حضرت زید بن سعنہ رضی اللہ عنہ - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Hadees Shareef » حضرت زید بن سعنہ رضی اللہ عنہ
Hadees Shareef !!!!Share Hadeesein here!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
PRINCE SHAAN PRINCE SHAAN is offline
 


Posts: 7,688
My Photos: ()
Country:
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Gender: Male
rose حضرت زید بن سعنہ رضی اللہ عنہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-19-2013, 06:33 PM




حضرت زید بن سعنہ رضی اللہ عنہ



حضرت زید بن سعنہ رضی ﷲ عنہ جو پہلے ایک یہودی عالم تھے انہوں نے حضور صلی ﷲ علیہ وسلم سے کھجوریں خریدی تھیں۔ کھجوریں دینے کی مدت میں ابھی ایک دو دن باقی تھے کہ انہوں نے بھرے مجمع میں حضور صلی ﷲ علیہ وسلم سے انتہائی تلخ و ترش لہجے میں سختی کے ساتھ تقاضا کیا اور آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کا دامن اور چادر پکڑ کر نہایت تند و تیز نظروں سے آپ کی طرف دیکھا اور چلا چلا کرکہا کہ اے محمد ! (صلی ﷲ علیہ وسلم) تم سب عبدالمطلب کی اولاد کا یہی طریقہ ہے کہ تم لوگ ہمیشہ لوگوں کے حقوق ادا کرنے میں دیر لگایا کرتے ہو اورٹال مٹول کرنا تم لوگوں کی عادت بن چکی ہے۔ یہ منظر دیکھ کر حضرت عمر رضی اﷲ عنہ شدید غصہ میں آگئے اور نہایت غضب ناک اور زہریلی نظروں سے گھور گھور کر کہا کہ اے خدا کے دشمن ! تو خدا کے رسول سے ایسی گستاخی کر رہا ہے ؟ خدا کی قسم ! اگر حضور صلی ﷲ علیہ وسلم کا ادب مانع نہ ہوتا تو میں ابھی اپنی تلوار سے تیرا سر اڑا دیتا۔ یہ سن کر آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے عمر ! تم کیا کہہ رہے ہو ؟ تمہیں تو یہ چاہیے تھا کہ مجھ کو ادائے حق کی ترغیب دے کر اور اس کو نرمی کے ساتھ تقاضا کرنے کی ہدایت کر کے ہم دونوں کی مدد کرتے۔ پھر آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اے عمر !اس کو اس کے حق کے برابر کھجوریں دے دو، اور کچھ زیادہ بھی دے دو۔ حضرت عمر رضی ﷲ عنہ نے جب حق سے زیادہ کھجوریں دیں تو حضرت زید بن سعنہ نے کہا کہ اے عمر ! میرے حق سے زیادہ کیوں دے رہے ہو ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ چونکہ میں نے ٹیڑھی ترچھی نظروں سے دیکھ کر تم کو خوفزدہ کر دیا تھا اس لئے حضور صلی ﷲ علیہ وسلم نے تمہاری دلجوئی و دلداری کے لئے تمہارے حق سے کچھ زیادہ دینے کا مجھے حکم دیا ہے۔ یہ سن کر حضرت زید بن سعنہ نے کہا کہ اے عمر ! کیا تم مجھے پہچانتے ہو میں زید بن سعنہ ہوں ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تم وہی زید بن سعنہ ہو جو یہودیوں کا بہت بڑا عالم ہے۔ انہوں نے کہا جی ہاں۔ یہ سن کر حضرت عمر رضی ﷲ عنہ نے دریافت فرمایا کہ پھر تم نے حضور صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ ایسی گستاخی کیوں کی ؟ حضرت زید بن سعنہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ اے عمر !دراصل بات یہ ہے کہ میں نے توراۃ میں نبی آخر الزمان کی جتنی نشانیاں پڑھی تھیں ان سب کو میں نے ان کی ذات میں دیکھ لیا مگر دو نشانیوں کے بارے میں مجھے ان کا امتحان کرنا باقی رہ گیا تھا۔ ایک یہ کہ ان کا حلم جہل پر غالب رہے گا اور جس قدر زیادہ ان کے ساتھ جہل کا برتاؤ کیا جائے گا اسی قدر ان کا حلم بڑھتا جائے گا۔ چنانچہ میں نے اس ترکیب سے ان دونوں نشانیوں کو بھی ان میں دیکھ لیا اور میں شہادت دیتا ہوں کہ یقینا یہ نبی برحق ہیں اور اے عمر ! رضی اللہ عنہ میں بہت ہی مالدار آدمی ہوں میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اپنا آدھا مال حضور صلی ﷲ علیہ وسلم کی امت پر صدقہ کر دیا پھر یہ بارگاہ رسالت میں آئے اور کلمہ پڑھ کر دامن اسلام میں آ گئے۔

(دلائل النبوة ج۱ ص۲۳ و زرقانی ج۴ ص۲۵۳)


 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Default Re: حضرت زید بن سعنہ رضی اللہ عنہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-19-2013, 06:46 PM

JazakAllah

 

(#3)
Old
pakeeza pakeeza is offline
 


Posts: 28,336
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2012
Location: Maa ki duaon mey
Gender: Female
Default Re: حضرت زید بن سعنہ رضی اللہ عنہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-19-2013, 09:48 PM

jazzak Allah.....

 

(#4)
Old
cute fairy cute fairy is offline
 


Posts: 4,439
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Feb 2013
Gender: Female
Default Re: حضرت زید بن سعنہ رضی اللہ عنہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-19-2013, 09:55 PM

jazak ALLAH.......

 

(#5)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: حضرت زید بن سعنہ رضی اللہ عنہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-20-2013, 08:28 AM

Very Nice

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
اللہ, بن, حضرت, رضی, زید, سعنہ, عنہ


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ pakeeza Hadees Shareef 3 11-03-2013 01:49 PM
سبائی سازش حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہاد life Islamic Issues And Topics 37 08-21-2012 11:06 PM
حضرت عبداللہ بن عمرو (رضی اللہ عنہ) سے روایت & ROSE Hadees Shareef 5 07-16-2012 06:58 AM
حضرت حارثة بن وهب الخزاعي رضی اللہ عنہ سے ر ROSE Hadees Shareef 6 02-10-2012 10:53 PM
حضرت عبداللہ بن مسعود (رضی اللہ عنہ) ROSE Hadees Shareef 7 02-10-2012 10:52 PM


All times are GMT +5. The time now is 04:22 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG