وہ حالات جن میں روزہ نہ رکھنا مباح ہے - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Ramdan Ul Mubarak » وہ حالات جن میں روزہ نہ رکھنا مباح ہے
Ramdan Ul Mubarak A Section dedicated to Ramdan ul Mubarak. Share and Read Articles and Columns and Quran & Hadith related to Ramdan and how to spend this holy month

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default وہ حالات جن میں روزہ نہ رکھنا مباح ہے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-06-2011, 01:23 PM

وہ حالات جن میں روزہ نہ رکھنا مباح ہے

السلام علیکم
درج ذیل سطور میں ان حالات کا ذکر ہے جن میں ایک مسلمان کیلیۓ روزہ نہ رکھنا باعث گناہ نہیں
"بیماری اورمرض"

مرض یا بیماری اسے کہتے ہیں
جوبندہ کو صحت سے نکال کر
کسی علت میں ڈال دے ۔
ابن قدامہ رحمہ اللہ تعالی
کہتے ہيں کہ
اہل علم کا اجماع ہے کہ مریض
کے لیے روزہ چھوڑنا جائزو
مباح ہے اس کی دلیل اللہ
تعالی کا فرمان ہے :
"اورجوکوئي مریض ہویا مسافر
وہ دوسرے ایام میں گنتی مکمل
کرے"
سلمہ بن اکوع رضي اللہ تعالی
عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب یہ
آیت نازل ہوئي :
" اورجواس کی طاقت رکھتےہیں
وہ ایک مسکین کے کھانے کا
فدیہ دیں" تو روزہ چھوڑنا
چاہتا وہ روزہ نہ رکھتا بلکہ
اس کے بدلے میں فدیہ دے دیتا
تھا ، حتی کہ اس کے بعد والی
آیت نازل ہوئي یعنی اللہ
تعالی کا فرمان :
"رمضان کا مہینہ وہ ہے جس
میں قرآن مجید نازل کیا گيا
جولوگوں کو ہدایت کرنے والا
ہے اورجس میں ہدایت اورحق
وباطل کی تمیز کی نشانیاں
ہیں ، تم میں سے جو شخص اس
مہینہ کوپائے اسے روزہ رکھنا
چاہیۓ ، ہاں جومریض ہویا
مسافر اسے دوسرے دنوں میں یہ
گنتی پوری کرنی چاہیۓ "
تواس نے پہلی آيت کو منسوخ
کردیا ، لھذا وہ مریض جسے
روزہ رکھنے سے مرض کی زيادتی
کا خدشہ ہو یا پھر بیماری سے
شفایابی میں تاخیر ہونے کا
ڈر ہو یا کسی عضو کے خراب
ہونے کا خطرہ ہو تو اس کے لیے
روزہ چھوڑنا جائزبلکہ سنت
ہے ۔
اوراس کا روزہ رکھنا مکروہ
ہوگا کیونکہ ہوسکتا ہے اسے
ہلاک کردے اس لیے اس سے بچنا
ضروری ہے ، پھر یہ بھی ہے کہ
مرض کی شدت اس کے لیے روزہ
چھوڑنے کوجائز کردیتی ہے ،
لیکن اگر صحیح شخص بھی
تھکاوٹ اورشدت کا خطرہ محسوس
کرے تو اس کے لیے روزہ چھوڑنا
جائز نہيں ، کہ جب اسے صرف
تھکاوٹ کی شدت حاصل ہوتو
روزہ چھوڑنا جائز نہیں ۔

* سفر *

جس سفرمیں روزہ ترک کرنے کی
رخصت ہے اس میں مندرجہ ذيل
شروط پائي جانی چاہیيں

ا - طویل سفر جس میں نماز قصر
کی جاسکتی ہو ۔
۲ – مسافراپنے سفر میں اقامت
کی نیت نہ کرے ۔
۳ - جمہورعلماء کہتے ہيں کہ
اس کا سفر کسی معصیت اورگناہ
کے لیے نہ ہو ، بلکہ کسی صحیح
غرض کے لیے ہو ۔
اس لیے کہ سفر میں روزہ نہ
رکھنا رخصت اورتخفیف ہے لھذا
گناہ کے لیے سفر کرنے والا اس
کا مستحق نہيں کیونکہ اس کا
سفر گناہ پر مبنی ہے ، جیسا
کہ کوئي شخص ڈاکہ ڈالنے کے
لیے سفر کرے ۔
سفر کی رخصت کا انقطاع :
تووجوہات کی بنا پر بالاتفاق
رخصت ختم ہوجاتی ہے :
اول : مسافر جب اپنے شہر میں
واپس آجائے ، اورشہرمیں داخل
ہو جائے جہاں اس کی اقامت
ہے ۔
دوم : جب مسافر مطلقا اقامت
کی نیت کرلے ، یا ایک جگہ پر
مدت اقامت کی نیت کرلے
جورہنے کے قابل ہو ، تواس سے
وہ مقیم ہوجائے گا جس کی وجہ
سے وہ نماز پوری ادا کرے گا
اورروزہ بھی رکھے اس کے لیے
روزہ چھوڑنا جائز نہيں
کیونکہ سفر کا حکم ختم ہوچکا
ہے ۔

* حمل اوردودھ پلانا *

فقھاء کرام اس پر متفق ہیں کہ
حاملہ عورت اوردودھ پلانے
والی دونوں ہی رمضان میں
روزہ چھوڑ سکتی ہيں لیکن ایک
شرط کے ساتھ کہ اگر انہیں
اپنے آپ یا بچے کے بیمار ہونے
کا خدشہ ہو یا پھر بیماری کے
زيادہ ہونے یا ضررپہنچنے
اورہلاک ہونے کا خطرہ ہو ۔
ان دونوں کے روزہ چھوڑنے کی
دلیل یہ ہے کہ :
¤ اورجوکوئي مریض ہو یا
مسافر اسے دوسرے دنوں میں
گنتی پوری کرنی ہوگي ¤
اس مرض سے مراد مرض کی صورت
یا عین مرض مراد نہيں ، اس
لیے جس مريض کو روزہ ضرر نہيں
دیتا اس کے لیے روزہ چھوڑنا
جائز نہيں ، لھذا یہاں پر مرض
کا ذکر اس سے کنایہ تھا کہ
جسے روزہ ضرر دے اوریہ مرض کے
معنی میں ہی ہے جویہاں پر
پایا گيا ہے اس لیے وہ دونوں
اس رخصت میں شامل ہوں گی
اورروزہ نہيں رکھیں گی ۔
ان دونوں کے لیے اس رخصت پر
عمل کرتےہوئے روزہ چھوڑنے کی
دلیل :
انس بن مالک کعنبی رضی اللہ
تعالی عنہ بیان کرتے ہيں کہ
رسول اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا :
( یقینا اللہ تعالی نے مسافر
سے روزہ اورآدھی نماز کم
کردی ہے اورحاملہ دودھ پلانے
والی عورت سے روزہ )

* بڑھاپا *

بڑھاپے میں مندرجہ ذيل شامل
ہیں : شيخ فانی یعنی جس کی
قوت بالکل ختم ہوچکی ہو یا
پھر وہ فنا ہونے کے قریب ہو ،
اورروزانہ ہی کمزوری کی طرف
جارہا ہو ، اور وہ مریض جس کے
شفایاب ہونے کی امید ہی نہ
ہو ، اوراس کی صحت سے ناامیدی
پیدا ہوچکی ہو ۔
اوراس میں بوڑھی عورت بھی
شامل ہے ۔ مندرجہ بالا کے
روزہ چھوڑنے کی دلیل اللہ
تعالی کا فرمان ہے :
¤ اورجواس کی طاقت نہيں
رکھتے وہ بطور فدیہ ایک
مسکین کو کھانا دیں ¤
ابن عباس رضي اللہ تعالی عنہ
کہتے ہیں کہ یہ آیت منسوخ
نہيں بلکہ یہ بوڑھے مرد
اوربوڑھی عورت کے لیے ہے
جوروزہ رکھنے کی طاقت نہ
رکھیں تواس کے بدلہ میں ہر دن
ایک مسکین کو کھانا
کھلائيں ۔


*پیاس اوربھوک کی شدت *

جسے بہت زيادہ بھوک یا پیاس
نڈھال کردے وہ بھی روزہ
افطار کرلے گا اوراپنی ضرورت
کے مطابق کھالے لیکن اسے
باقی سارا دن کچھ نہيں کھانا
پینا چاہیۓ ، اوربعد میں اس
دن کی قضاء ادا کرے گا ۔
علماء کرام نے بھوک اورپیاس
کے ساتھ دشمن سے متوقع یا
یقینی مقابلہ میں کمزوری کے
خوف کو بھی ملحق کیا ہے لھذا
غازی کا جب ظن غالب ہو یا پھر
یقین ہو کہ دشمن سے لڑائي
اورمقابلہ ہوگا اوروہ روزہ
رکھنے کی وجہ سے کمزوری کا
خوف محسوس کرے اوروہ مسافر
بھی نہيں تواس کے لیے جنگ سے
قبل روزہ چھوڑنا جائز ہے ۔

* اکرہ اورجبر *

اکراہ کسی شخص کو دھمکی یا
اسلحہ کے زور سے کسی فعل کے
کرنے یا پھر کسی ناپسندید
فعل کو ترک کرنے پر ابھارا
جائے ۔ وعیرہ

اللہ تعالی ہمیں رمضان کے روزے رکھنے استطاعت عطا فرمائیں
آمین ثم آمیں

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
جن, روزہ, مباح, میں, نہ, وہ, ہے


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
اے اہل ایمان! بہت گمان کرنے سے احتراز کرو کہ & ROSE Quran 3 07-07-2012 01:39 AM
حاجت پوری ہونے کی صورت میں بھی خوف لازم ہے ROSE Quran 6 07-04-2012 03:09 PM
لبوں پہ جس کے محمد کا نام رہتا ھے ROSE Islamic Poetry 4 08-29-2011 04:13 AM
حرفِ تازہ نئی خُوشبو میں لکھا چاہتا ہے ROSE Great Urdu Poets&Poetry 6 08-25-2011 05:43 PM
ننگے سر نماز پڑھنے کا حکم اللہ تعالٰی اور ا ROSE Islamic Issues And Topics 1 05-06-2011 03:36 PM


All times are GMT +5. The time now is 01:19 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG