Computer and Information Technology !!! Computer softwares, problems and about latest science Technology !!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
|
|
|||
پائریسی قانون، انٹرنیٹ استعمال میں کمی -
>>
Show Printable Version
Email this Page
04-03-2009, 04:10 PM
پائریسی قانون، انٹرنیٹ استعمال میں کمی
’جس دن کوئی قانون لاگو ہوتا ہے تو انٹرنیٹ کے استعمال میں کمی دیکھی جاتی ہے‘ ایک رپورٹ کے مطابق سویڈن میں پائریسی کے نئے قانون کے نفاذ کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک میں ایک تہائی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس نئے قانون کے تحت کسی بھی فائل کے جملہ حقوق کا مالک شخص یا کمپنی عدالت کی مدد سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے اس کے ان صارفین کی تفصیل طلب کر سکتی ہے جو فائلوں کے غیرقانونی تبادلے میں مصروف ہوں۔ سویڈن کے سرکاری شماریاتی ادارے کے اعدادوشمار کے مطابق ملک کی آٹھ فیصد آبادی اس قسم کے تبادلے میں شریک ہے۔ خیال رہے کہ فائل شیئرنگ کی مشہور ویب سائٹ ’پائریٹ بے‘ کا تعلق بھی سویڈن سے ہی ہے۔ یکم اپریل کو اس قانون کے نفاذ کے بعد سویڈش کمپنی نیٹ نوڈ کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کا استعمال ایک سو بیس گیگا بائٹ فی سیکنڈ سے کم ہو کر اسّی گیگا بائٹ فی سیکنڈ رہ گیا۔ تاہم بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سویڈش پائریٹ پارٹی کے نائب چیئرمین کرسچیئن اینگسٹرام کا کہنا تھا کہ اس کمی کی وجہ یہ نیا قانون ہی ہے تاہم یہ کمی عارضی ہے۔ ان کے مطابق ’دیگر ممالک میں ہونے والے واقعات سے ظاہر ہے کہ جس دن کوئی قانون لاگو ہوتا ہے تو انٹرنیٹ کے استعمال میں کمی دیکھی جاتی ہے لیکن اس کے بعد اس میں اضافہ شروع ہو جاتا ہے‘۔ کرسچیئن کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کو یہ سمجھنے میں چند ہفتے لگتے ہیں کہ وہ کس طرح اپنے کمپیوٹر کی سکیورٹی میں ایسی تبدیلی کر سکتے ہیں جس کی مدد سے وہ گمنام طور پر فائلوں کا تبادلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا قانون نہ صرف انٹرنیٹ پر فائلوں کا تبادلہ کرنے والوں بلکہ سارے سویڈن کے لیے’تباہ کن‘ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’غیر قانونی فائل شیئرنگ سے نمٹنا اور قانون کا نفاذ پولیس کا کام ہے لیکن اب ہر نجی کمپنی کو یہ حق حاصل ہو گیا ہے کہ وہ شہریوں کے پیچھے لگ جائیں۔ معربی جمہوریتوں میں ایسا کیسے ہو سکتا ہے‘۔
’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔، |
Sponsored Links |
|
(#2)
|
|
|||
>>
Show Printable Version
Email this Page
04-03-2009, 04:54 PM
|
(#3)
|
|
|||
>>
Show Printable Version
Email this Page
04-05-2009, 11:59 PM
|
(#4)
|
|
|||
Re: پائریسی قانون، انٹرنیٹ استعمال میں کمی -
>>
Show Printable Version
Email this Page
07-27-2010, 05:26 PM
|
(#5)
|
|
||||
Re: پائریسی قانون، انٹرنیٹ استعمال میں کمی -
>>
Show Printable Version
Email this Page
01-23-2011, 08:40 PM
|
(#6)
|
|
|||
Re: پائریسی قانون، انٹرنیٹ استعمال میں کمی -
>>
Show Printable Version
Email this Page
01-23-2011, 10:23 PM
|
(#7)
|
|
|||
Re: پائریسی قانون، انٹرنیٹ استعمال میں کمی -
>>
Show Printable Version
Email this Page
01-24-2011, 10:01 AM
|
(#8)
|
|
|||
Re: پائریسی قانون، انٹرنیٹ استعمال میں کمی -
>>
Show Printable Version
Email this Page
01-24-2011, 10:06 AM
|
(#9)
|
|
|||
Re: پائریسی قانون، انٹرنیٹ استعمال میں کمی -
>>
Show Printable Version
Email this Page
01-28-2011, 12:34 PM
|
(#10)
|
|
|||
Re: پائریسی قانون، انٹرنیٹ استعمال میں کمی -
>>
Show Printable Version
Email this Page
01-28-2011, 04:20 PM
|
Bookmarks |
Tags |
میں, کمی |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
کرم ایجنسی میں امریکی میزائل حملہ، اٹھارہ | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 9 | 02-05-2012 12:25 PM |
سنسنی خیز مقابلہ، آسٹریلیا فاتح | -|A|- | Sports | 3 | 01-15-2012 11:42 PM |
’ممبئی سازش کا کچھ حصہ پاکستان میں تیار ہوا | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 11 | 08-05-2011 10:00 AM |
عالمی سائبر جاسوسی نظام کا انکشاف | -|A|- | Computer and Information Technology | 10 | 01-29-2011 12:56 AM |
ڈیڑھ ملین سال پرانے قدموں کے نشان | -|A|- | Computer and Information Technology | 10 | 01-28-2011 11:41 AM |