بالوں کو صحت مند بنانے کے آسان ٹوٹکے - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Fashion Designs & Home Decoration » Beauty Tips » بالوں کو صحت مند بنانے کے آسان ٹوٹکے
Beauty Tips !!! Post New Beauty Tips Here !!!

Advertisement
 
 
 
Thread Tools Display Modes
Prev Previous Post   Next Post Next
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
New بالوں کو صحت مند بنانے کے آسان ٹوٹکے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-15-2015, 06:31 AM

کراچی: اگر آپ اپنے گرتے بالوں سے پریشان ہیں اور اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو چند آسان ٹوٹکے اپنا کر اپنے بالوں کو صحت مند اور خوبصورت بناسکتے ہیں۔

ہر مہینے بال ترشوائیں:

اگر آپ اپنے بالوں کی بہتر نشوونما چاہتے ہیں تویہ اس کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ ماہرین کے مطابق ہر 4 سے 8 ہفتوں کے دوران بال کٹوانے سے ان کی صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور بالوں کو بڑھنے میں مدد ملتی ہے جب کہ اس طریقے سے بال مضبوط اور گھنے بھی ہوتے ہیں۔

نیم گرم تیل سے مالش کرنا:

کمزور بالوں سے نجات کے لیے سر پر نیم گرم تیل کی مالش بھی انتہائی مفید ہے اس سے نہ صرف نئے بال تیزی سے اگتے ہیں بلکہ انسان گنج پن سے بھی محفوظ رہتا ہے جب کہ بالوں کی خشکی سے محفوظ رہنے کے لئے بھی یہ طریقہ کارگر ہے۔ سر کی مالش کے لیے زیتون اور کھوپرے کا تیل زیادہ مفید ہوتا ہے۔

بالوں میں انڈے کی زردی لگانا:

سر میں انڈے کی زردی لگانے سے نہ صرف بال گھنے اور مضبوط ہوتے ہیں بلکہ اس سے بالوں کی چمک اور خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ بالوں کی جڑوں کو بھی مضبوط بنانے میں مددگار ہوتا ہے۔

دن میں 50 بار کنگھا کرنا:

اگر آپ اپنے بالوں کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے دن میں کم از کم 50 بار کنگھا ضرور کریں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سر میں کنگھا کرنے سے نہ صرف بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں بلکہ بالوں کا گرنا بھی کم ہوجاتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خون کی کمی یا جسمانی طور پر کمزور شخص کے بال کبھی بھی صحت مند توانا اور گھنے و سیاہ نہیں ہوں گے اس لیے صحت کی طرف توجہ ضروری ہے جب کہ اس سلسلے میں غذا میں موسمی پھل، سبزیاں، دودھ اور دہی کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔

 









Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
 

Bookmarks

Tags
صحت, مند, کو, کے


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال بچوں کیلئے نقصان Rania Health & Care 2 02-19-2015 01:35 AM
نمرہ احمد کے ناول "جنّت کے پتے " سے ایک خوبص bint-e-masroor Urdu Literature 4 10-21-2014 08:05 PM
فحش ویب سائٹ دیکھنے والے کا الم ناک واقعہ bint-e-masroor General Discussion 6 03-01-2014 03:41 PM
ایک فرم کے باس کو اچانک چھٹی والے دن اپنے اک&# Zafina Jokes 6 07-15-2013 03:47 PM
سعادت حسن منٹو کے افسانے 'بغیر اجازت' سے اقت&# ROSE Urdu Literature 2 10-10-2011 09:58 AM


All times are GMT +5. The time now is 04:47 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG