Sports !!! Post News Topics Pictures Of World Sports !!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
|
|
|||
جنوبی افریقہ میں آئی پی ایل کا آغاز -
>>
Show Printable Version
Email this Page
04-19-2009, 01:21 AM
جنوبی افریقہ میں آئی پی ایل کا آغاز
جنوبی افریقہ میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا دوسرا سیزن آج (سنیچر) سے شروع ہو رہا ہے اور پانچ ہفتوں کے اس ٹورنامنٹ میں دنیائے کرکٹ کے ممتاز کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں کل آٹھ ٹیمیں کھیلیں گی۔ آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں کروڑوں ڈالر کے اس ٹورنامنٹ کو سکیورٹی کے خدشات کے باعث انڈیا سے جنوبی افریقہ منتقل کیا گیا ہے کیونکہ انڈیا میں عام انتخابات کی تاریخیں اس سے متصادم تھیں۔ اس سے قبل آئی پی ایل منعقد کرانے کے لیے انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا لیکن بعد میں موسم اور بہت زیادہ ٹیکسوں کے مطالبے کی وجہ سے آئی پی ایل ٹورنامنٹ کو جنوبی افریقہ منتقل کر دیا گیا۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اگلے سال ہونے والا فیفا فٹ بال ورلڈ کپ بھی جنوبی افریقہ ہی منعقد کر رہا ہے۔ آئی پی ایل ٹیموں کے مالکان ممبئی انڈینز: انڈین صنعت کار مکیش امبانی نے 111.9 ملین ڈالر میں خریدی بنگلور رائل چیلنجرز: صنعت کار وجے مالیا نے 111.6ملین ڈالر خریدی دکن چارجرز: میڈیا گروپ دکن کرونیکل نے 107 ملین ڈالر میں خریدی چینائی سپر کنگز: بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور تاجر این سری نواسن نے 84 ملین ڈالر میں خریدی دہلی ڈیئرڈیولز: کاروباری گروپ جی ایم آر ہولڈنگز نے 84 ملین ڈالر ادا کیے کنگز الیون پنجاب: بالی وڈ سٹار پریٹی زنٹا اور ان کے دوستوں نے 76 ملین ڈالر ادا کیے کولکتہ نائٹ رائڈرز: بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان نے 75 ملین ڈالر ادا کیے راجستھان رائلز: ایمرجنگ میڈیا گروپ نے 67 ملین ڈالر ادا کیے جبکہ بالی وڈ سٹار شلپا شیٹی کے اس میں گیارہ فیصد حصص بھی ہیں آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں بالی وڈ کا گلیمر بھی موجود ہے اس مرتبہ آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں 59 میچز کھیلے جائیں گے اور یہ 24 مئی تک جاری رہے گا۔ افتتاحی تقریب کیپ ٹاؤن میں منعقد کی جا رہی ہے۔ کیپ ٹاؤن میں ہونے والے اففتاحی میچوں کی ٹکٹیں دو گھنٹے کے اندر ہی فروخت ہو گئیں۔ کیپ ٹاؤن کے علاوہ میچز ایسٹ لندن، پورٹ ایلزبتھ، ڈربن، بلومفونٹین، کمبرلے، جوہانسبرگ اور پریٹوریا میں ہو ں گے۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو لاکھوں ڈالر انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز پر علیحدہ انعام ہوں گے۔ ٹیموں کے مالکان نے بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی بی سی آئی) کو ٹیموں کی فرینچائز یا ان کے حقوق حاصل کرنے کے لیے کل 700 ملین ڈالرادا کیے ہیں۔ آئی پی ایل نے گزشتہ ماہ سونی کے ادارے ملٹی سکرین میڈیا (ایم ایس ایم) اور ورلڈ سپرٹس گروپ (ڈبلیو ایس جی) کے ساتھ از سرِ نو 1.8 ارب ڈالر کے دس سال تک کے براڈکاسٹنگ حقوق کا معاہدہ کیا ہے۔ دریں اثناء انگلینڈ کے اینڈریو فلنٹاف نے کہا ہے کہ ان کا آئی پی ایل ٹورنامنٹ کھیلنے کا فیصلہ بالکل درست ہے۔ ان کے متعلق کہا جا رہا تھا کہ وہ موسمِ گرما میں ہونے والی ایشز سیریز کے پیشِ نظر یہ ٹورنامنٹ نہ کھیلیں اور آرام کریں۔ وہ چینائی سپر کنگز کی طرف سے کھیلتے ہیں اور سنیچر کو ان کی ٹیم کا مقابلہ ممبئی انڈینز کے ساتھ ہے۔ فلنٹاف نے کہا کہ انہوں نے چوٹ کے باعث بہت کرکٹ چھوڑی ہے اور وہ اب ایسا کرنا نہیں چاہتے۔ ان کا کہنا تھا: ’میں نے چوٹ کی وجہ سے بہت سی کرکٹ نہیں کھیلی، اس موسمِ سرما میں میں چار ہفتے نہیں کھیلا، اس لیے میں جتنا زیادہ کرکٹ کھیلوں گا میرے لیے اتنا ہی اچھا ہے۔‘
’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔، |
Sponsored Links |
|
(#2)
|
|
|||
>>
Show Printable Version
Email this Page
04-19-2009, 02:25 PM
|
(#3)
|
|
|||
Re: جنوبی افریقہ میں آئی پی ایل کا آغاز -
>>
Show Printable Version
Email this Page
07-23-2010, 06:45 AM
|
(#4)
|
|
||||
Re: جنوبی افریقہ میں آئی پی ایل کا آغاز -
>>
Show Printable Version
Email this Page
07-24-2010, 02:37 PM
|
(#5)
|
|
|||
Re: جنوبی افریقہ میں آئی پی ایل کا آغاز -
>>
Show Printable Version
Email this Page
08-13-2010, 10:31 AM
|
(#6)
|
|
|||
Re: جنوبی افریقہ میں آئی پی ایل کا آغاز -
>>
Show Printable Version
Email this Page
11-02-2010, 11:39 AM
|
(#7)
|
|
|||
Re: جنوبی افریقہ میں آئی پی ایل کا آغاز -
>>
Show Printable Version
Email this Page
01-14-2011, 08:14 AM
|
(#8)
|
|
|||
Re: جنوبی افریقہ میں آئی پی ایل کا آغاز -
>>
Show Printable Version
Email this Page
02-01-2011, 12:28 PM
South Africa is very good place for the Cricket and i like to watch more and more matches in South Africa and it the happiest news for me that they are starting the new IPL in South Africa and i hope cricket will become more papolur after 2011 . Cricket World Cup 2011 Schedule
|
(#9)
|
|
|||
Re: جنوبی افریقہ میں آئی پی ایل کا آغاز -
>>
Show Printable Version
Email this Page
02-12-2011, 08:51 AM
|
(#10)
|
|
|||
Re: جنوبی افریقہ میں آئی پی ایل کا آغاز -
>>
Show Printable Version
Email this Page
02-13-2011, 09:20 PM
|
Bookmarks |
Tags |
آئی, آغاز, ایل, میں, پی, کا |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
کرم ایجنسی میں امریکی میزائل حملہ، اٹھارہ | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 9 | 02-05-2012 12:25 PM |
سنسنی خیز مقابلہ، آسٹریلیا فاتح | -|A|- | Sports | 3 | 01-15-2012 11:42 PM |
’ممبئی سازش کا کچھ حصہ پاکستان میں تیار ہوا | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 11 | 08-05-2011 10:00 AM |
پائریسی قانون، انٹرنیٹ استعمال میں کمی | -|A|- | Computer and Information Technology | 10 | 01-28-2011 09:05 PM |
شریف برادران نا اہل، آپ کی رائے؟ | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 29 | 02-27-2009 01:56 PM |