Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata. - Page 2 - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Baat Cheet -----Chat-Room(USERS) » Personal » Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata.
Personal This section is for your personal images. Post your pictures, your family, friends, your backyard etc whatever you feel like sharing with others.

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#11)
Old
!~*SOoLi !~*SOoLi is offline
Girl Heart Black!!! .. =D
 


Posts: 12,518
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Feb 2009
Location: Lahore..
Gender: Male
Default Re: Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-28-2011, 08:12 PM

سلام، عقلی دلیل کو میں سوچ کے تفرقے بتا کر واضح کر چکا ھوں، ۔۔ میں نے کہا باتیں دو قسم کی ھوتیں ھیں ایک عقلی اور ایک علمی ، شرعی وغغیرہ۔۔ میں انشااللہ پورا ایک آرٹیکل لکھ کے یہاں شیئر کروں گا اس حرام کے فتوے کے جواب میں ۔۔ طبع ناساز کی وجہ سے مجھے اس میں وقت درکار ھے وسلام سلمان گیلانی

 



Chal Fiqr Noo Goli Maar Yaar Hain Din Jindri Day Chaar!

Last edited by !~*SOoLi; 06-28-2011 at 11:26 PM..
Sponsored Links
(#12)
Old
Shaam Shaam is offline
Shaam
 


Posts: 5,120
My Photos: ()
Country:
Join Date: Dec 2008
Location: some where near somebody
Gender: Male
Default Re: Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-28-2011, 10:20 PM

sure Allah tum ko sihat dei... ameen


kisi aalim sei raaye leike zaroor share karna
aur han her her jagha aqal se parakhney ki zaroorat nahi hoti

ataa at manney ka naam hai sirf....

is ki dalil Qurab me soorah e Kahaf me hai

 




ایک تیرا ہجر جو بالوں میں سفیدی لایا
ایک تیرا عشق جو سینے میں جوان رہتا ہے


And Allah is All Enough For Me (Al-Quran)
(#13)
Old
!~*SOoLi !~*SOoLi is offline
Girl Heart Black!!! .. =D
 


Posts: 12,518
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Feb 2009
Location: Lahore..
Gender: Male
Default Re: Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-28-2011, 11:23 PM

کوئی شک نہیں اطاعت ماننے کا نام ھے، کہنے کا مقصد یہ تھا کے آپکے عقل سے پرکھے ھوئے کو ھم بھی عقلی دلیل سے جواب دیں گے،۔۔ جب اسلام کی بات کسی یوزر کی طرف سے کی گئی اور حرام قرار دیا گیا، تو اب ھم اسلامی نقتہ نظر سے جواب دیں گے۔۔ اور جی جناب ھم طالب علم ھیں ناچیز ھیں، بغیر عالم کی مدد سے یہ کام پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکتے۔۔ میرا حلقہ اہل علم بھی ھے، جن سے میں خوب مستفید ھوتا ھوں۔۔ وقت دیجیے۔۔

 



Chal Fiqr Noo Goli Maar Yaar Hain Din Jindri Day Chaar!
(#14)
Old
Sami Sami is offline
 


Posts: 2,420
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Sep 2010
Location: .. In My Gfs Heart ..
Gender: Male
Default Re: Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-28-2011, 11:53 PM

Shaam Bhai (y)
Next Time B'day Nae MAna0nga (y)

 



!! .. Back To Hunt Again .. !!
(#15)
Old
Aslam Aslam is offline
 


Posts: 2,003
My Photos: ()
Country:
Join Date: Jan 2011
Gender: Male
Default Re: Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-28-2011, 11:54 PM

bilkul sahi......

 

(#16)
Old
!~*SOoLi !~*SOoLi is offline
Girl Heart Black!!! .. =D
 


Posts: 12,518
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Feb 2009
Location: Lahore..
Gender: Male
Default Re: Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 02:58 PM

سلام، محترم عزیز ساتھیو معزرت کے ساتھ جواب دینے میں تھوڑی دیر ھوگئی، کیونکہ جب اسلام کی بات ھو تو بات کے ہر پہلو کو بہت فہم کے ساتھ جانچنا اور پرکھنا پڑتا ھے، پچھلے دو دن میرے اس ھی کام مین وقف ھوئے ھیں اور الحمدللہ اللہ نے راہ راست دکھائی، میں وہ سب احادیث اور قرانی آیات کا مجموعہ اکٹھا کر کے لایا ھوں جس سے ثابت ھوتا ھے کہ کوئی دن منانا خوشی کا یا سالگرہ منانا شرعا جائز ھے، البتہ حدود و قیود میں رہ کر، ۔۔ جو کہ شرعیت کی حدیں مقرر فرما دی گئی ھیں، اگلی پوسٹ کا انتظار میں ایک ترتیب سے یہاں چسپاں کرونگا، فہم کی انکھ سے پڑھیے گا۔۔

 



Chal Fiqr Noo Goli Maar Yaar Hain Din Jindri Day Chaar!
(#17)
Old
!~*SOoLi !~*SOoLi is offline
Girl Heart Black!!! .. =D
 


Posts: 12,518
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Feb 2009
Location: Lahore..
Gender: Male
Default Re: Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 03:02 PM


پھرتا رہا دربدر مسلماں راہنمائی کے لیے
فتوے میں جو مُلا کے قید تھا وہ اسلام تھا
گیلانی



سُوۡرَةُ النّحل، اِنَّ رَبَّكَ لَيَحۡكُمُ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ فِيۡمَا كَانُوۡا فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ‏ ﴿۱۲۴﴾ اُدۡعُ اِلٰى سَبِيۡلِ رَبِّكَ بِالۡحِكۡمَةِ وَالۡمَوۡعِظَةِ الۡحَسَنَةِ* وَجَادِلۡهُمۡ بِالَّتِىۡ هِىَ اَحۡسَنُ*ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ* وَهُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُهۡتَدِيۡنَ‏ ﴿۱۲۵﴾
ارشاد ربانی، "بے شک آپ کا رب قیامت کے دن ان میں باہم فیصلہ کر دے گا جس بات میں یہ اختلاف کیا کرتے تھے۔124
آپ اپنے رب کی راہ کی طرف علم کی باتوں او ر اچھی نصیحتوں کے ذریعے سے بلائیے اور( اگر بحث آن پڑے تو) ان ک ساتھ اچھے طریقے سے بحث کیجیئے کہ اس میں شدت و خشونت نہ ہو آپ کا رب خوب جانتا ہے اس شخص کو بھی جو اس رستے سے گم ہوا اور وہی راہ پر چلنے والوں کو بھی خوب جانتا ہے۔125


میرے اس جواب کا پس منظر صرف اور صرف مندرجہ بالا آیت ہے، اور میں امید کرتا ھوں کہ میرے کسی بھی جملے سے آپ کی دل آزاری ھو تو اس خطا کو درگزر فرمائیں گے، بحث کو جاری رکھنا اور بحث کو سہی حقایق پر جانچنا ھی میرا مقصد ھے، اسلام کو مُلاوں کے تنگ نظر فتوں کی قید سے آزاد کیا جائے، یہ آج کا مُلا ھی ھے، جس نے طرح طرح کے فتوے گھڑ کے نوجوان نسل کو اسلام کی جدوجہد سے باغی کردیا ھے اور اسلام کی منظر کشی ایک ایسے مذہب کی سی کردی ہے جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ اگر اسلام پر چلنا ہے تو ھمارا دنیا سے کوئی واسطہ، کوئی رشتہ نہیں، میری یہ محنت صرف اس لیے ھے کہ جو امت مسلماں ہر دن اسلام کے نام پر گروہوں میں بٹ جاتے ہیں اور فتوے لگانا شروع ھوجاتے ھیں کہ یہ دن منانا ھے اور یہ دن نہیں منانا، یہ دن عسائیت کا ھے، یہ دن یہود کا ھے۔ آدھی مسلم امہ اسے جوش و خروش سے منا رھی ھوتی ہے اور آدھی امت خاموشی سادھ لیتی ھے۔
فتوں کی ناپ تول انسان کو بہت پرکھ کے کرنی چاہیے، کیوں کے آج کے اس انٹرنیٹ کے دور میں ہزارہا فتاوا آپ کو سرچ کرنے پر مل جائیں گے، مسئلا پھر، مانیں تو کس کو مانیں، اب ھماری یوزر زفینہ کی طرف سے جو فتوا منظر عام پر لایا گیا وہ شیخ ابن عثیمن کا ھے، جنہوں نے اس فعل کو حرام تو کہہ دیا مگر دلائل بےجان ھیں، اس لیے سب سے بہتر طریقہ ہے کہ فتوا صادر کرنے والے کو اپ جانتے ھوں، آپ اس کی تعلیمات کو قران و حدیث کے مطابق پاتے ھوں، پھر یہی نہی اللہ نے آپ کو ذہن دیا ھے، اسے استعمال کیجیے اور فتوے کی ناپ طول کے لیے اہل علم سے روابط بڑھائیے ،قران ہمیں اس بارے میں یہ حکم دیتا ھے

سُوۡرَةُ النّحل، وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوۡحِىۡۤ اِلَيۡهِمۡ* فَسۡـــَٔلُوۡۤا اَهۡلَ الذِّكۡرِ اِنۡ كُنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَۙ‏ ﴿۴۳﴾
ارشاد ربانی، " اور ہم نے آپ کے قبل (بھی) صرف آدمی ہی رسول بنا کر معجزات اور کتابیں دے کر بھیجے ہیں کہ ان پر وحی بھیجا کرتے تھے سو اگر تم کو علم نہیں تو (دوسرے) اہل علم سے پوچھ دیکھو ۔

سُوۡرَةُ الحُجرَات، يٰۤاَاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ جَآءَكُمۡ فَاسِقٌ ۢ بِنَبَاٍ فَتَبَيَّنُوۡۤا اَنۡ تُصِيۡبُوۡا قَوۡمًا ۢ بِجَهَالَةٍ فَتُصۡبِحُوۡا عَلٰى مَا فَعَلۡتُمۡ نٰدِمِيۡنَ
ارشد ربانی، "اے ایمان والو اگر کوئی شریر آدمی تمہارے پاس کوئی خبر لاوے تو خوب تحقیق کرلیا کرو کبھی کسی قوم کو نادانی سے کوئی ضرر نہ پہنچادو پھر اپنے کئے پر پچتانا پڑے ۔" (6)

مندرجہ بالا آیات میں آپ میرا مرکزی نقطہ سمجھ گئے ہونگے، کسی کو شریر آدمی سے تشبیہ نہیں دی گئی البتہ میرا مقصد اس بات کو اجاگر کرنا جس کی قران تعلیم دے رھا ھے، وہ یہ کہ علم والوں سے ملتے جلتے رہو اور تحقیق کر لیا کرو، تاکہ کسی کی دل آزاری کا باعث نا بنے

جاری ھے۔۔۔۔۔

 



Chal Fiqr Noo Goli Maar Yaar Hain Din Jindri Day Chaar!
(#18)
Old
!~*SOoLi !~*SOoLi is offline
Girl Heart Black!!! .. =D
 


Posts: 12,518
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Feb 2009
Location: Lahore..
Gender: Male
Default Re: Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 03:11 PM

اب میں اُس فتوے کو شامل کرتا ہوں جس میں سالگرہ کا عمل یا کوئی ایسا خوشی کا موقع جو سال میں دوہرایا جاتا ھو، اسے حرام قرار دیا گیا ھے اور اسی کی روشنی میں اپنی بحث کو آگے لے کر چلتا ھوں








اس تہوار جسے لوگ " سالگرہ كا تہوار " كہتے ہيں اس كے متعلق شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ كہتے ہيں:

ہر وہ تہوار جسے عيد بنايا جائے اور وہ ہر ہفتہ ميں يا ہر سال تكرار سے آئے وہ مشروع نہيں يہ بدعت ہے، اس كى دليل يہ ہے كہ:

شارع نے بچے كى ولادت پر عقيقہ كرنا مشروع كيا ہے اور اس كے بعد كچھ نہيں، ان كا يہ تہوار بنا لينا جو ہر ہفتہ يا ہر سال ميں آئے اس كا معنى يہ ہوا كہ انہوں نے اسے اسلامى عيد اور تہوار كى مشابہ بنا ليا ہے، اور ايسا كرنا حرام ہے جائز نہيں اسلام ميں تين تہواروں اور عيدوں كے علاوہ كوئى نہيں يعنى عيد الفطر اور عيد الاضحى اور ہفتہ وار عيد جمعہ ہے.

يہ عادات ميں سے نہيں كيونكہ اس ميں تكرار ہے اسى ليے جب نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم مدينہ تشريف لائے تو مدينہ كے لوگ دو تہوار اور عيديں منايا كرتے تھے تو آپ صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" اللہ سبحانہ و تعالى نے ان دو تہواروں كے بدلے تمہيں دو بہتر اور اچھے تہوار ديے ہيں وہ عيد الفطر اور عيد الاضحى ہيں "

سنن نسائى حديث نمبر ( 1556 ) سنن ابو داود حديث نمبر ( 1134 ) علامہ البانى رحمہ اللہ نے سلسلۃ الاحاديث الصحيحۃ حديث نمبر ( 124 ) ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.

حالانكہ يہ ان كے ہاں عادى امور ميں سے تھے " انتہى

منقول از: شرح كتاب التوحيد











عبادات اور معاملات میں فرق
عبادات میں ھمیں قران و حدیث کی پیروی کرنی چاہیے جو قرآن و حدیث سے ثابت ھوتا ھے، وہی کرنا چاہیے اور جوعمل قران و حدیث سے ثابت نہیں ھوتا اسے ترک کرنا چاہیے، مثال کے طور پر نماز کا ھمیں طریقہ بتایا گیا، اگر ھم کہیں کہ ھم سورہ فاتحہ کی جگہ کوئی حدیث پڑھ لیتے ھیں، کوئی ھمیں کہے کہ کیوں حدیث کیوں پڑھو گے، اور ھم کہیں کہ کیوں نہیں پڑھ سکتے حدیث، ھمیں تو آج تک ایسی کوئی آیت یا حدیث نہیں ملی جس میں لکھا ھو کہ حدیث نہیں پڑھ سکتے نماز میں،
یا میں کہوں کہ میں نماز ایک ٹانگ پر ادا کروں گا مجھے اس کی بھی ممانعت نہیں، ظاہر ھے ایسا نہیں ھوسکتا اور گناہ کا باعث بنےگا، کہنے کا مقصد یہ عبادات میں جو ھمیں اسلام نے تعلیم دی ھمیں وھی کرنا چاھیے، البتہ نفلی عبادات کی تعداد آپ کی ھمت اور چاھت پر ھے آپ اسے ادا کیجیے مگ شریعت کی حدود و قیود میں رہ کر اور جس سے اسلام نے ھمیں روکا ھمیں وہ نہیں کرنا چاھیے ۔۔

معاملات، جہاں معاملات کی بات آتی ھے وہ سب عمل جو روز مرہ ھمارے ذریئعے سرزد ھوتے ھیں عبادات (توحید، نماز، روزہ، حج، زکوات وغیرہ) کے علاوہ، جو بتائے گئے ھیں وہ حرام ھیں، جو نہیں بتائے گئے وہ حلال ھیں، ہاں وہ مقروھات میں، مباح میں، مستحب میں ھوسکتے ھیں، مثال کے طور پر قرآن کہتا ھے شراب حرام ھے، مگر پیپسی کے بارے میں کوئی دلیل نہیں دیتا، اگر کوئی دلیل نہیں تو وہ مباح یا آپشنل، یا پھر مستحب یا پھر مقروہ۔۔ تو جسے حرام قرار دیا گیا وہ حرام اور باقی سب حلال، ۔۔


شریعت ھمیں دو طرح کے راستوں پر رھنمائی کرتی ھے،
ایک عبادات، کہ جس میں جو طریقہ جس کی تلقین کی گئی وہ حلال اور جو طریقہ نھیں بتایا گیا، جس کی تلقین نہیں وہ حرام
دوسرا معاملات، انفرادی و قومی و روز مرہ کے معاملات عبادات سے ھٹ کے وہ جو حرام بتائے گئے وہ حرام باقی حلال



جاری ھے۔۔۔۔۔

 



Chal Fiqr Noo Goli Maar Yaar Hain Din Jindri Day Chaar!
(#19)
Old
!~*SOoLi !~*SOoLi is offline
Girl Heart Black!!! .. =D
 


Posts: 12,518
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Feb 2009
Location: Lahore..
Gender: Male
Default Re: Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 03:17 PM

کچھ قرآنی آیات کا بغور جائزہ کرتے ھیں
نعمتوں کا چرچہ کرو


۔ 11 وَاَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ ‏سُوۡرَةُ الِضُّحىٰ

اور اپنے رب کے انعامات کا تذکرہ کرتے رہا کیجیے ۔11

مندرجہ بالا آیت میں تلقیں کی جارھی ھے کہ رب تعالیٰ بے شک نوازنے والی ذات ھے، ھمیں بھی ہر دم اس کا ذکر اور شکر بجا لانا چاہیے،






خدا کے دن کو یاد کرو

سُوۡرَةُ إبراهیم وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَى بِآيَاتِنَا أَنْ أَخْرِجْ قَوْمَكَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَذَكِّرْهُمْ بِأَيَّامِ اللّهِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ۔5
اور ہم نے موسیٰؑ کو یہ حکم دے کر بھیجا کہ اپنی قوم کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لے کر آو اور ان کو خدا کے دن یاد دلاو، اس میں ان لوگوں کے لیے جو صابر و شاکر ھیں نشانیاں ھیں-5

شيخ ابن عثيمين کے فتوے سے ثابت ھورھا ھے کہ ہر وہ عمل خوشی کا حرام ھے جو سال میں دوہرایا جائے، بدعت ھے، ممانعت ھے کیوں کے اسے عید کے دن سے مشابے کر لیا جاتا ھے، میرا شیخ ابن عثیمین سے یہ سوال ھے کہ 14 اگست پاکستان کا یوم آزادی بھی تو عید کی وعید ھوتا ھے، تواتر سے ہر سال بھی آتا ھے، تو کیا وہ بھی اس فتوے کی نظر ھوگیا؟ تو کیا اسے منانا بھی جائز نہیں؟ نہیں ہرگز نہیں، سورۃ ابراھیم کی اس آیت نمبر 5 کا بغور جائزہ لیا جائے تو اللہ پاک موسیٰ ع کو حکم دے رھیں ھیں کے اپنی قوم کو وہ دن یاد دلاو جس دن تمہیں خدا نے فرعون کے مظالم سے نجات دی اور اُس دن کو خدا کا دن کہا اور اس سے اگلی آیات میں فرعون کے مظالم کا ذکر کیا، اور کہا اس میں صابر اور شاکر کے لیے نشانیاں ھیں،۔۔ میں سب عقل والوں سے سوال کرتا ھوں کہ 14 اگست کو ھندووں کے مظالم اور ذیادتیوں سے ھمیں اللہ نے نجات دلائی اور ایک الگ اسلامی ریاست وجود میں آئی، کیا اُس دن کو بھی میں خدا کا دن کہہ سکتا ھوں؟ کیا اس دن بھی میں رب کائنات کے اس احسان کا شکر کر سکتا ھوں، کیا رب اس احسان کے بدلے میں خوشی منا سکتا ھوں، کیا اس دن کو یاد کرنے میں بھی صابر اور شاکر کے لیے نشانیاں ہیں؟
یہ سوال میں عقل والوں کے لیے چھوڑتا ھوں اور آگے بڑھتا ھوں


خدا کے احسان کو عید کہنا

سُوۡرَةُ المَائدة قَالَ عِيۡسَى ابۡنُ مَرۡيَمَ اللّٰهُمَّ رَبَّنَاۤ اَنۡزِلۡ عَلَيۡنَا مَآٮِٕدَةً مِّنَ السَّمَآءِ تَكُوۡنُ لَـنَا عِيۡدًا لِّاَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَاٰيَةً مِّنۡكَ*ۚ وَارۡزُقۡنَا وَاَنۡتَ خَيۡرُ الرّٰزِقِيۡنَ۔114‏
عیسےٰ ابنِ مریم نے دعا کی کہ اے الله اے ہمارے پروردگار ہم پر آسمان سے کھانا نازل فرمائیے کہ ہمارے لیے وہ دن عید قرار پائے یعنی ہمارے اگلوں اور پچھلوں سب کے لیے اور وہ تیری طرف سے نشانی ھو اور ھمیں رزق دے تو بہتر رزق دینے والا ھے۔ 114

آیت بالا میں حضرت عیسیٰ ع کی دعا ھے، جس میں وہ پروردگار سے احسان کی اپیل کر رھے ھیں، اسمان سے خوان نازل کرنے کی اپیل کر رھے ھیں، اور ساتھ ھی ساتھ کہہ رھے ھیں کہ اے اللہ ھم پر یہ احسان کردے تاکہ ھمارے لیے اور ھمارے اگلوں کے لیے یہ دن عید کا قرار پائے، یعنی اگلوں کے لیے، بات سمجھنے کے لائق ھے یہاں بھی، کہ اگلوں کہ لیے عید کا دن ھو سے کیا مراد ھے، وہ دن ان کے لیے نشانی ھو کہ خدا احسان کرنے والا مہربان ھے، عنایت کرنے والی ذات ھے، سب سے بہتر رزق دینے والا ھے، رب تعالیٰ کے اس احسان کو حضرت عیسیٰ نے اگلوں کی عید بھی کہہ دیا، یہاں میں سوال عقل والوں کے لیے چھوڑے جارہا ھوں، کہ خدائی احسان جس دن ھو، اس دن روح اللہ اگلوں اور پچھلوں کے لیے عید کی وعید کیوں دے رھے ھیں، جی میں پچھلی سورۃ ابراھیم کی آیت کا یہاں زکر کروں گا، جس میں خدا تعالیٰ فرما رھا ھے کہ خدا کے دن یاد کرو




جاری ھے۔۔۔

 



Chal Fiqr Noo Goli Maar Yaar Hain Din Jindri Day Chaar!
(#20)
Old
!~*SOoLi !~*SOoLi is offline
Girl Heart Black!!! .. =D
 


Posts: 12,518
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Feb 2009
Location: Lahore..
Gender: Male
Default Re: Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 03:24 PM


اولاد بطور نعمت اور والدین کے لیے اس کی اھمیت

سُوۡرَةُ مَریَم
قَالَ رَبِّ اِنِّىۡ وَهَنَ الۡعَظۡمُ مِنِّىۡ وَاشۡتَعَلَ الرَّاۡسُ شَيۡبًا وَّلَمۡ اَكُنۡۢ بِدُعَآٮِٕكَ رَبِّ شَقِيًّا۔4‏

وَاِنِّىۡ خِفۡتُ الۡمَوَالِىَ مِنۡ وَّرَآءِىۡ وَكَانَتِ امۡرَاَتِىۡ عَاقِرًا فَهَبۡ لِىۡ مِنۡ لَّدُنۡكَ وَلِيًّا ۙ‏۔5

6 يَّرِثُنِىۡ وَيَرِثُ مِنۡ اٰلِ يَعۡقُوۡبَ ۖ۔،وَاجۡعَلۡهُ رَبِّ رَضِيًّا‏

اور کہا کے اے پروردگار میری ھڈیاں بڑھاپے کے سبب کمزور ھوگئی ہیں اور سر بڑھاپے کی وجہ سے شعلے مارنے لگا ھے اور اے میرے پروردگار میں تجھ سے مانگ کر کبھی محروم نہیں رھا
اور میں اپنے بعد اپنے بھائی بندوں سے ڈرتا ھوںاور میری بیوی بانجھ ھے، تو مجھے اپنے پاس سے ایک وارث عطا فرما جو میری اور اولاد یعقوب کی میراث کا مالک ھو، اور اے پروردگار اس کو خوش اطوار بنائیو


مندرجہ بالا آیت میں والدین کی اولاد کے حصول کے لیے بیقراری اولاد کی والدین کے لیے اھمیت صاف ظاہر کرتی ھے، یہ بات تو ھمارے عام تجربے میں آتی ھے کہ والدین اپنے جانشین کو پانے لیے دل میں تڑپ رکھتے ھیں، اور وہ جانشین جب پیدا ھوتا ھے تو وہ خدا کی طرف سے کتنی بڑی نعمت ھوتا ھے اس کا اندازہ والدین بھی شاید مشکل سے لگا سکیں

پیدائش پر خدائی سلام

وَسَلٰمٌ عَلَيۡهِ يَوۡمَ وُلِدَ وَيَوۡمَ يَمُوۡتُ وَيَوۡمَ يُبۡعَثُ حَيًّا
اوران کو الله تعالیٰ کا سلام پہنچے جس دن کہ وہ پیدا ہوئے اور جس دن کے وہ انتقال کریں گے اور جس دن زندہ ہو کر اٹھائے جاویں گے۔

اللہ رب العزت تین مواقع پر سلام پیش کر رھے ھیں، نبی کی پیدائش پر سلام، وصال پر سلام اور جس دن زندہ ھوکر اٹھائے جائیں گے اس دن پر سلام اور رحمتیں نازل، ہر دن اپنی اپنی وقعت اور اپنا اپنا رتبہ رکھتا ھے، پیدائش پر سلام چونکہ نبی محترم ایک نعمت بن کر آئے اپنے والدین کے لیے اور بے شک اپنی قوم کے لیے، وصال پر سلام جب اپنا کام مکمل کر کے خدا کی طرف واپس لوٹیں گے اور جس دن دوبارہ زندہ کیے جائیں گے اور خدا کے حضور پیش ھونگے۔ یہ تو ایک نبی کی بات تھی جوکہ ایک مکمل الگ ٹاپک ہے، مگ ان آیات کو یہاں درج کرنے کا مقصد یہ بتانا تھا کہ اولاد کی والدین کو خوشی، اولاد اللہ کا ایک عزیم احسان، ولادت ایک اہم دن، میں اگے احادیث کے زرئعے اس بات کو مزید کلئر کردوں گا آپکو کے ولادت کو اسلام میں کیا حثیت حاصل ھے








جاری ھے۔۔۔۔

 



Chal Fiqr Noo Goli Maar Yaar Hain Din Jindri Day Chaar!
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
kio, manata, mei, nahi, nazar, nuqta, saalgirah

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Mei Udaas Nahi !! SHAYAN Miscellaneous/Mix Poetry 10 08-28-2011 09:06 AM
Tere Chehre Se Nazar Hatati Nahi (¯*♥¤»ƙɧՄՏɧՅԾԾ«¤♥*¯) Share Your Favourite Videos 3 07-26-2011 01:31 PM
Saalgirah Mubarrak Ho ... AYAZ ..!! AFghani_Laila Birthday & Other Wishes 33 02-08-2011 07:40 AM
Tere chehre se nazar nahi (¯*♥¤»ƙɧՄՏɧՅԾԾ«¤♥*¯) Share Your Favourite Videos 3 06-15-2010 10:26 AM
~~~ saalgirah celebrate krna ~~~ umair8005 Islamic Issues And Topics 6 05-08-2009 05:48 PM


All times are GMT +5. The time now is 05:21 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG