Temporaray Email Address Aur Phone Number Khasil Kahrein - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » The World of Information » Computer and Information Technology » Temporaray Email Address Aur Phone Number Khasil Kahrein
Computer and Information Technology !!! Computer softwares, problems and about latest science Technology !!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
mini Temporaray Email Address Aur Phone Number Khasil Kahrein - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-29-2015, 02:56 PM

عارضی ای میل ایڈریس اور فون نمبر حاصل کریں



انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے روزانہ ہی کہیں نہ کہیں سائن اپ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اگر آپ اپنا اہم ای میل ایڈریس ہر جگہ دیتے رہیں تو میل باکس میں فالتو ای میلز کی بھرمار ہو جاتی ہیں۔ اکثر تو ایسی جگہوں پر اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے جہاں صرف عارضی طور پر اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اپنے کام کے بعد ہم اس ویب سائٹ کا رُخ ہی نہیں کرتے لیکن ان کی طرف سے ای میلز باقاعدگی سے آتی رہتی ہیں۔
ایسی عارضی جگہوں پر اکاؤنٹ بنانے کے لیے ای میل ایڈریس بھی عارضی ہو تو کیا حرج ہے۔ عارضی ای میل ایڈریس بنانے کے لیے ’’یوپ میل‘‘ ایک بہترین سروس ہے
:
www.yopmail.com/en

لیکن ہم یہاں ذکر کریں گے Moakt کا۔ کیونکہ یہاں عارضی ای میلز ایڈریس کے ساتھ ساتھ عارضی فون نمبرز بھی دستیاب ہیں۔ آج کل اکثر جگہوں پر فون نمبر کی تصدیق کرانا بھی ضروری ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کسی چیٹ پروگرام کو استعمال کرنا چاہتے ہیں جس میں فون نمبر استعمال ہوتا ہو تو تصدیق کے لیے عارضی فون نمبر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مزیدار بات یہ ہے کہ یہاں اکاؤنٹ بنانے کا بھی کوئی جھنجٹ نہیں۔ بس اس ربط پر جائیے
:
www.moakt.com

یہاں آپ
moakt.com
کے ڈومین پر اپنا عارضی ای میل ایڈریس جیسے کہ
[email protected]
بنا سکتے ہیں یا چاہیں تو نیچے موجود بٹن
Get a Random Address
کے بٹن پر کلک کریں اور ایک ریڈی میڈ ای میل ایڈریس فوری حاصل کریں۔



یہ عارضی بنایا گیا ای میل ایڈریس 60 منٹس یعنی ایک گھنٹے تک زندہ رہتا ہے۔ اگر آپ کو مزید اس کی ضرورت رہے تو اس کے سامنے موجود
Extend
کے بٹن پر کلک کریں تو یہ دورانیہ فوراً ایک گھنٹہ مزید بڑھا دیا جائے گا۔



یہاں یہ بات یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ آپ کو کوئی الگ میل باکس نہیں فراہم کیا جائے گا جہاں آپ کی ای میلز محفوظ رہیں بلکہ یہاں ساری ای میلز سامنے ہی موجود ہوتی ہیں۔ آپ کو اپنی ای میل پر نظر رکھنی ہوتی ہے۔

اس ویب سائٹ کا دلچسپ فیچر عارضی فون نمبرز فراہم کرنا ہے۔ ان نمبرز پر صرف ایس ایم ایس موصول کیے جا سکتے ہیں۔ ان کا یہ سسٹم بہت دلچسپ ہے۔ دراصل اس ویب سائٹ پر آٹھ مختلف نمبرز دیے گئے ہیں جن میں سے آپ جو چاہیں استعمال کر سکتے ہیں۔



ان نمبرز پر موصول ہونے والے ایس ایم ایس ان نمبرز کے سامنے جمع ہوتے رہتے ہیں۔ یہاں آپ جس نمبر کے چاہیں ایس ایم ایس دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ نے ان میں سے کوئی نمبر استعمال کیا ہے تو اس کا ایس ایم ایس بھی یہاں موجود ہو گا جس میں موجود ویری فکیشن کوڈ آپ نوٹ کر سکتے ہیں۔



یقیناً آپ سمجھ چکے ہوں گے کہ یہاں پرائیویسی بالکل بھی نہیں ہے۔ اس لیے ان عارضی سروسز کو صرف عارضی کاموں کے لیے ہی استعمال کریں۔ اگر آپ نے کوئی اہم اکاؤنٹ بنانے کے لیے کوئی فون نمبر استعمال کر لیا تو کوئی بھی اس نمبر کو استعمال کرتے ہوئے آپ کا اکاؤنٹ باآسانی ہیک بھی کر سکتا ہے۔

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Default Re: Temporaray Email Address Aur Phone Number Khasil Kahrein - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-29-2015, 03:29 PM

Great sharing

 









(#3)
Old
pakeeza's Avatar
pakeeza pakeeza is offline
 


Posts: 28,336
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2012
Location: Maa ki duaon mey
Gender: Female
Default Re: Temporaray Email Address Aur Phone Number Khasil Kahrein - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-30-2015, 08:45 PM

Inf ShaarinG

 



Be Positive... Everything Gonna be Alright

(#4)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: Temporaray Email Address Aur Phone Number Khasil Kahrein - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   05-05-2015, 10:22 AM

Thanks

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
address, aur, email, kahrein, khasil, number, phone, temporaray


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Job Chahye To Apne Email Address Par B Dihan Dain (‘“*JiĢäR*”’) Computer and Information Technology 4 04-29-2015 10:41 AM
address Flower~ Jokes 4 01-24-2014 08:53 AM
Akhirat K Amal Sy Duniya Khasil Krna (‘“*JiĢäR*”’) Hadees Shareef 2 11-27-2012 11:40 AM
Protect your email address book Alia Computer and Information Technology 8 01-28-2011 11:41 AM


All times are GMT +5. The time now is 03:06 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG