MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Chit Chat
»
General Discussion
»
جرمن کی جگہ سنسکرت پڑھائیں
General Discussion This is the forum for your general conversation. Share your interest, ideas, your dreams (about other guppies) or discuss anything not related to above or below forums.
|
|
|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
نئی دہلی(آن لائن)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے انڈین سول سروس کے تمام اسکولوں میں ’قومی مفاد کے پیش نظر‘ جرمن زبان کے بجائے سنسکرت یا کسی اور بھارتی زبان کی تعلیم دیئے جانے کا حکم دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق اس سال مئی میں اقتدار میں آنے والی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی واضح ترجیح ہے کہ ملک میں سنسکرت کو دوبارہ عام کیا جائے۔ مودی حکومت نے یہ حکم سرکاری انتظام میں کام کرنے والے کی نددریا ودیالیا سنگھٹن یا سینٹرل اسکول آرگنائزیشن نامی اس ادارے کو دیا ہے جو بھارت میں قریب گیارہ سو اسکول چلاتا ہے۔ ان اسکولوں میں مسلح افواج کے ارکان اور دیگر سرکاری ملازمین کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
نئی دہلی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق سینٹرل اسکول آرگنائزیشن کے زیر انتظام سرکاری اسکولوں کی تعداد 1092 ہے اور وہاں اب تک طلبا و طالبات کو جرمن زبان ایک اختیاری مضمون کے طور پر پڑھائی جاتی ہے۔تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ ics اسکولوں میں آئندہ جرمن کے بجائے صرف سنسکرت زبان کی تعلیم دی جائے گی یا سنسکرت کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کو تامل جیسی ایسی زبانوں کی تعلیم بھی دی جا سکے گی جو بھارت کی سرکاری زبانوں میں شامل ہیں۔
Pakistan news karwan.no
|
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 04:44 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.