ایک سبق ہم سب کے لئے - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Baat Cheet -----Chat-Room(USERS) » True Story » ایک سبق ہم سب کے لئے
True Story !!! Post True Stories Here !!!

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
PRINCE SHAAN PRINCE SHAAN is offline
 


Posts: 7,688
My Photos: ()
Country:
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Gender: Male
Default ایک سبق ہم سب کے لئے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-22-2014, 12:48 PM


ایک سبق ہم سب کے لئے

کافی عرصہ ایک میگزین میں یہ واقعہ پڑھا تھا۔ واقعہ کی حقیقت تو اللہ پاک ہی جانیں، لیکن اس کے اندر چھپا سبق ہم سب کے لئے اہم ہے ۔
ایک جج نے اپنا واقعہ سنایا کہ میں ایک جگہ سیشن جج لگا ۔ ایک کیس آیا اور ایک ملزم میرے سامنے پیش کیا گیا جس پر قتل کا الزام تھا ۔ سارے ثبوت اس کے خلاف تھے اور وہ تھا بہت معصوم شکل اور روتا اور چیختا بھی تھا کہ میں نے یہ قتل نہیں کیا ۔ اس کی معصومیت سے یہ پتہ چلتا تھا کہ اس نے قتل نہیں کیا لیکن ثبوت یہ بتاتے تھے کہ اس نے قتل کیا ہے ۔ جج صاحب نے بتایا کہ میری زندگی کا تجربہ تھا میرے تجربات اور اس کی معصومیت یہ بتاتی تھی کہ اس نے قتل نہیں کیا ۔ اس لیے میری کوشش یہ شروع ہوگئی کہ اس کو بچالوں ۔ اسی کوشش میں تقریباً تین مہینے میں نے اس فیصلے کو لمبا کیا ۔ لیکن میری کوشش ناکام رہی ۔ میں سارا دن اسی کے بارے میں سوچتا رہتا تھا ۔ میری زندگی کا کوئی یہ عجیب فیصلہ تھا ۔ آخر کار میں نے اس کو سزائے موت لکھ دی ۔
کچھ دن بعد اس کو سزائے موت ہونی تھی میں اس کے پاس گیا اور پوچھا کہ سچ سچ بتاؤ تم نے قتل کیا ہے ؟
کہنے لگا : جج صاحب میں سچ کہتا ہوں کہ میں نے قتل نہیں کیا ۔
جج صاحب نے کہا : تم نے کونسا ایسا جرم کیا ہے جس کی تمہیں یہ سزا مل رہی ہے؟
کچھ دیر سوچنے کے بعد کہنے لگا : صاحب جی ! میں نے ایک گناہ کیا ہے ، مجھے یاد آگیا ہے وہ یہ کہ میں نے ایک کتیا کو بڑی بے دردی سے مارا تھا اور وہ مرگئی تھی وہ قتل میں نے کیا ہے ۔
جج صاحب چونک پڑے اور کہنے لگے : تبھی تو جب سے تمہارا کیس میرے پاس آیا ہے آج تین مہینے ہوگئے ہیں روزانہ جب میں گھر جاتا ہوں ایک کتیا میرے دروازے پر بیٹھی ہوتی ہے اور چیاؤں چیاؤں کرتی ہے اور اپنی زبان میں مجھ سے انصاف کا کہتی ہے ۔ جج صاحب نے بتایا کہ دوسرے دن اس شخص کو پھانسی ہوگئی اور مجھے سبق ملا وہ یہ کہ اللہ کی مخلوق پر ظلم کرنے والے کو اللہ ضرور سزا دیتا ہے اس کے گھر میں دیر ہے اندھیر نہیں ۔ ہماری نظر میں جو مخلوق حقیر اور نجس ہے لیکن بنانے والے کو وہ مخلوق کتنی پیاری ہے


 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: ایک سبق ہم سب کے لئے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-23-2014, 09:19 AM

Very NIce sharing

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
ایک, سب, سبق, لئے, کے, ہم

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
گرتے بالوں کے لئے ایک قدیم نسخہ Rania Beauty Tips 5 04-23-2014 07:31 PM
یہ حقیقت ہے کہ ماں باپ کی آغوش سے بڑی کوئی چھ& Rania Quotes 8 11-26-2013 02:27 PM
~ کوئی کیسے محبت کی کہانی سے نِکل آئے ~ Shaam Urdu Writing Poetry 10 10-01-2013 11:31 AM
سفید بالوں کو ڈائی کرنے کا سب سے اچھا طریقہ )*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*( Beauty Tips 7 08-08-2011 08:55 AM
پیار ،محبت جئے سبق نہ پڑھیئے، کسے دے آکھے life Punjabi Poetry 6 08-05-2011 04:15 AM


All times are GMT +5. The time now is 12:24 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG