غصہ دل کی بیماری کاباعث بن سکتا ہے - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Baat Cheet -----Chat-Room(USERS) » Health & Care » غصہ دل کی بیماری کاباعث بن سکتا ہے
Health & Care !!! Post Tips Here For Health & Care !!!

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default غصہ دل کی بیماری کاباعث بن سکتا ہے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-09-2011, 11:40 AM


غصہ دل کی بیماری کاباعث بن سکتا ہے


طبی ماہرین کا کہنا ہے غصہ اور مخالفت کے جذبات، دل کی بیماری کے خطرے کی ایک ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔


مطالعاتی جائزوں کے ایک تجزیے سے ظاہر ہوا ہے کہ جن صحت مند افراد پر دل کا حملہ ہوا اورایسے لوگ جن میں ہارٹ اٹیک سے پہلے دل کی کسی بیماری کی علامتیں موجود تھیں، ان میں غصہ اور مخالفانہ جذبات ایک ابتدائی علامت کے طورپر پہلے سے موجود تھے۔


ماہرین کا کہناہے کہ ڈاکٹر غصے کی علامات کو دل کی بیماری کے لیے ایک ابتدائی علامت کے طورپر دیکھتے ہوئے مریض کو ان کے مزاج پر قابو پانے کا علاج تجویز کرسکتے ہیں۔


برطانیہ میں، جہاں تقریباً 25 لاکھ افراد دل کی بیماریوں میں مبتلا ہیں اور ہرسال لگ بھگ 94 ہزار افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں، وہاں یہ مرض اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔


خیال کیا جاتا ہے کہ موت اور دل کی بیماریوں میں اس تعلق کی وجہ لوگوں کا طرز زندگی ہے۔ مثلاً تمباکو نوشی، ورزش کی کمی، وزن کا بڑھ جانا اور غربت۔ یہ تمام عوامل انسان میں غصے اور مخالفانہ جذبات کو جنم دیتے ہیں جو دل کی بیماری کے خطرے میں اضافہ کرتے ہیں۔


برطانیہ کے یونیورسٹی کالج لندن کے ماہرین نے صحت مند افراد پر کیے جانے والے 25 اور دل کی بیماریوں میں مبتلا 18 مطالعاتی جائزوں کا تجزیہ کیا۔


یونیوسٹی کالج لندن کے وبائی امراض او رصحت عامہ کے شعبے کے ڈاکٹر یوئی چی چندا کا کہنا ہے کہ تجزیے سے یہ معلوم ہوا کہ ابتدائی طورپر صحت مند افراد میں غصے اور معاندانہ جذبات سے دل کی بیماری کے بارے میں 19 فی صد اضافے کی پیش گوئی کی جاسکتی تھی۔ جب کہ پہلے سے دل کی بیماری میں مبتلا افراد میں ان جذبات کے نتیجے میں اس بیماری 24 فی صد اضافہ ہوسکتا تھا۔


غصے اور معاندانہ جذبات کا دل کے امراض سے تعلق عورت کی نسبت مردوں میں زیادہ تھا۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ روزمرہ زندگی میں ذہنی دباؤ کا اثرمردوں پر زیادہ ہوتا ہے، جس سے وہ مستقبل میں دل کی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔
نیدر لینڈ کی ٹل برگ یونیورسٹی کے ڈاکٹر جان ڈینولٹ کا کہنا ہے کہ یہ تجزیہ اس بارے میں مزید شواہد فراہم کرتا ہے کہ نفسیاتی معاملات دل کے امراض پیدا ہونے اور پہلے سے موجود دل کی بیماریوں میں اضافے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ معالجین کو غصے اور معاندانہ جذبات کی علامتوں پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے اور ایسے مریضوں کو نفسیاتی علاج کے لیے بھیجنا چاہیے۔


کولمبیا یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی ایک ٹیم کو ایک اور مطالعے سے یہ معلوم ہوا کہ خواتین میں شدید ڈیپریشن ان میں دل کی بیماری کے خطرے کی ایک ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔


ہزار خواتین پر کیے جانے والے مطالعاتی جائزے سے یہ ظاہر ہوا کہ شدید ڈیپریشن میں مبتلا خواتین، اور ایسی خواتین جو ڈیپریشن دور کرنے کی دوائیں استعمال کررہی تھیں ان میں اچانک حرکت قلب بند ہونے یا دل کی شدید بیماری کا خطرہ زیادہ تھا۔


تجزیاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ولیم وہنگ کا کہنا ہے کہ ڈیپریشن میں مبتلا خواتین کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ ڈیپریشن اور دل کی بیماری میں ایک ممکنہ تعلق موجود ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ دل کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ ہونے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ شدید ڈیپریشن میں مبتلا خواتین میں خون کے زیاد ہ دباؤ، ذیابیطس، کولیسٹرول کی بلند سطح اور تماکو نوشی جیسی علامات بھی عام تھیں۔
برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن سے منسلک جون ڈیویسن کہتی ہیں کہ ہمیں ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ غصے کا دل کی بیماری کے خطرے میں اضافےسے کیا تعلق ہے، لیکن ہمارا خیال ہے کہ ایسے افراد غیر صحت مندانہ طرز زندگی گذار رہے ہوتے ہیں مثلاً وہ تمباکونوشی کرتے ہیں یا غیر صحت بخش خوراک کھاتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ غصے اور مخالفانہ جذبات کی وجہ سے ہمارے جسم سے کچھ کیمیائی مادے خارج ہوتے ہیں جو دل کی بیماری کے خطرے کو بڑھا دیتے ہیں۔ لیکن ہم حتمی طورپر یہ نہیں جانتے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔


ماہرین کہتے ہیں اکثر لوگوں کو کبھی کبھار غصہ آتا ہے، لیکن یہ کوئی خطرے کی علامت نہیں ہے۔ لیکن جب کسی شخص کو ایک طویل عرصے تک مسلسل غصہ آتا رہے تو اسے دل کی بیماری سے بچنے اور اپنی مجموعی صحت کے لیے اس کیفیت سے نکلنے کے لیے اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لانی چاہیے۔

 






Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
SHAYAN SHAYAN is offline
 


Posts: 84,290
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Male
Default Re: غصہ دل کی بیماری کاباعث بن سکتا ہے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-09-2011, 12:48 PM

Gd
T 4 S

 

(#3)
Old
saniaa83 saniaa83 is offline
 


Posts: 471
My Photos: ()
Country:
Join Date: Feb 2011
Gender: Female
Default Re: غصہ دل کی بیماری کاباعث بن سکتا ہے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-15-2011, 08:46 PM

thanks for sharing....

 

(#4)
Old
*NRB* *NRB* is offline
 


Posts: 64,330
My Photos: ()
Country:
Join Date: Oct 2011
Gender: Male
Default Re: غصہ دل کی بیماری کاباعث بن سکتا ہے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-24-2012, 02:24 PM

sahi kaha.

 



(#5)
Old
Abewsha Abewsha is offline
Banned
 


Posts: 18,452
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: May 2011
Gender: Female
Default Re: غصہ دل کی بیماری کاباعث بن سکتا ہے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-02-2013, 11:03 PM

nice Sharing.......................

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
بن, دل, سکتا, غصہ, کی, ہے


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
بند گوبھی کینسر سے بچاؤ کا ایک اہم ہتھیار ہ ROSE Health & Care 5 05-28-2013 11:30 PM
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نہایت پر اثر &# ROSE Quran 7 07-05-2012 02:06 PM
ابن صیاد کون ہے ؟ اور کیا یہی مسیح دجال ہے ROSE Quran 3 07-04-2012 03:36 PM
شادی کے بعد حسن کا نکھار ختم ہو گیا ROSE Funny Poetry 6 08-24-2011 04:29 PM
تربیت کے بعد پنجابی طالبان اب سامنےآ گئے:و -|A|- Political Issues Of Pakistan 5 07-25-2010 10:33 AM


All times are GMT +5. The time now is 06:35 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG