‎رعنائی خیال‎' - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Baat Cheet -----Chat-Room(USERS) » True Story » ‎رعنائی خیال‎'
True Story !!! Post True Stories Here !!!

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
nazeer1's Avatar
nazeer1 nazeer1 is offline
 


Posts: 648
My Photos: ()
Country:
Join Date: Nov 2014
Gender: Male
Default ‎رعنائی خیال‎' - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-07-2015, 05:50 PM

"
"دو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھُلتیں"

" ہم ماں بہنوں جیسی شکل اور عقل والی لڑکیوں کو بھلا کون پوچھتا ہے-"
دو دن قبل حافظ صفوان بھائی نے ایک دردمندانہ تحریر میں کسی لڑکی کا یہ فقرہ نقل فرمایا- پڑھا اور دل کانپ سا گیا- آپ بھی پڑھئے شاید دل کانپ اٹھے-
اس تصویر کو ذرا غور سے دیکھئے پلیز...چند لمحوں کیلئے,,, شکریہ- اب ذرا یہیں ٹھہر کر چشمِ تصور میں اپنے خاندان, برادری, گلی یا محلے میں دیکھئے,, ایسی بہت سی لڑکیاں آپ نے دیکھ رکھی ہوں گی- ہماری نوجوان خواتین کی واضح اور بھاری اکثریت اسی کیٹیگری میں پائی جاتی ہے- معقول سی شکل و صورت, معقول تعلیم, ہنر یافتہ, نیک سیرت,,مگر...... بالکل غیر نمایاں- پراسرار طور پر جو پس منظر کا حصہ بن جاتی ہیں, جو کسی بھی موقع کسی بھی منظر میں فیڈ آؤٹ ہو جاتی ہیں- آپ خاتون ہیں یا مرد, شادی شدہ ہیں یا کنوارے...یہ لڑکیاں آپ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں ناکام رہتی ہیں -مگر کیوں؟؟؟
یہ وہ حلیہ, یہ وہ شخصیت ہے جسے آپ اپنی پیاری بہن, لائق فائق کزن, نیک پروین بیٹی کے روپ میں دیکھنے کو ہر وقت تیار ہیں- لیکن اگر آپ اپنے لئے رشتے کے متلاشی ہیں یا اپنے کسی دوست,بھائی یا بیٹے کیلئے....تو اب ذرا اس کی یا اپنی مطلوبہ لڑکی کا امیج اپنے ذہن میں لائیے....کیا یہ امیج ان لڑکیوں سے میچ کرتا ہے.....شاید نہیں- آپ اپنے لئے جو آئیڈیل تراشے بیٹھے ہیں اس کی سیرت تو آپ کو بالکل ایسی ہی چاہئے مگر اس کی شخصیت کا جو خاکہ آپ کے ذہن میں ہے بدقسمتی سے یہ لڑکیاں اس پر پورا نہیں اترتیں-
بات حسینہ معین کے ڈراموں کی شوخ و شنگ ہیروئن سے شروع ہوئی تھی اور بڑھتے بڑھتے اب "جب وی میٹ" یا "عجب پریم کی گجب کہانی" کی ہیروئن تک آن پہنچی- کچھ سٹیریو ٹائپس ہیں جو آپ کے ذہن میں کمال مہارت سے بٹھا دیے گئے ہیں- شوخ, چنچل, بولڈ, کانفیڈنٹ....ہنستی, کھلکھلاتی....کسی مشہور نیوزکاسٹر جیسی, کسی مقبول اداکارہ سی, کسی سپر ماڈل کے خدوخال والی....لیکن کردار میں نیک پروین- جو سوائے آپ کے کسی کی جانب آنکھ اٹھا کر نہ دیکھے- آفرین ہے بھئی-
انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند....
اگر یہ امیج تشکیل دینے میں ٹی وی, سینما اور زنانہ ڈائجسٹوں کی جانب سے کوئی کسر رہ گئی تھی تو وہ اب سوشل میڈیا نے پوری کر دی ہے- یہاں شہزادیاں ہیں اور پریاں...جو اپنے چوڑیوں بھرے, مہندی لگے ہاتھوں, پانی میں ڈوبے قدموں اور سرکٹے سراپا کی تصویریں دکھا کر ماشاءاللہ, سبحان اللہ, ویری نائس کی صورت داد پاتی ہیں- جن کے شرارتی سٹیٹس آپ سی فرسٹ پہ لگائے بیٹھے رہتے کہ کب وہ کچھ پوسٹ کریں اور آپ اپنی غیر مرئی دم ہلاتے ہوئے, پہلا لائک یا پہلا کمنٹ ٹھوک کر اپنی لازوال وفاداری کا ثبوت دیں- یقین کیجئے کچھ بہت بزرگ, متبرک ہستیاں جن کی پوسٹس شئیر کرنا بھی آپ کارِثواب سمجھتے ہیں, شاید ہی کبھی انہیں آپ اپنی یا اپنے کسی مچھندر بھائی کی وال پر دیکھیں مگر کسی بلو رانی, کسی یوگنڈا کی پرنسس کی پوسٹ پر ان کا (اور میرا بھی
&#128069
)شفقت بھرا کمنٹ آپ روزانہ ہی دیکھتے ہوں گے-
ٹھرک چھپ چھپ کے سینوں میں بنا لیتی ہے تصویریں-
یقین کیجئے اپنے وسیع اور متنوع تجربے کی بناء پر میں پورے اعتماد سے کہہ رہا ہوں کہ یہ شوخ, چنچل, ہنستی, کھلکھلاتی, بولڈ اینڈ بیوٹی فل لڑکیاں واقعی بہت اچھی لڑکیاں ہیں, بظاہر ماڈرن مگر دل میں اپنی روایات اور اقدار سے جڑی ہوئی- اور بالکل ایسی جیسا آپ چاہتے ہیں, مگر مسئلہ صرف یہ ہے,, پائی جان کہ ان کی تعداد قلیل ہے اور امیدوار بہت زیادہ- تو اگر آپ نیرنگ ریز جیسے ہینڈسم یا مجھ جیسے چالاک نہیں ہیں تو آپ کا مقدر بھائی یا انکل کہلوانا ہے- کہلواتے رہئے-
یا پھر .....اس تصویر کو ایک بار پھر غور سے دیکھئے,, ایسی لاکھوں معقول صورت, تعلیم یافتہ, نیک سیرت, نیک اطوار مگر بالکل عام سی,سادہ سی لڑکیاں اپنے ماں باپ کے آنگن میں ان کی تربیت کی لاج رکھے خاموشی سے دن گزار رہی ہیں- عمر گزرتی جا رہی ہے, مناسب رشتہ مل نہیں رہا,, حیرت اور رشک سے یہ اپنی ان سہیلیوں کو دیکھا کرتی ہیں جو صورت یا سیرت میں ہرگز ان کے برابر کی نہیں مگر معاشرے کے بنائے سٹیریو ٹائپ پر پورا اترتی ہیں اور کامیاب ہیں-
آج کے دور میں بھی ان کی حیاء, صبر اور ضبط قابلِ رشک ہے- یہ واٹس ایپ پہ کبھی آپ کو ایڈ نہیں کریں گی, یہ فیسبک پہ کبھی آپ سے چیٹ نہیں کریں گی, یہ آپ کے ساتھ لانگ ڈرائیو پہ نہیں جائیں گی, یہ اپنی سیلفی آپ کو نہیں دیں گی , لیکن اگر آپ اپنے لئے, اپنے دوست, بھائی یا بیٹے کیلئے ان کا ہاتھ مانگ لیتے ہیں تو یہ دل ہی دل میں آپ کی شکرگزار ہوں گی کیونکہ شاید انہیں اپنے بوڑھے والدین پہ اپنا وجود ایک بوجھ لگتا ہوگا- اور جب یہ آپ کے آنگن میں اتریں گی تو اپنے ساتھ بے شمار رحمتیں اور برکتیں لے کر آئیں گی-
یہ ہیں ہماری شہزادیاں......
یہ ہیں ہماری پریاں......
ان کے آنسو پونچھ لیجئے.....پھر آپ کو کبھی کسی کی یاد میں آنسو نہیں بہانا پڑیں گے-
انہیں اپنا لیجئے- اور خود بھی اپنی اوقات پہ واپس تشریف لے آئیے-
بہت شکریہ

محمد اشفاق صاحب کا عمدہ اظہار خیال
"حسن کو سمجھنے کو عمر چاہئے جاناں

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: ‎رعنائی خیال‎' - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-09-2015, 08:47 AM

Very nIce

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




(#3)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Default Re: ‎رعنائی خیال‎' - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-02-2016, 01:49 AM

Thanks for great sharing

 









(#4)
Old
BaabUlIslam BaabUlIslam is offline
 


Posts: 54
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Apr 2016
Location: U.K
Gender: Male
Default Re: ‎رعنائی خیال‎' - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-06-2016, 12:34 AM

 




]
(#5)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ‎رعنائی خیال‎' - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-21-2017, 10:35 AM

Nice sharing

 

(#6)
Old
Aqibimtiaz786 Aqibimtiaz786 is offline
 


Posts: 29
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2017
Location: Baba K ♥ Me...♠
Gender: Male
Default Re: ‎رعنائی خیال‎' - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-17-2017, 03:04 PM

شکریہ شیئر کرنے کا۔۔۔۔

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

« Previous Thread | Next Thread »
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
یوکرائن: علیحدگی پسندوں کیخلاف کارروائی karwanpak General Discussion 3 04-18-2014 10:10 AM
‎" تعلیم اور اَخلاق میں وہی رشتہ ھے ROSE Urdu Literature 2 05-18-2012 11:49 AM
~[ ‎ ‎مجھے خبر ہے کہ کیا ہے جدائیوں کا عزاب ]~ CaReLeSs Urdu Writing Poetry 5 12-24-2011 12:49 AM
~[ ‎ ‎دل نے وہ زخم اٹھاۓ ہیں تری گلیوں میں ]~ CaReLeSs Urdu Writing Poetry 2 12-15-2011 10:53 PM
آئیں ایس ایم ایس شئیر کریں‎ GhostdjStar Urdu Sms 4 11-22-2011 06:27 PM


All times are GMT +5. The time now is 02:05 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG