جلد کی خوبصؤرتی کیسے برقرار رکھیں - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Fashion Designs & Home Decoration » Beauty Tips » جلد کی خوبصؤرتی کیسے برقرار رکھیں
Beauty Tips !!! Post New Beauty Tips Here !!!

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
New New جلد کی خوبصؤرتی کیسے برقرار رکھیں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-06-2015, 02:18 PM

جلد کی خوبصؤرتی کیسے برقرار رکھیں


جلد انسانی جسم کا سب سے نازک اور قیمتی حصہ ہوتی ہے جس کی حفاظت اور خوبصورتی برقرار رکھنے میں

وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی کی ضرورت رہتی ہے۔ یہ تبدیلی غذائی اعتبار سے بھی کی جا سکتی ہے اور

ماحول، طرز زندگی وغیرہ کی صورت میں بھی کی جاتی ہے لیکن ہماری غذا سے جلد کی صحت متاثر

ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ ہم کیا کھاتے ہیں کتنی مقدار میں لیتے ہیں اور کس انداز سے لیتے ہیں؟

یہ سب باتیں اس ضمن میں اہم ہیں۔ بعض لوگ قدرتی غذائی اشیاء کی بجائے فاسٹ فوڈ کے دلدادہ ہوتے ہیں

جن کا ضرورت سے زائد استعمال نہ صرف موٹاپے میں مبتلا کر دیتا ہے بلکہ ہماری صحت کو بھی منفی انداز

سے متاثر کرتا ہے اور مختلف امراض میں مبتلا کرنے کا سبب بنتا ہے حالانکہ پھلوں، سبزیوں کے باقاعدہ

استعمال سے ہی صحت مند زندگی گزار پاتے ہیں۔ ہر انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ

اس کے چہرے کی جلد تروتازہ اور پررونق رہے لیکن باوجود کوشش کے کوئی نہ کوئی گرہن ہماری خوبصورتی

کو ماند کرنے کا سبب بن ہی جاتا ہے۔ ذیل میں چند اہم باتوں کا ذکر کیا جا رہا ہے

جن کی بدولت یہ خوبصورتی برقرار رکھنا ممکن ہو جائیگی۔ موائسچرائزر کا استعمال

جلد کی حفاظت کیلئے پانی کا استعمال نہایت ضروری ہوتا ہے۔ خشکی سے جلد کی چمک اور نمی ختم ہو جاتی ہے۔

پانی کا استعمال یہ چمک واپس لانے کا سبب بنتا ہے۔ اپنی روزمرہ خوراک میں ایسی سبزیوں اور پھلوں کا

استعمال کریں جن میں پانی کی وافر مقدار موجود ہو۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ والی مچھلی سلمون، ٹروٹ اور

میکریل بھی جلد کیلئے مفید ہوتی ہیں۔ زیتون کے تیل کا استعمال مسام صاف رکھنے میں معاون ہوتا ہے اور

چند ہفتوں میں ہی جلد نرم ملائم اور چمکدار ہو جائیگی۔ اپنی جلد کو پانی کی صورت میں موائسچرائزر مہیا کریں۔


جھریوں سے محفوظ


چہرے پر نمودار ہونیوالی جھریوں سے بھی خوبصورتی میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔جھریوں سے محفوظ رہنے کیلئے

ایسی خوراک استعمال کریں جن میں پروٹین اور ضروری Fats پائے جائیں۔ اس حوالے سے ہرے پتوں والی

سبزیاں اور مچھلی، مرغی، سویا اور nuts مفید رہتے ہیں لیکن ان کا استعمال بھی معتدل انداز میں کرنا چاہئے۔


سورج سے حفاظت


عموماً موسم گرما میں جلد کے جھلسنے کی شکایات زیادہ ہوتی ہیں۔ ایسے میں سن اسکرین لوشن وغیرہ کا استعمال

مفید رہتا ہے لیکن اگر یہ سن اسکرین قدرتی اور ہربل ہوں تو کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہو سکتا ۔رنگین

Barries جیسے اسٹرابری، رس بھری وغیرہ میں اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جو جلد کو سورج کی خطرناک

شعاعوں سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت سے مالا مال ہوتے ہیں۔ اس طرح ہماری جلد دھوپ کی تمازت سے محفوظ رہ سکتی ہے۔

جلد کے امراض

ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ ہمارے چہرے کی جلد زیادہ حساس ہوتی ہے اور ٹین ایجرز کو جلد کے مسائل کا سامنا

عام لوگوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔ اس عمر میں غذائی بے احتیاطی، چاکلٹیس، تیز مرچ مصالحوں کا ضرورت سے

زیادہ استعمال، چکنائی سے بھرپور فاسٹ فوڈز وغیرہ سے چہرے کی جلد خراب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

اس لئے اپنی غذا میں ان اجزاء کو شامل کریں جن میں وٹامن اے، بی، کے شامل ہوں۔ تاکہ سفید یا بلیک ہیڈز،

چہرے کی چکنائی، پمپل یا دانے وغیرہ سے نجات حاصل کی جا سکے۔

تروتازگی

جلد کی تروتازگی برقرار رکھنے کیلئے تازہ پھلوں کے جوس استعمال کریں اور ہرممکن کوشش کریں کہ کولڈ ڈرنکس وغیرہ

استعمال نہ کی جائیں کیونکہ ان میں موجود اجزاء جلد پر براہ راست منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔

 









Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: جلد کی خوبصؤرتی کیسے برقرار رکھیں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-07-2015, 10:58 AM

Very nice

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




(#3)
Old
Princess Urwa Princess Urwa is offline
 


Posts: 8,345
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2013
Gender: Female
Default Re: جلد کی خوبصؤرتی کیسے برقرار رکھیں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-06-2015, 08:44 AM

Nice sharing

 



[SIGPIC][/SIGPIC]
(#4)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Default Re: جلد کی خوبصؤرتی کیسے برقرار رکھیں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-07-2015, 01:24 AM

Buhat shukria

 









Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
جلد, کی, کیسے

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
شعیب اختر نے بھارت جاکر قومی کھلاڑیوں کا ت Rania Cricket Images 2 04-18-2015 02:33 PM
مجھے سارے رنج قبول ہیں اُسی ایک شخص کے پیار &# ROSE Great Urdu Poets&Poetry 2 10-11-2011 07:23 PM
مجھے سارے رنج قبول ہیں اُسی ایک شخص کے پیار &# ROSE Great Urdu Poets&Poetry 4 09-28-2011 10:12 PM
تلخیوں کا زہر دل میں بھر گئی بے وفا سورج کی ہ& ROSE Great Urdu Poets&Poetry 2 08-25-2011 05:51 PM
مجھے سارے رنج قبول ہیں اُسی ایک شخص کے پیار &# ROSE Miscellaneous/Mix Poetry 3 07-29-2011 03:14 AM


All times are GMT +5. The time now is 05:01 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG