Hadees Shareef !!!!Share Hadeesein here!!!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
|
|
|||
صحابہ کرام رض کی نماز اور زیارتِ مصطفی کا ح -
>>
Show Printable Version
Email this Page
06-26-2011, 04:41 AM
قصے عشق کی دیوانگی کے صحابہ کرام رض کی نماز اور زیارتِ مصطفی کا حسین منظر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے مرضِ وصال میں جب تین دن تک حجرۂ مبارک سے باہر تشریف نہ لائے تو وہ نگاہیں جو روزانہ دیدار مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شرفِ دلنوازسے مشرف ہوا کرتی تھیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک جھلک دیکھنے کو ترس گئیں۔ جان نثاران مصطفیٰ سراپا انتظار تھے کہ کب ہمیں محبوب کا دیدار نصیب ہوتا ہے۔ بالآخر وہ مبارک و مسعود لمحہ ایک دن حالتِ نماز میں انہیں نصیب ہوگیا۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایامِ وصال میں جب نماز کی امامت کے فرائض سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے سپرد تھے، پیر کے روز تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنھم صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی اقتدا میں حسب معمول باجماعت نماز ادا کر رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قدرے افاقہ محسوس کیا۔ آگے روایت کے الفاظ ہیں : فکشف النبی صلي الله عليه وآله وسلم ستر الحجرة، ينظرإلينا و هو قائمٌ، کأن وجهه ورقة مصحف، ثم تبسم. ’’حضور نبی اکرم نے اپنے حجرۂ مبارک کا پردہ اٹھا کر کھڑے کھڑے ہمیں دیکھنا شروع فرمایا۔ گویا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چہرۂ انور قرآن کا ورق ہو، پھر مسکرائے۔‘‘ بخاری، الصحيح، 1 : 240، کتاب الجماعة والامامة، رقم : 2648 مسلم، الصحيح، 1 : 315، کتاب الصلوة، رقم : 3419 حضرت انس رضی اللہ عنہ اپنی کیفیت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : فهممنا أن نفتتن من الفرح برؤية النبی صلي الله عليه وآله وسلم، فنکص أبوبکر علی عقبيه ليصل الصف، وظن أن النبی صلي الله عليه وآله وسلم خارج إلی الصلوٰة.بخاری، الصحيح، 1 : 240، کتاب الجماعة والامامة، رقم : 2468 بيهقی، السنن الکبریٰ، 3 : 75، رقم : 34825 ’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دیدار کی خوشی میں قریب تھا کہ ہم لوگ نماز چھوڑ بیٹھتے۔ پھر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنی ایڑیوں پر پیچھے پلٹے تاکہ صف میں شامل ہوجائیں اور انہوں نے یہ سمجھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے لیے باہر تشریف لانے والے ہیں۔‘‘ ان پر کیف لمحات کی منظر کشی روایت میں یوں کی گئی ہے : فلما وضح وجه النبی صلي الله عليه وآله وسلم ما نظرنا منظرا کان أعجب إلينا من وجه النبی صلي الله عليه وآله وسلم حين وضح لنا. بخاری، الصحيح، 1 : 241، کتاب الجماعة والامامة، رقم : 2649 مسلم، الصحيح، 1 : 315، کتاب الصلاة، رقم : 3419 ’’جب (پردہ ہٹا اور) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چہرۂ انور سامنے آیا تو یہ اتنا حسین اور دلکش منظر تھا کہ ہم نے پہلے کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا تھا۔‘‘ فبهتنا و نحن فی الصلوة، من فرح بخروج النبی صلي الله عليه وآله وسلم. مسلم، الصحيح، 1 : 315، کتاب الصلوة، رقم : 419 ’’ہم دورانِ نماز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے باہر تشریف لانے کی خوشی میں حیرت زدہ ہو گئے (یعنی نماز کی طرف توجہ نہ رہی)۔‘‘ علامہ اقبال نے حالتِ نماز میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عاشقِ زار حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے حوالے سے دیدارِ محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منظر کی کیا خوبصورت لفظی تصویر کشی کی ہے : ادائے دید سراپا نیاز تھی تیری کسی کو دیکھتے رہنا نماز تھی تیری کم و بیش یہی حالت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہر صحابی رضی اللہ عنہ کی تھی۔ شارحینِ حدیث نے فھممنا ان نفتتن من الفرح برؤیۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معنی اپنے اپنے ذوق کے مطابق کیا ہے۔ امام قسطلانی رحمۃ اﷲ علیہ لکھتے ہیں : ’’پس قریب تھا یعنی ہم نے ارادہ کر لیا کہ (دیدار کی خاطر) نماز چھوڑ دیں۔‘‘ قسطلانی، ارشاد الساری، 2 : 44
|
Sponsored Links |
|
(#2)
|
|
|||
Re: صحابہ کرام رض کی نماز اور زیارتِ مصطفی کا ح -
>>
Show Printable Version
Email this Page
06-26-2011, 04:41 AM
44 امام ترمذی رحمۃ اﷲ علیہ کی روایت کے یہ الفاظ ہیں : ’’قریب تھا کہ لوگوں میں اضطراب پیدا ہو جاتا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اشارہ فرمایا کہ اپنی اپنی جگہ کھڑے رہو۔‘‘ ترمذی، الشمائل المحمديه، 1 : 327، رقم : 386 شیخ ابراہیم بیجوری رحمۃ اﷲ علیہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے اضطراب کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں : صحابہ کرام رضی اللہ عنھم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شفایاب ہونے کی خوشی کے خیال سے متحرک ہونے کے قریب تھے حتیٰ کہ انہوں نے نماز توڑنے کا ارادہ کر لیا اور سمجھے کہ شاید ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں نماز پڑھانے کے لیے باہر تشریف لا رہے ہیں، لہٰذا انہوں نے محراب تک کا راستہ خالی کرنے کا ارادہ کیا جبکہ بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنھم خوشی کی وجہ سے کودنے لگے۔ بيجوری، المواهب اللدنيه علی الشمائل المحمديه : 194 امام بخاری نے باب الالتفات فی الصلوۃ کے تحت اور دیگر محدثین کرام نے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی یہ والہانہ کیفیت حضرت انس رضی اللہ عنہ سے ان الفاظ میں بیان کی ہے : و هَمَّ المسلمون أن يفتتنوا فی صلوٰتهم، فأشار إليهم : أتموا صلاتکم. ’’مسلمانوں نے نماز ترک کرنے کا ارادہ کر لیا تھا مگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں نماز کو پورا کرنے کا حکم دیا۔‘‘
|
(#3)
|
|
|||
Re: صحابہ کرام رض کی نماز اور زیارتِ مصطفی کا ح -
>>
Show Printable Version
Email this Page
06-26-2011, 04:42 AM
امام بخاری نے باب الالتفات فی الصلوۃ کے تحت اور دیگر محدثین کرام نے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی یہ والہانہ کیفیت حضرت انس رضی اللہ عنہ سے ان الفاظ میں بیان کی ہے : و هَمَّ المسلمون أن يفتتنوا فی صلوٰتهم، فأشار إليهم : أتموا صلاتکم. ’’مسلمانوں نے نماز ترک کرنے کا ارادہ کر لیا تھا مگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں نماز کو پورا کرنے کا حکم دیا۔‘‘ بخاری، الصحيح، 1 : 262، کتاب صفة الصلاة، رقم : 2721 ابن حبان، الصحيح، 14 : 587، رقم : 36620 ابن خزيمه، الصحيح، 3 : 75، رقم : 41650 ابن سعد، الطبقات الکبریٰ، 2 : 5217 طبری، التاريخ
|
(#4)
|
|
|||
Re: صحابہ کرام رض کی نماز اور زیارتِ مصطفی کا ح -
>>
Show Printable Version
Email this Page
06-26-2011, 08:04 PM
|
(#5)
|
|
|||
Re: صحابہ کرام رض کی نماز اور زیارتِ مصطفی کا ح -
>>
Show Printable Version
Email this Page
06-26-2011, 08:05 PM
|
(#6)
|
|
|||
Re: صحابہ کرام رض کی نماز اور زیارتِ مصطفی کا ح -
>>
Show Printable Version
Email this Page
06-26-2011, 09:52 PM
|
(#7)
|
|
|||
Re: صحابہ کرام رض کی نماز اور زیارتِ مصطفی کا ح -
>>
Show Printable Version
Email this Page
06-26-2011, 11:21 PM
|
(#8)
|
|
|||
Re: صحابہ کرام رض کی نماز اور زیارتِ مصطفی کا ح -
>>
Show Printable Version
Email this Page
06-26-2011, 11:23 PM
|
(#9)
|
|
|||
Re: صحابہ کرام رض کی نماز اور زیارتِ مصطفی کا ح -
>>
Show Printable Version
Email this Page
07-08-2012, 08:22 PM
|
(#10)
|
|
|||
Re: صحابہ کرام رض کی نماز اور زیارتِ مصطفی کا ح -
>>
Show Printable Version
Email this Page
08-13-2012, 01:56 AM
|
Bookmarks |
Tags |
اور, ح, رض, نماز, کا, کرام, کی |
Thread Tools | |
Display Modes | |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
کیا قرآن کریم مصحف کو دیکھ کر پڑھنا افضل ہے | ROSE | Quran | 3 | 07-04-2012 03:42 PM |
کرم ایجنسی میں امریکی میزائل حملہ، اٹھارہ | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 9 | 02-05-2012 12:25 PM |
کیا ترجمہ قرآن پڑھنے کا سواب ملتا ہے یا صرف | ROSE | Quran | 6 | 01-25-2012 03:48 AM |
امریکی سفیر کی مزار شریف حاضری لاہور | -|A|- | Pics And Images | 3 | 12-02-2011 05:34 PM |
’ممبئی سازش کا کچھ حصہ پاکستان میں تیار ہوا | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 11 | 08-05-2011 10:00 AM |