایت ختم ہو جاتی ہے۔ وائرس سے پیدا ہونے والی ایک بیماری shingles میں مرکزی اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے اور اعصاب کے ساتھ جلد پر چھالے بھی ہوجاتے ہیں ۔ اس تکلیف میں سیب کا سرکہ بغیر کچھ مکس کیئے بغیر متاثرہ جلد پر دن میں چار مرتبہ لگائیں اور اگر ممکن ہو تو رات کے وقت بھی تین ، چار مرتبہ استعمال کریں ۔اس سے چند منٹوں کے اندر خارش اور جلن کی شکایت ختم ہوجائے گی اور یہ عارضہ بھی بہت تیزی سے ختم ہوسکتا ہے۔بعض لوگوں کو رات کے وقت ٹھنڈے پسینے آنے کی شکایت ہوتی ہے ۔یہ افراد اگر سونے سے پہلے اپنے جسم کو سرکہ ملے پانی سے صاف کرلیں تو رات کے وقت پسینے کی تکلیف سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔جل جانے کی صورت میں بھی متاثرہ حصّے پر سیب کا سرکہ لگایا جاسکتا ہے،جس سے درد کی شدّت کم ہوجاتی ہے ۔ٹانگوں کی رگ پھولنے کی بیماری varicose vein میں انتہائی شدید درد محسوس ہوتا ہے۔اس تکلیف میں سیب کا سرکہ دن اور رات کے اوقات میں متاثرہ حصّے پر مالش کرنے سے درد میں کافی کمی ہوجاتی ہے ۔علاوہ ازیں اس تکلیف میں دن میں دو مرتبہ پانی سے بھرے گلاس میں دو بڑے چمچے کی مقدار سرکہ ملا کر پینا مفید ہوتا ہے ۔اس سے ایک ماہ کے اندر فرق محسوس ہونے لگے گا۔داد ایک قسم کی جلدی بیماری ہے جو ایک مخصوص قسم کے پھپھوند سے پیدا ہوتی ہے اور یہ ایک سے دوسرے کو منتقل بھی ہوتی ہے ۔داد سے متاثرہ جلد پر اُنگلیوں کی مدد سے سیب کا سرکہ دن میں چھ مرتبہ لگانے سے بہت زیادہ افاقہ ہوتا ہے۔سیب کے سرکے کے اور بھی بے شمار فوائد ہیں۔سر میں خشکی ، گنج پن ، لو لگنے سے سر میں درد ، زہریلے حشرات کے کاٹنے یا ڈنک مارنے ، پٹّھوں ، جوڑوں کے درد ، ایڑیوں کے پھٹنے میں بھی اس کا بیرونی استعمال مفید ہوتا ہے

__________________

 






Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
!~*AdOrAbLe*~! !~*AdOrAbLe*~! is offline
 


Posts: 58,917
My Photos: ()
Country:
Join Date: Aug 2009
Gender: Female
Default Re: سیب کا ایک سرکہ ۔۔۔اور ہزار فائدے !!! - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-18-2011, 05:50 PM

v nice

 

(#3)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default Re: سیب کا ایک سرکہ ۔۔۔اور ہزار فائدے !!! - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-19-2011, 07:49 PM

Thanks

 






Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
(#4)
Old
amjadislam amjadislam is offline
Junior
 


Posts: 5
My Photos: ()
Country:
Join Date: Jun 2011
Gender: Male
Default Re: سیب کا ایک سرکہ ۔۔۔اور ہزار فائدے !!! - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-22-2011, 04:54 PM

is main boht se achi battan lekhn hain ager zindgi main mujy dobra zarot pari to main zaror apnon ga

 

(#5)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default Re: سیب کا ایک سرکہ ۔۔۔اور ہزار فائدے !!! - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-22-2011, 08:55 PM

OK.......

 






Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
(#6)
Old
*NRB* *NRB* is offline
 


Posts: 64,330
My Photos: ()
Country:
Join Date: Oct 2011
Gender: Male
Default Re: سیب کا ایک سرکہ ۔۔۔اور ہزار فائدے !!! - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-11-2012, 05:57 PM

wahh.. nice

 



(#7)
Old
Abewsha Abewsha is offline
Banned
 


Posts: 18,452
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: May 2011
Gender: Female
Default Re: سیب کا ایک سرکہ ۔۔۔اور ہزار فائدے !!! - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-03-2013, 11:23 PM

Nice Sharing..................................

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
ایک, سرکہ, سیب, کا, ہزار

« Previous Thread | Next Thread »
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
کاربوہائیڈریٹس سے جسم کو صرف توانائی ہی ROSE Health & Care 5 05-31-2013 09:24 PM
اللہ تعالیٰ کا آخری کلام اور ہدایت ۔۔سورۃ  Mazhar Quran 10 07-06-2012 08:27 PM
ہجر کے ماہتاب سن۔۔۔۔۔۔۔۔ khwahish e benam Miscellaneous/Mix Poetry 5 01-08-2011 10:31 PM
6 ستمبر کے دہشت گردوں کو سلام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ Mr Champ Hamara Pakistan 4 12-03-2010 03:27 PM
لاتوں کے بھوت ۔۔۔ پروفیسر رفعت مظہر khushboo General Discussion 0 06-04-2010 08:51 AM


All times are GMT +5. The time now is 08:55 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG