Search Engine Ka Istmal Krne Wale Khud Ko ... - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link |
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » The World of Information » Computer and Information Technology » Search Engine Ka Istmal Krne Wale Khud Ko ...
Computer and Information Technology !!! Computer softwares, problems and about latest science Technology !!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Loading Search Engine Ka Istmal Krne Wale Khud Ko ... - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-13-2015, 10:27 AM

سرچ انجنز کا استعمال کرنے والے خود کو دوسروں سے زیادہ ذہین سمجھتے ہیں



محققین نے خبردار کیا ہے کہ گوگل نے لوگوں کی ایسی نسل تیار کر دی ہے جو اتنی ذہین نہیں جتنا وہ خود کو سمجھتے ہیں۔ ان سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سوالات کے جوابات کے لیے گوگل اور دوسرے سرچ انجنوں پر انحصار ہمارے اپنے علم یعنی کہ ہم کیا جانتے ہیں اور کیا نہیں جانتے کو متاثر کرتا ہے۔ اگر ہم جوابات کو جانتے بھی ہیں مگر انٹرنیٹ کے استعمال سے کنفیوژن کا شکار ہو جاتے ہیں۔جوابات کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال لوگوں کو اتنا ذہین ہونے کا احساس دلاتا ہے جتنا وہ نہیں ہوتے۔

انٹرنیٹ علم کا سمندرہے جہاں کوئی بھی سوال پوچھنے پر ہزاروں جوابات چند لمحوں میں آپ کے سامنے حاضر ہوجاتے ہیں۔ یعنی پوری دنیا کی معلومات آپ کی انگلیوں کی پہنچ میں ہے۔ یہ تمام معلومات جو کسی نعمت سے کم نہیں، نے کئی مسائل بھی پیدا کردیئے ہیں۔ مثال کے طور پر دنیا بھر میں ڈاکٹروں کو شکایت ہے کہ ان کے مریض زیادہ ہوشیار بنتے ہوئے ویب ایم ڈی جیسی ویب سائٹس سے اپنی بیماریوں کی خود تشخیص کرتے ہیں اور غیر ضروری ادویات و علاج معالجے کی وجہ سے مزید بیمار ہوجاتے ہیں۔

معلومات کا اس قدر زیادہ اور آسان دستیابی آپ کے اپنے علم کے لیے خطرناک ہے۔ اس طرح لوگوں کو جب خود پر انحصار کرنا پڑتا ہے تو وہ بھول جاتے ہیں کہ وہ خود کتنا جانتے ہیں اور انٹرنیٹ پر کتنا بھروسا کرتے ہیں۔امریکن سائیکالوجیکل ایسوسی ایشن کے محققین نے کچھ تجربات کے نتائج شائع کیے ہیں جن کے مطابق ایسے لوگ جو معلومات کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں وہ خود کو ایسے لوگوں سے زیادہ ذہین و فطین سمجھتے ہیں جو انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتے۔ ایک بات جس نے ماہرین کو بھی حیران کر دیا کہ اگر ایسے افراد اپنے سوالوں کا جواب انٹرنیٹ پر نہ پائیں تب بھی اپنی اوقات پر نہیں آتے بلکہ انہیں بدستور یہی یقین ہوتا ہے کہ اُن سے زیادہ کوئی ذہین نہیں۔ ایسے افراد کو یہ بھی خیال ہوتا ہے کہ اُن کا دماغ انٹرنیٹ استعمال نہ کرنے والوں نسبت زیادہ متحرک ہے۔

ان تجربات کے لیے ماہرین نے چند سو افراد کو آن لائن منتخب کیا۔ ان میں سے ہر ایک کے ساتھ مختلف تجربات کئے گے۔ ان افراد کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک تجربے میں دونوں گروپ کے ممبران سے سوال کیا گیا کہ زِپ
(zipper)
کیسے کام کرتی ہے؟ انٹرنیٹ کے استعمال کے عادی گروپ میں شامل ممبران کو انٹرنیٹ سے اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لئے کہا گیا۔ جبکہ دوسرے گروپ کے ممبران کو زِپ کے کام کرنے کا طریقہ پڑھنے کے لئے دیا گیا۔ اس طریقہ انٹرنیٹ پر زِپ کے کام کرنے کا طریقہ کار بتانے والے ویب پیجز سے ہی کاپی کیا گیا تھا۔
اس کے بعد تجربے میں شامل تمام ممبران سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوسرے سوالات جو زِپ سے متعلق نہیں تھے، مثلاً ابر آلود راتیں گرم کیوں ہوتی ہیں؟ وغیرہ کا جواب جانتے ہیں؟ انہیں جواب نہیں بلکہ صرف یہ بتانا تھا کہ انہیں اس کا جواب پتا ہے کہ نہیں۔ انٹرنیٹ پر تلاش کرکے جواب حاصل کرنے والے ممبران تقریباً ہر سوال کے جواب میں یہ کہتے رہے کہ ہاں، انہیں اس سوال کا جواب پتا ہے۔

ایک اور تجربے میں انٹرنیٹ سرچنگ کے عادی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے دماغ زیادہ فعال ہیں۔ دوسرے الفاظ میں ان کے دماغ میں دوسرے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ معلومات بھری ہے۔ بعد کے تجربات نے ان کے تمام دعوؤں کو غلط ثابت کیا۔
اس ریسرچ کو انجام دینے والے محققین نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ کوئی کتاب پڑھنے یا کسی ماہر سےگفتگو کے بعد انٹرنیٹ پر تلاش کرنے کے بجائے خود تحقیق کریں۔ اگر آپ کسی سوال کا جواب نہیں جانتے تو اس بات کا ادراک آپ سے بہتر کوئی نہیں رکھتا۔ لیکن انٹرنیٹ کی وجہ سے آپ کیا جانتے ہیں اور آپ کیا سوچتے ہیں کہ آپ کیا کیا جانتے ہیں کے درمیان فرق ختم ہوجاتا جارہا ہے۔ اس فرق کو مٹانے میں اسمارٹ فونز کا بڑا ہاتھ ہے جس نے انٹرنیٹ پر تلاش کرنے کا عمل انتہائی سہل کردیا ہے

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
engine, istmal, khud, krne, search, wale


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Emaan Mukamaal Krne Wale 3 Aamaal Princess Urwa Say For Islam 8 01-30-2014 09:28 AM
what is your favourite search engine. solprovider Computer and Information Technology 13 06-13-2012 04:32 AM
The Rebirth of the Internal Combustion Engine (Tour Engine's Hot-and-Cold Split-Cycle Design) eXquisite Inception Automotive 0 10-14-2011 09:12 AM
~*~ishq soch k krne wale~*~* Dashing Ahsan Punjabi Poetry 19 08-29-2011 04:03 AM


All times are GMT +5. The time now is 09:03 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG