Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here ! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#21)
|
|
|||
Re: باتیں اشفاق احمد کی -
>>
Show Printable Version
Email this Page
09-23-2012, 11:23 PM
|
Sponsored Links |
|
(#22)
|
|
|||
Re: باتیں اشفاق احمد کی -
>>
Show Printable Version
Email this Page
09-23-2012, 11:24 PM
A quote from Zavia
خواتین و حضرات ! گاڑی کا وہ میکینک کام کرتے کرتے اٹھا اس نے پنکچر چیک کرنے والے ٹب سے ہاتھ گیلے کے اور ویسے ہی جا کر کھانا کھانا شروع کر دیا - میں نے اس سے کہا کہ الله کے بندے اس طرح گندے ہاتھوں سے کھانا کھاؤ گے تو بیمار پڑ جاؤ گے - ہزاروں جراثیم تمہارے پیٹ میں چلے جائینگے ، کیا تم نے کبھی اس طرح کی باتیں ڈیٹول یا صابن کے اشتہار میں نہیں دیکھیں ، تو اس نے جواب دیا کہ " صاحب جب ہم ہاتھوں پر پہلا کلمہ پڑھ کر پانی ڈالتے ہیں تو سارے جراثیم خود بہ خود مر جاتے ہیں اور جب بسم للہ پڑھ کر روٹی کا لقمہ توڑتے ہیں تو جراثیموں کی جگہ ہمارے پیٹ میں برکت اور صحت داخل ہو جاتی ہے - مجھے اس مکینک کی بات نے ہلا کر رکھ دیا یہ تو اس کا توکل تھا جو اسے بیمار نہیں ہونے دیتا تھا - میں اس سے اب بھی ملتا ہوں - اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی وہ مجھ سے زیادہ صحت مند ہے - از اشفاق احمد زاویہ ٣ خدا سے زیادہ جراثیموں کا خوف پیج ٢٢٨
|
(#23)
|
|
|||
Re: باتیں اشفاق احمد کی -
>>
Show Printable Version
Email this Page
09-23-2012, 11:32 PM
|
(#24)
|
|
|||
Re: باتیں اشفاق احمد کی -
>>
Show Printable Version
Email this Page
09-24-2012, 12:55 AM
|
(#25)
|
|
|||
Re: باتیں اشفاق احمد کی -
>>
Show Printable Version
Email this Page
09-25-2012, 07:33 AM
دعا کا سلسلہ ہی ایسا ہے جیسا نلکا " گیڑ" کے پانی نکالنے کا ہوتا ہے۔ جس طرح ہینڈ پمپ سے پانی نکالتے ہیں۔ آپ نے دیکھا ہو گا جو ہینڈ پمپ بار بار یا مسلسل چلتا رہے یا "گڑتا " رہے، اُس میں سے بڑی جلدی پانی نکل آتا ہے اور جو ہینڈ پمپ سُوکھا ہوا ہو اور استعمال نہ کیا جاتا رہا ہو، اُس پر " گڑنے" والی کیفیت کبھی نہ گزری ہو۔ اُس پر آپ کتنا بھی زور لگاتے چلے جائیں، اُس میں سے پانی نہیں نکلتا۔ اس لئے دعا کے سلسلے میں آپ کو ہر وقت اس کی حد کے اندر داخل رہنے کی ضرورت ہے کہ دعا مانگتے ہی چلے جائیں اور مانگیں توجّہ کے ساتھ، چلتے ہوئے، کھڑے ہوئے، بے خیالی میں کہ یا اللہ ایسے کردے۔ عام طور پر جب لوگ ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں" دعاؤں میں یاد رکھنا " اور وہ بھی کہتے ہیں ہم آپ کو دعاؤں میں یاد رکھیں گے اور بہت ممکن ہے کہ وہ دعاؤں میں یاد رکھتے بھی ہوں لیکن آپ کو خود کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔
خدا کے واسطے دعا کے دائرے سے ہرگز ہرگز نہیں نکلئے گا اور یہ مت کہیئے گا کہ جناب دعا مانگی تھی اور اُس کا کوئی جواب نہیں آیا، دیکھئے دعا خط وکتابت نہیں، دعا نامہ نگار نہیں ہے کہ آپ نے چٹھی لکھی اور اُس خط کا جواب آئے۔ یہ تو ایک یکطرفہ عمل ہے کہ آپ نے عرضی ڈال دی اور اللہ کے حضور گزار دی اور پھر مطمئن ہو کر بیٹھ گئے کہ یہ عرضی جا چکی ہےاور اب اس کے اوپر عمل ہو گا۔اُس کی (اللہ) مرضی کے مطابق کیونکہ وہ بہتر سمجھتا ہے کہ کس دعا یا عرضی کو پورا کیا جانا ہے اور کس دعا نے آگے چل کر اُس شخص کے لئے نقصان دہ بن جانا ہے اور کس دعا نے آگے پہنچ کر اُس کو وہ کچھ عطا کرنا ہے جو اُس کے فائدے میں ہے۔ دعا مانگنے کے لئے صبر کی بڑی ضرورت ہوتی ہے اور اس میں خط کے جواب آنے کے انتظار کا چکر نہیں ہونا چاہیئے۔ (اقتباس; اشفاق احمد کی کتاب "زاویہ دوم" سے)
|
(#26)
|
|
|||
Re: باتیں اشفاق احمد کی -
>>
Show Printable Version
Email this Page
09-25-2012, 09:06 AM
Quote:
اور اس میں خط کے جواب آنے کے انتظار کا چکر نہیں ہونا چاہیئے۔
|
(#27)
|
|
|||
Re: باتیں اشفاق احمد کی -
>>
Show Printable Version
Email this Page
09-26-2012, 07:57 AM
|
(#28)
|
|
|||
Re: باتیں اشفاق احمد کی -
>>
Show Printable Version
Email this Page
09-27-2012, 08:52 AM
میں نے ندی کنارے لڑکیوں کو پانی بھرتے دیکھا اور میں دیر تک ان کو دیکھتا رہا اور سوچتا رہا کہ پانی بھرنے کے لیے جھکنا پڑتا ہے اور رکوع میں جائے بغیر پانی بھرا نہیں جاسکتا۔ ہر شخص کو رکوع میں جانے کا فن اچھی طرح آنا چاہیے تاکہ وہ زندگی کی ندی سے پانی بھر سکے اور خوب سیر ہوسکے .... لیکن افسوس کی بات ہے انسان جھکنے کا‘ خم کھانے کا آرٹ آہستہ آہستہ بھول رہا ہے اور اس کی زبردست طاقتور انا اس کو یہ کام کرنے نہیں دیتی یہی وجہ ہے کہ ساری دعائیں اور ساری عبادات اکارت جارہی ہیں اور انسان اکھڑا اکھڑا سا ہوگیا ہے۔ اصل میں زندگی ایک کشمکش اور جدوجہد بن کر رہ گئی ہے اور اس میں وہ مٹھاس‘ وہ ٹھنڈک اور شیرینی باقی نہیں رہی جو حسن توازن اور خوشی کی جان تھی۔ اس وقت زندگی سے جھکنے اور رکوع کرنے کا پراسرار راز رخصت ہوچکا ہے اور اس کی جگہ محض جدوجہد باقی رہ گئی ہے۔ لیکن ایک بات یاد رکھنی چاہیے کہ جھکنے اور رکوع میں جانے کا آرٹ بلا ارادہ ہو ورنہ یہ بھی تصنع اور ریا کاری بن جائے گا اور یہ جھکنا بھی انا کی اِک شان کہلائے گا۔
|
(#29)
|
|
|||
Re: باتیں اشفاق احمد کی -
>>
Show Printable Version
Email this Page
09-27-2012, 09:42 AM
|
(#30)
|
|
||||
Re: باتیں اشفاق احمد کی -
>>
Show Printable Version
Email this Page
09-27-2012, 06:46 PM
|
Bookmarks |
Tags |
احمد, کی |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
اشفاق احمد کی کتاب "زاویہ" | prince_ji | Urdu Literature | 2 | 08-18-2012 02:08 AM |
اشفاق احمد کے ناول بابا صاحبا سے اقتباس | !~*SOoLi | Urdu Literature | 5 | 06-07-2012 02:44 AM |
یا الٰہی روز و شب توفیقِ احساں دے مجھ | ROSE | Islamic Poetry | 2 | 02-21-2012 08:52 PM |
احادیث کےمطابق دعاؤں کی قبولیت کےاوقات | shani | Say For Islam | 7 | 09-04-2011 03:04 PM |
اشفاق احمد کی حکمت کی باتیں - 2 | ROSE | Urdu Literature | 2 | 06-25-2011 09:51 PM |