MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Baat Cheet -----Chat-Room(USERS)
»
Health & Care
»
زیتون اور اسپغول ایک بار ضرور آزمائیں
Health & Care !!! Post Tips Here For Health & Care !!!
|
 |
shabbirqazi
|
|
Posts: 122
Country:
Thanks: 9
Thanked 1 Time in 1 Post
Join Date: Aug 2016
Gender:
|
|
زیتون اور اسپغول ایک بار ضرور آزمائیں
زیتون کا استعمال صدیوں سے چلتا آ رہا ہے ، زیتون کو مختلف ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ تاجدار انبیا صلی اللہ تعالٰ نے ارشاد فرمایا کہ” زیتون کا تیل کھاو اور لگاو یہ ایک مبارک درخت ہے اور اس میں 70 بیماریوں سے شفا ہے”۔قرآن مجید نے زیتون اور اس کے تیل کا بار بار ذکر کر کے شہرت دوام عطا کر دی ہے۔ سورہ الانعام ، سورہ النحل ، سورہ النور، سورہ المومنون ، سورہ التین ، ان سورتوں میں اللہ تعالیٰ نے زیتون کے درخت کو ایک مبارک یعنی برکت والا درخت قرار دیا ۔ لوگوں کو متوجہ کیا کہ زیتون میں فوائد کے خزانے بھرے پڑے ہیں۔ بشرطیکہ تم ان کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرو۔ قدیم مصری اور یونانی لوگ زیتون کے پتوں ، زیتون کے پھل اور تیل کو طبی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے۔جسم میں درد کے لیے یونانی نسخہ موجود ہے اگر جسم کے کسی حصے میں درد ہو تو زیتون کے تیل میں نمک ملا کر مالش کریں تو درد سے آرام مل جائے گا۔ اگر درد کافی عرصہ سے ہو رہا ہو اور ختم نہ ہو رہا ہو تو اس کے لیے ایک برتین میں 10 چمچ نمک اور 20 چمچ زیتون کے تیل کے ڈالیں اور اسے برتن کو اچھی طرح بند کر کے 2دن تک پڑا رہنے دیں۔ اب اس تیل سے صبح شام متاثرہ حصے کی مالش کریں چند دنوں میں ہی درد سے آرام مل جائے گا
زیتون کے فوائد
زیتون کے بے شمار فوائد میں سے چند یہ ہیں اس سے ٹینشن اور ذہنی کھچاو سے نجات ملتی ہے۔ نظر اور یاداشت کی کمزوری کی لیے بہت مفید ہے۔ مسوڑھے اور دانتوں کی کمزوری ، منہ سے خون آنا، دل کی بیماریوں خاص طور پر بلڈ پریشراور دل کی تھیلی میں پانی بھر آنا، معدے کے امراض میں زیتون کے تیل کے استعمال سے ان بیماریوں کو کنڑول کیا جا سکتا ہے۔کھانوں میں زیتون کا تیل کا استعمال خون میں موجود شکر اور چکنائی کی سطح کو بڑھنے نہیں دیتا اور جسم میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔زیتون پتھری کو توڑ کا نکالتا ہے، روغن زیتون بھوک بڑھاتا ہے۔ زیتون کا تیل اگر تھوڑی مقدار میں دودھ کے ستاھ ملا کر پینے سے السر سے نجات مل جاتی ہے۔ قبض کو ختم کرنے کے لیے ایک تولہ روغن زیتون کو جو کے گرم پانی میں ڈال کر پئیں تو دو تین دن کے اند قبض سے نجات مل جاتی ہے۔ بالوں کو گرنے سے بچانے کے لیے یا سفید ہونے سے روکنے کے لیے ہر روز زیتون کا تیل بالوں پر لگانا چاہیے۔ بچھو ، شہد کی مکھی یا بھڑ وغیرہ کے کاٹے پر روغن زیتون ملنے سے جلد ہی زہر کا اثر ختم ہو جاتا ہے۔ جسم پر زیتون کے تیل سے باقاعدہ مالش کرنے سے جوڑوں کا درد اور عرق النسا ختم ہو جاتا ہے۔زیتون کے تیل کی مالش مرگی کے لیے بھی مفید ہے
دمہ کے مرض میں زیتون کا استعمال
ٹی بی سے نجات کے لیے زیتون کا استعمال
پرانے زخموں کو ٹھیک کرنے کے لیے زیتون کا استعمال

زہتون سے ان بیماریوں کا علاج جاننے کے لیے نیچے دئے گئے لنک پر کلک کریں۔
http://itechnhealth.com/zaitoon-oil-...awaid-in-urdu/
Sponsored Links
|
Fatima Khan0007
|
|
Posts: 20
Country:
Thanks: 0
Thanked 5 Times in 5 Posts
Join Date: Jan 2019
Gender:
|
|
nice post thanks for the information
|
The Following User Says Thank You to Fatima Khan0007 For This Useful Post:
|
|
 |
Thread Tools |
|
Display Modes |
Linear Mode
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 08:12 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2019, Jelsoft Enterprises Ltd.