MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Chit Chat
»
General Discussion
»
ایران سے تعلقات انتہائی اہم ہیں: نواز شریف
General Discussion This is the forum for your general conversation. Share your interest, ideas, your dreams (about other guppies) or discuss anything not related to above or below forums.
|
|
|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا فاضلی کی ملاقات، پاک ایران تعلقات کو مستحکم بنانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی دعوت پر ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا فاضلی نے وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی‘ پاکستان میں ایران کے سفیر‘ گورنر جنرل سییستان بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نواز شریف نے ایرانی وفد کی پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایرانی مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ پاکستان ایران کیساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور ایران کو اقتصادی شعبے میں مزید مستحکم بنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ حکمت عملی کے تحت مواصلاتی رابطوں کو موثر بنایا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دورہ ایران کے دوران ایرانی صدر روحانی سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ دورہ ایران سے باہمی اعتماد و تعاون کو فروغ ملے گا۔
source news : http://www.karwanonline.pk/news/1926...rior-minister/
Pakistan news karwan.no
|
|
|
Posts: 43,615
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender:
|
|
Very Nice
დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ
|
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 10:34 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.