پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک سال - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Chit Chat » Political Issues Of Pakistan » پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک سال
Political Issues Of Pakistan Share Pakistani Political Issues and videos Here

Advertisement
 
 
Thread Tools Display Modes
Prev Previous Post   Next Post Next
(#1)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
?? پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک سال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-19-2009, 06:35 PM

پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک سال



ایک سال قبل اٹھارہ فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی تھی۔ ملک کا اقتدار سنبھالنے اور صدر کے منصب کا حلف اٹھانے سے قبل پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قوم سے جو وعدے کیے تھے کیا وہ انہیں پورا کر پائے ہیں؟ اور پاکستان کے حالات بہتر بنانے کی جو ذمہ داری اٹھائی تھی کیا وہ اس میں کامیاب ہو سکے ہیں؟ کیا اقتدار میں شامل سیاسی جماعتوں نے جو سیاسی بساط بچھائی ہے اس سے ملک میں جمہوریت مستحکم ہوئی ہے؟ کیا حکومت کی خارجہ پالیسی سے عالمی سطح پر پاکستان کی قدر میں فرق پڑا ہے؟


Log kyaa sochtay hain is baraaay mai .. ayeeea hum read kartay hain....


حکومت کا پہلا سال، عوام کا ردعم




حکومت نے تو بیڑہ غرق کردیا ہے ملک کا۔ ایک سال کے بعد اب ایسے حالات ہوگئے ہیں کہ جینا مشکل ہوگیا ہے ہم لوگوں کا، عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے، بس یہ ہی کہوں گا۔

عمران قیوم، کراچی




حکومت نے اب تک تو کچھ بھی نہیں کیا۔ بس یہ کیا انہوں نے کہ مہنگائی بہت زیادہ کردی ہے، بجلی کا بحران ہے، ٹھیک ہے، اور عوام تو اتنی پریشان ہے کہ خود کشی کرنے کے مقام تک پہنچ گئی ہے۔ ایک سال میں تو انہیں اپنے آپ کو ثابت کرنے کے لیے عوام کو ریلیف دینا چاہیے تھا لیکن مہنگائی اور بے روزگاری نے تو ہماری کمر توڑ دی ہے۔



ایک سال میں حکومت نے کچھ نہیں کیا اب تک ٹھیکیداری نظام ہے، گھر میں کھانے کو نہیں ہے، آٹا اور چینی مہنگی، بندہ جائے تو جائے کہاں، تنخواہیں ڈھنگ سے نہیں ملتیں، آج اٹھارہ تاریخ ہوگئی ہے مگر اب تک تنخواہ نہیں ملی۔ پہلے پھر بھی غریب کا گھر تین ہزار میں چل جاتا تھا، مگر اب بازار جاؤ تو آٹے دال کا بھاؤ پتہ چل جاتا ہے۔
وِنود، کراچی



ایک سال مایوس کن رہا اور کچھ بھی نہیں بدلا۔ میں چاہتی تھی کہ سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونی چاہیئے تھی جو بالکل نہیں ہوئی۔ اسی طرح عدلیہ کا مسئلہ بھی وہیں کا وہیں ہے۔ میں نے ووٹ نہیں ڈالا تھا کیونکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہونا تھا اور وہی ہوا۔
ڈاکٹر افشاں، اسلام آباد



ملک ایک سال میں ہر لحاظ سے بہت نیچے گیا ہے۔ معیشت اور برائیاں دیکھیں یا دنیا میں ہمارا تاثر بہت برا ہو گیا ہے۔ چین نے صرف ہمارے صدر کی وجہ سے ہمیں قرضہ دینے سے انکار کر دیا۔ مجھے تو اپنا کوئی مستقبل نظر نہیں آ رہا۔ اس حکومت کو فوراً ختم کر دینا چاہیے اور میرے خیال میں نواز شریف بہتر آپشن ہیں۔
جویریہ ریاض، طالبہ، ایم بی اے، اسلام آباد



میں نے مسلم لیگ نون کو ووٹ دیا۔ ان کی کارکردگی تو بہت اچھی رہی لیکن اس حکومت سے تو مشرف دور بہتر تھا۔ میں اس حکومت کو دس میں سے صفر نمبر دوں گا۔ جس طرح نون لیگ نے پنجاب میں اقدامات کیے ہیں وہ پورے ملک میں ہو جائیں تو ملک خوشحال ہو جائے گا۔ اس لیے نون لیگ کو آنا چاہیئے۔
محمد توصیف، ٹریول ایجنٹ، اسلام آباد



سڑکیں، گیس کے لائنیں اور دوسرے کام ویسے کے ویسے ہی پڑے ہیں۔ ایک طرف دہشت گردی ہے دوسری طرف غربت ہے۔ موجودہ حکومت کو ایک بہانہ مل گیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔ غریبوں کا کام کرنا صرف اعلانات تک محدود ہے۔ آئندہ بھی ان کو اچھے وقت کی کوئی اًمید نہیں ہے۔
زوہب، شمالی وزیرستان ایجنسی



وقت ارسال : 19/02/09 12:14 GMT

يہ بےضمیر دوسروں سے روپے لےکر اپنے معصوم لوگوں کو مار رہے ہیں۔ کيا يہ غيرت صرف انڈيا سے جنگ کے لیے ہے۔ جن لوگوں نے اس ملک اور قوم کے لیے جان دی ہے اگر وہ اب زندہ ہو جائیں تو اپنے آپ کو کوسیں گے کہ ان بے ضمیر ليڈروں کے لیے جان کيوں دی کيونکہ اب يہ اس ملک پر حکومت کر رہے ہیں۔

ashraf khan، london




وقت ارسال : 19/02/09 11:51 GMT

پیلزپارٹی نے کوئی کام نہیں کیا بلکہ عوام کو مہنگائی اور غربت کے گڑھے میں دھکا دے دیا۔گیلانی صاحب جو کہ ہماری طرح کے اختیارات رکھتے ہیں سوائے اس کے کہ ان کو وزیراعظم کا ’ٹیگ‘ لگا ہوا ہے۔ صدر زرداری کو میرا ایک مشورہ ہے کہ جس سے وہ غربت ختم کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ تمام غریبوں کو اکٹھا کریں اور ان پر بم گرا دیں۔ اس طرح وہ اس عذاب سے تو بچ سکتے ہیں جو انہیں ہر روز حکومت کی جانب سے ملتا ہے۔ کبھی بجلی کی قیمت کی صورت میں عذاب ملتا ہے، کبھی گيس اور کبھی آٹا اور کبھی ڈالر۔

Muhammad farooq، Lahore


وقت ارسال : 19/02/09 11:22 GMT

پيپلز پارٹي کی حمايت کرنے والے اس کے دور حکومت کا کوئی ايک ہي ايسا کارنامہ بتا ديں جس سے کسی غريب آدمی کا بھلا ہوا ہو۔

Aamir Salman، Dubai، متحدہ عرب امارات


وقت ارسال : 19/02/09 11:17 GMT

’وہ کہتا کچھ ہے اور کرتا کچھ اور ہے‘ بھلا بتائيں يہ کس کي پيچہان ہوتی ہے۔
ضياء سيد
طالبان کے حمايتيوں کی۔

akhtar nawaz، croydon، برطانیہ


وقت ارسال : 19/02/09 11:06 GMT

ہمارے لیڈران
وہ وعدے ہی کیا جو وفا ہو جائیں۔

انیس احمد ندیم، ناگویا، جاپان



وقت ارسال : 19/02/09 11:01 GMT

ميرا خيال ہے زرداری صاحب کو دو چار وعدے اور توڑنے ديں۔

جاويد انور، راولپنڈی


وقت ارسال : 19/02/09 10:25 GMT

اس وقت کی جمہوریت سے آمریت ہی بہتر تھی۔ بینظیر نے کہا تھا کہ میرا چیف جسٹس افتخار محمد چودھری ہی ہے۔ لیکن اب ملک میں پیپلز پارٹی (زرداری) لیگ کی حکومت ہے۔گزشتہ ایک سال میں ڈرون حملوں سے ُپاکستان کی عوام تنگ آگئی ہے۔ کشمیر میں انڈیا کی آرمی ظلم ڈھا رہی ہے اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیتا۔

hafiz hafeez hafiz، شیخوپورہ پاکستان

وقت ارسال : 19/02/09 10:22 GMT

يہ تو مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے۔ ان سے حکومت نہيں ہوسکتی کيونکہ يہ دنيا کا اصول ہے کہ جب رہنما عوام کے مسائل کے بجائے اپنی عيش و آرام پر توجہ ديں تو ان کی گرفت رياست پر ڈھيلی پڑ جاتی ہے۔ شايد عوام روز قيامت تک اس پارٹی کو دوبارہ منتخب کرنے کے لیے تيار نہ ہو۔

sajjad، karachi



وقت ارسال : 19/02/09 09:52 GMT

محمد سرفراز صاحب بڑی کمال کی ہے بينظير کی ’ريپليسمنٹ‘۔ ’سانوں پھسا کے زرداری کول تےآپ پيرس وچ بيٹھے او، اتھے آ کے بھگتو تے پتہ لگے دنداں والی سرکار دا‘۔

محمد اشرف، فيصل آباد


وقت ارسال : 19/02/09 09:46 GMT

اتنا کچھ ہو جانے کے بعد بھی بعض لوگوں کو پيپلز پارٹی کی حمايت کرتے ہوئے ديکھتا ہوں تو بہت دکھ ہوتا ہے۔ ايسے لوگوں کی اندھی حمايت کی وجہ سے ہی پيپلز پارٹی کی حکومت بلاخوف و خطر دروغ گوئی اور معاہدہ شکنی کرتی رہتی ہے۔ پيپلز پارٹی کا ہرحمايتی اور ووٹر پاکستان کے مسائل کا اتنا ہی ذمہ دار ہے جتنا کہ سابق اور موجودہ حکومت کيونکہ يہ حکومت سابقہ حکومت کا تسلسل ہي ہے۔ نوازشريف اور ديگر پر تنقيد بری بات نہيں ليکن اگر اس کا مقصد فقط پيپلز پارٹی کے برے کاموں کا دفاع ہے تو يہ بدنيتی ہے۔

حسن عباس



وقت ارسال : 19/02/09 09:40 GMT

امريکي سند يافتہ پيپلز پارٹی کی موجودہ حکومت پرانے مگر پُراثر فارمولے يعنی (اقتدار - اسٹيبلشمنٹ کي منظوري ٭ امريکی چاپلوسي/ ملکی مفادات + عوامی خواہشات) پر پوری طرح کار بند ہے۔ پيپلز پارٹی نےمسلسل ناکاميوں کے باوجود اقتتدار کے دوام کے ليے بيرونی ايجينڈہ قبول کر رکھا ہے جس ميں بھارتی تسلط کو تسليم کرنا اور کشمير سے دستبرداری جيسے اقدامات شامل ہيں۔ مياں نواز شريف کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور عوامی مقبوليت سے لرزہ براندام، مشرف کے پيروکار حکمرانوں نے ان کا عدالتی استحصال شروع کر کے جمہور دشمنی کا ثبوت ديا ہے۔

شمائلہ چوہدری، Sharjah، متحدہ عرب امارات

وقت ارسال : 19/02/09 09:12 GMT

يہ پيپلز پارٹی کی ہی حکومت نہيں ہے۔ پاکستان ميں پہلی بار سيکولر اور سوشلسٹ اکٹھے ہوئے ہيں۔ ليگ ام کيو ايم، اے اين پی، پی پی پی اس طرح دو گروپ بن گئے ہيں باقی آج تک جو بھی آيا ہے اس نے ملک قوم اور دين کا کونڈا ہی کيا ہے۔ سو يہ بھی کر رہے ہيں۔

محمد اشرف، فيصل آباد


وقت ارسال : 19/02/09 08:49 GMT

پچھلی حکومتوں ميں پيپلز پارٹی کا بيروکريسی سے دشمنی کی وجہ سے بیڑہ غرق ہوا اور اس دفعہ اس کو بيروکريسی سے دوستی کي وجہ سے نقصان ہوگا، سوال يہ ہے کہ بيروکريسی کی تربيت کيسے کی جائے اور ان کو جمہوريت کا عادی کيسے بنايا جائے۔ جب تک ملک اور آئين کے وفاداروں پر پارٹی کے وفاداروں کو ترجيح دی جائے گی، حکومت کی کاردگی ايسی ہی رہے گی۔

Sibtain Zaidi، Islamabad، برطانیہ


وقت ارسال : 19/02/09 08:40 GMT

اپنے اقتدار کو طول دينے کے ليے پی پی پی نے ہر برا اور اچھا کام کيا۔ ڈرون حملوں پر آنکھيں بند رکھي گئیں۔ بڑی سے بڑی کابينہ کا بوجھ ڈالا گيا۔ انڈيا کے آگے گھٹنے ٹيک ديئے گئے۔ طالبان کو سوات ميں قبول کيا۔ جسٹس افتخار کیس کو لٹکا ديا۔۔۔۔ اب اگلے سال ملکی املاک کو اونے پونے داموں بيچ کر مال بنانے کا پروگرام صاف نظر آ رہا ہے۔

راشد علی گوندل، بارسلونا



وقت ارسال : 19/02/09 08:35 GMT

بينظير بھٹو کے انتقال کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمدردی کے ووٹ تو حاصل کر لیے ليکن اقتدار سنبھالنے اور صدر کے منصب کا حلف اٹھانے کے بعد آصف علی زرداری اپنا ايجنڈا بھول چکے ہیں۔
يہ ايک سال پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ذاتی مفادات کی تکميل کا ذريعہ رہا ہے، اس ايک سال ميں ملک کی جمہوریت کا استحکام تو نظرنہيں آتا البتہ زرداری صاحب کا اکاونٹ کافی مستحکم نظر آتا ہے۔

Maria Khan، karachi، پاکستان

App sab ki kyaa rayeee hai .. app bhee apni apni rayee ko shaamil karain..!!

 






’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
 

Bookmarks

Tags
ایک, سال, کا

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
بہتر سال پرانی کار تیس لاکھ پاؤنڈ میں نیلا -|A|- Car & Bikes 9 05-26-2013 10:43 PM
کرم ایجنسی میں امریکی میزائل حملہ، اٹھارہ -|A|- Political Issues Of Pakistan 9 02-05-2012 12:25 PM
’ممبئی سازش کا کچھ حصہ پاکستان میں تیار ہوا -|A|- Political Issues Of Pakistan 11 08-05-2011 10:00 AM
آئی فون پروگرام کا نو سالہ خالق -|A|- Computer and Information Technology 5 01-28-2011 11:39 AM


All times are GMT +5. The time now is 01:29 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG