جسم کا اہم ترین حصہ - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Baat Cheet -----Chat-Room(USERS) » True Story » جسم کا اہم ترین حصہ
True Story !!! Post True Stories Here !!!

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
PRINCE SHAAN PRINCE SHAAN is offline
 


Posts: 7,688
My Photos: ()
Country:
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Gender: Male
hearts جسم کا اہم ترین حصہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-20-2014, 12:22 PM



جسم کا اہم ترین حصہ

میری ماں مجھ سے اکثر پوچھتی تھی کہ “بتاؤ جسم کا اہم ترین حصہ کونسا ہے؟”
میں سال ہا سال اس کے مختلف جواب یہ سوچ کر دیتا رہا کہ شاید اب کے میں صحیح جواب تک پہنچ گیا ہوں-
جب میں چھوٹا تھا تو میرا خیال تھا کہ آواز ہمارے لیۓ بہت ضروری ہے، لہذا میں نے کہا ” امی! میرے کان”
انہوں نے کہا “نہیں- دنیا میں بہت سے لوگ بہرے ہیں- تم مزید سوچو میں تم سے پھر پوچھوں گی-”
بہت سے سال گزرنے کے بعد انہوں نے پھر پوچھا۔۔
میں نے پہلے سے زیادہ ذہن پر زور دیا اور بتایا کہ “امی۔۔ نظر ہر ایک کے لیۓ بہت ضروری ہے لہذا اس کا جواب آنکھیں ہونا چاہیۓ”
انہوں نے میری طرف دیکھا اور کہا “تم تیزی سے سیکھ رہے ہو، لیکن یہ جواب صحیح نہیں ہے کیونکہ دنیا میں بہت سے لوگ اندھے ہیں”
پھر ناکامی ہوئی اور میں مزید علم کی تلاش میں مگن ہو گیا- اور پھر بہت سے سال گزرنے کے بعد میری ماں نے کچھ اور دفعہ یہی سوال دہرایا اور ہمیشہ کہ طرح ان کا جواب یہی تھا کہ “نہیں- لیکن تم دن بدن ہوشیار ہوتے جا رہے ہو-”
پھر ایک سال میرے دادا وفات پا گئے- ہر کوئی غمزدہ تھا- ہر کوئی رو رہا تھا- یہاں تک کہ میرے والد بھی روئے- یہ مجھے خاص طور پر اس لیۓ یاد ہے کہ میں نے کبھی انھیں روتے نہیں دیکھا تھا-
جب جنازہ لے جانے کا وقت ہوا تو میری ماں نے پوچھا “کیا تم جانتے ہو کہ جسم کا سب سے اہم حصہ کونسا ہے-”
مجھے بہت تعجب ہوا کہ اس موقع پر یہ سوال۔۔ میں تو ہمیشہ یہی سمجھتا تھا کہ یہ میرے اور میری ماں کے درمیان ایک کھیل ہے-
انہوں نے میرے چہرے پر عیاں الجھن کو پڑھ لیا اور کہا۔۔۔ “یہ بہت اہم سوال ہے- یہ ظاہر کرتا ہے کہ تم اپنی زندگی میں کھوۓ ہوئے ہو- ہر وہ جواب جو تم نے مجھے دیا وہ غلط تھا اور اس کی وجہ بھی میں نے تمہیں بتائی کہ کیوں- لیکن آج وہ دن ہے جب تمہیں یہ اہم سبق سیکھنا ہے”
انہوں نے ایک ماں کی نظر سے مجھے دیکھا اور میں نے ان کی آنسوؤں سے بھری آنکھیں دیکھیں- انہوں نے کہا “بیٹا ۔۔۔۔ جسم کا اہم ترین حصہ کندھے ہیں-”
میں نے پوچھا “کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے میرے سر کو اٹھا رکھا ہے؟”
انہوں نے کہا کہ “نہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ کا کوئی پیارا کسی تکلیف میں رو رہا ہو تو یہ اس کے سر کو سہارہ دے سکتے ہیں- ہر کسی کو زندگی میں کبھی نہ کبھی ان کندھوں کے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے- میں صرف یہ امید اور دعا کر سکتی ہوں کہ تمہاری زندگی میں بھی وہ پیارے اور مخلص لوگ ہوں، کہ ضرورت پڑنے پر جن کے کندھے پر تم سر رکھ کر رو سکو-
یہ وہ وقت تھا کہ جب میں نے سیکھا کہ جسم کا اہم ترین حصہ خودغرض نہیں ہو سکتا- یہ دوسروں کے لیۓ بنا ہے- یہ دوسروں کے دکھ درد کا ساتھی اور ہمدرد ہے-
میرے بھائیوں اور بہنوں !!
لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ آپ نے کیا کہا؟؟؟
لوگ یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ آپ نے کیا کیا؟؟؟
لیکن لوگ یہ کبھی نہیں بھول سکتے کہ آپ نے انھیں کیسا محسوس کرایا ؟؟
کیا آپ نے کبھی ان کے دکھ کو محسوس کیا ؟؟
کبھی ان کے بہتے آنسو پونچھے ہیں ؟؟




 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Default Re: جسم کا اہم ترین حصہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-20-2014, 05:10 PM

Thanks for nice sharing

 









(#3)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: جسم کا اہم ترین حصہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-21-2014, 10:10 AM

Very nIce Sharing

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




(#4)
Old
inteeza nayab inteeza nayab is offline
Junior
 


Posts: 11
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Apr 2014
Location: Dubai
Gender: Female
lov Re: جسم کا اہم ترین حصہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-21-2014, 12:36 PM

Beshak koi shaak nhe ais mai hamare mother hmare life kaa bhtt important hissa hein Allah aunhy hmesha healthy and muskilo0o0 sy do0o0r rkhay

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
اہم, ترین, جسم, حصہ, کا

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
جسم کا اہم ترین حصہ Shizuka Urdu Literature 5 02-17-2014 10:35 AM
رمضان کے متعلق صحیحین کی احادیث کا مجموعہ life Hadees Shareef 34 08-14-2012 03:35 AM
مجھے منظورہے مسکن، مگر بستی نہیں صحرا ROSE Miscellaneous/Mix Poetry 5 07-10-2012 12:32 PM
’ممبئی سازش کا کچھ حصہ پاکستان میں تیار ہوا -|A|- Political Issues Of Pakistan 11 08-05-2011 10:00 AM
وہ شخص کہ میں جس سے محبت نہیں کرتا RAJA_PAKIBOY Image Poetry 5 07-30-2010 11:43 AM


All times are GMT +5. The time now is 10:21 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG