ظاہری - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link |
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Hadees Shareef » ظاہری
Hadees Shareef !!!!Share Hadeesein here!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
nazeer1 nazeer1 is offline
 


Posts: 648
My Photos: ()
Country:
Join Date: Nov 2014
Gender: Male
Default ظاہری - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   01-07-2016, 05:54 PM

نبئ کریم ﷺ کا جب اس ظاہری دنیا سے پردہ فرمانے کا وقت آیا اس وقت آپ ﷺ کو شدید بخار تھا، آپﷺ نے حضرتِ بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ مدینہ میں اعلان کردو کہ جس کسی کا حق مجھ پر ہو وہ مسجدِ نبوی میں آکر اپنا حق لے لے۔
جب مدینے کے لوگوں نے یہ اعلان سُنا تو آنکھوں میں آنسو آگئے اور مدینہ میں کہرام مچ گیا، سارے لوگ مسجدِ نبوی میں جمع ہوگئے، صحابۂ کرام کی آنکھوں میں آنسو تھے، دل بے چین وبے قرار تھا۔ پھر نبئ کریم ﷺ تشریف لائے آپ ﷺ کو اس قدر تیز بخار تھا کہ آپ ﷺ کا چہرۂ مبارک سرخ ہوا جارہا تھا۔
نبئ کریم ﷺ نے فرمایا اے میرے ساتھیو! تمھارا اگر کوئی حق مجھ پر باقی ہو تو وہ مجھ سے آج ہی لے لو، میں نہیں چاہتا کہ میں اپنے رب سے قیامت میں اس حال میں ملوں کہ کسی شخص کا حق مجھ پر باقی ہو، یہ سن کر صحابۂ کرام رضی اللہ عنھم کا دل تڑپ اُٹھا، مسجدِ نبوی میں آنسوؤں کا ایک سیلاب بِہ پڑا، صحابہ رو رہے تھے لیکن زبان خاموش تھی، کہ اب ہمارے آقا ہمارا ساتھ چھوڑ کر جارہے ہیں،
اپنے اصحاب کی یہ حالت دیکھکر فرمایا کہ "اے لوگوں ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے"
میں جس مقصد کے تحت اس دنیا میں آیا تھا وہ پورا ہوگیا ہم لوگ کل قیامت میں ملیں گے،
ایک صحابی کھڑے ہوئے، روایتوں میں انکا نام عُکاشہ آتا ہے، عرض کیا یا رسول اللہ میرا حق آپ پر باقی ہے، آپ جب جنگِ اُحد کے لئے تشریف لے جارہے تھے تو آپ کا کوڑا میری پیٹھ پر لگ گیا تھا میں اسکا بدلہ چاہتا ہوں، یہ سن کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوگئے اور کہا کیا تم نبئ کریم ﷺ سے بدلہ لوگے؟ کیا تم دیکھتے نہیں کہ آپ ﷺ بیمار ہیں۔
اگر بدلہ لینا ہی چاہتے ہو تو مجھے کُوڑا مار لو لیکن نبئ کریم ﷺ سے بدلہ نہ لو،
یہ سن کر آپ ﷺ نے فرمایا "اے عمر اسے بدلہ لینے دو، اسکا حق ہے اگر میں نے اسکا حق ادا نہ کیا تو اللہ کی بارگاہ میں کیا منھ دکھاؤنگا، اسلئے مجھے اسکا حق اداء کرنے دو،
آپ ﷺ نے کُوڑا منگوایا اور حضرت عُکاشہ کو دیا اور کہا کہ تم مجھے کُوڑا مار کر اپنا بدلہ لے لو۔
حضراتِ صحابہ یہ منظر دیکھ کر بے تحاشہ رُو رہے تھے، حضرت عُکاشہ نے کہا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ میری ننگی پیٹھ پر آپکا کُوڑا لگا تھا، یہ سن کر نبئ کریم ﷺ نے اپنا کُرتہ مبارک اُتار دیا اور کہا لو تم میری پیٹھ پر کُوڑا مار لو، حضرتِ عُکاشہ نے جب حضورﷺ کی پیٹھ مبارک کو دیکھا تو کوڑا چھوڑ جلدی سے آپ ﷺ کی پیٹھ کو چُوم لیا اور کہا یارسول اللہ" فَداکَ ابِی واُمی " میری کیا مجال کہ میں آپ کو کُوڑا ماروں، میں تو یہ چاہتا تھا کہ آپکی مبارک پیٹھ پر لگی مہر نبوّت کو چوم کر جنّت کا حقدار بن جاؤں۔ یہ سن کر آپ ﷺ مسکرائے اور فرمایا تم نے جنّت واجب کرلی۔
الرحیق المختوم صفحہ نمبر

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
Post New Thread  Reply

Bookmarks


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
وہ ہماری نظر سے چھپا تو مگر وہ ہماری نظر سے چ& Rania Ghamgheen/Sad shayari 4 06-05-2014 02:26 PM
اک نور سا تا حدِ نظر پیش نظر ہے Rania Hamd O Naat 2 05-03-2014 10:22 AM
میرا ہر لفظ روتا ہے PRINCE SHAAN Ghamgheen/Sad shayari 6 08-07-2013 01:11 AM
نظریں ملیں تو پیار کا اظہار کر گی ROSE Miscellaneous/Mix Poetry 4 10-03-2011 11:01 AM
احمد شہزاد اور اظہر کی سنچریاں -|A|- Sports 0 02-18-2009 12:21 AM


All times are GMT +5. The time now is 07:08 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG