کولیسٹرال کیا ہوتا ہے۔ کولیسٹرال کیوں ہوت - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community


Please Read :: New Members Require 15 Reply Post to make their Own Threads Thanks (AYAZ) ::

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Baat Cheet -----Chat-Room(USERS) » Health & Care » کولیسٹرال کیا ہوتا ہے۔ کولیسٹرال کیوں ہوت
Health & Care !!! Post Tips Here For Health & Care !!!

Advertisement
 
User Tag List

Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
shabbirqazi shabbirqazi is offline
shabbirqazi has no status.
Points: 3,266, Level: 35 Points: 3,266, Level: 35 Points: 3,266, Level: 35
Level up: 44% Level up: 44% Level up: 44%
Activity: 40% Activity: 40% Activity: 40%
 


Posts: 145
My Photos: (20)
Country:
Thanks: 8
Thanked 5 Times in 5 Posts
Mentioned: 0 Post(s)
Tagged: 0 Thread(s)
Quoted: 3 Post(s)
Join Date: Aug 2016
Gender: Male
happy کولیسٹرال کیا ہوتا ہے۔ کولیسٹرال کیوں ہوت - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   05-29-2018, 09:51 PM

کولیسٹرال کیا ہوتا ہے۔ کولیسٹرال کیوں ہوتا ہے۔کولیسٹرول کی اقسام، اہمیت بچاو اور علاج

کولیسٹرال کیا ہے؟

کولسٹرال موم کی طرح چکنا مادہ ہوتا ہے جو ہمارے جسم میں جگر میں تیار ہوتا ہے اور ہماری غذا سے حاصل ہو کر خون میں ذرات کی شکل میں شامل ہو جاتا ہے۔ کولیسٹرال کی معمول کی مقدار ہمارے جسم کی ساخت میں شامل خلیوں کی نشوونما اور صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ کولیسٹرال مختلف ہارمونز کی تیاری اور نظام ہاضمہ کی کاردگی کا ہم جزو ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم میں حرارت پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ خون میں کولیسٹرال ایک مقررہ حد تک رہے تو ہر چیز معمول کے مطابق کام کرتی ہے۔ تاہم اگر یہ مقررہ حد سے بڑھ جائے تو بہت سارے مسائل جنم لیتے ہیں اور جسم کے مختلف اعضا خصوصاََ دل، دماغ اور شریانوں پر بہت منفی اثر پڑتا ہے۔

خون میں کولیسٹرال کہاں سے آتا ہے؟

خون میں کو لیسٹرال کی مقدار ، کسی حت تک ہماری غذا پر منحصر ہے۔ لیکن اس کا زیادہ تر انحصارہمارے جگر میں اس کی پیداوری صلاحیت پر منحصر ہے۔ یہ سمجھیں کہ جگر، کولیسٹرال پیدا کرنے کی فیکٹری ہے۔ کولیسٹرال خون کی نالیوں کی اندرونی تہوں میں جمع ہو جاتا ہے ، جس کی گردش میں کمی واقع ہو جاتی ہےاور خون کی نالیاں بالکل بند ہو جاتی ہیں۔

کولیسڑال غذا کی کن کن اشیا میں پایا جاتا ہے

کولیسٹرال جانوروں سے حاصل شدہ غذا میں پایا جاتا ہے۔ مثلاََ گوشت، انڈے کی زردی، ڈیری اشیا مثلاََ دودھ، دہی، مکھن، پنیر، اس کے علاوہ گردہ، کلیجی ، مغز وغیرہ میں کولیسڑال بہت زیادہ ہوتا ہے۔مرغی اور مچھلی کے گوشت میں کولیسٹرال کی مقدار نسبتاََ کم ہوتی ہے۔ نباتات سے حاصل کردہ غذا مثلاََ پھل، سبزیاں ، دالیں ، میوہ جات میں بھی کولیسٹرال کافی کم
ہوتا ہے۔

چکنائی کی کیا اقسام ہیں؟

عمومی طور پر دو قسم کی چکنائیاں ہماری غذا کا حصہ بنتی ہیں۔
Saturated and Unsaturated
سیر شدہ چکنائی یا سٹرائٹیڈ یہ گوشت ، مکھن ، دودھ ، پنیر بلائی ، پام آئل اور ناریل کے تیل میں بکثرت پائی جاتی ہےچونکہ ان چیزوں میں کولیسٹراک کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے اس لیے یہ دل کے امراض میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں۔
غیر سیر شدہ یا ان سٹرایئیڈ چکنائی۔ یہ چکنائی زیادہ تر نباتات سے حاصل ہونے والی اشیا مثلاََ سورج مکھی کا تیل، سویابین، مکئی، زیتون یا کنوالا کا تیل اور مچھلی کا تیل سے حاصل ہوتی ہے۔اور خون میں کولیسڑال کی زیاتی کا باعث نہیں بنتی ۔

کولیسڑال کی کتنی اقسام ہیں؟

ایچ ڈی ایل کولیسٹرال
ایل ڈی ایل کولیسٹرال
ٹرائی گلیسرائیڈز

کویسٹرال کے ذرات بذات خود خون میں گردش نہیں کرتے بلکہ وہ ایک خاص پروٹین کے ساتھ چلتے ہیں۔ اس پروٹین کو لیپوپروٹین کہا جاتا ہے۔ لیپو پروٹین کی مثال ایک گاڑی کی ہے جو سڑک پر چل رہی ہے اور اس پر سامان لدا ہو ا ہے اور یہ سامان کولیسڑال کی مختلف اقسام کا ہے جو خون کے ذریعے مختلف اعضا تک پہنچتا ہے۔

ایچ ڈی ایل کولیسٹرال

ایچ ڈی ایل کولیسٹرال کو اچھا کولیسٹرال سمجھا جاتا ہے۔ وہ اس لیے یہ کولیسڑال کو خون کی نالیوں اور پٹھوں سے جگر کی طرف لے جاتا ہے۔ اور چونکہ جگر ایک فیکٹری کی طرح ہے تو یہ کولیسٹرال وہاں پہنچ کر بھسم ہو جاتا ہے ۔ اس طرح خون میں کولیسٹرال کی مقدار مقررہ حد میں رکھنے میں مدد دیتا ہےاور اس سے دل کی حفاظت ہوتی ہے۔

ایل ڈی ایل کولیسٹرال

ایل ڈی ایل کولیسٹرال کو برا سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہی وہ قسم ہے جو خون کی نالیوں کی اندرونی تہوں میں جم کر ان کو موٹا کر کے خون کی گردش میں کمی لاتا ہے اور دل اور شریانوں کے امراض کا باعث بنتا ہے۔

ٹرائی گلیسرائیڈز

ٹرائی گلیسرائیڈز یہ وہ چکنائی ہے جو ذرات کی شکل میں اس وقت جمع ہوتی ہے جب جسم میں ضرورت سے زیادہ کلوریز بہم پہنچائی جائیں۔ اضافی توانی کی ضرورت پڑنے کی صورت میں جیسے ورزش یا جسمانی کام وغیرہ میں ٹرائی گلیسرائیڈز کی ضرورت پڑتی ہے۔ تاہم خون میں ان کی زیادتی لگاتار رہنے کی صورت میں یہ دل کے امراض کا باعث بنتی ہے۔
ذیابطیس کے مرض میں اس کی مقدار بہت بڑھ جاتی ہے۔

خون میں کولیسٹرال کی مقررہ حد اور ہائی کولیسٹرال کی مقدار کیا ہے؟

ٹوٹل کولیسٹرال کی نارمل مقدار 180ملی گرام یا اس سے کم ہے ہائی کولیسٹرال کی مقدار 200ملی گرام یا اس سے زیادہ ہے۔ایچ ڈی ایل کولیسٹرال کی مقدار 40سے60نارمل ہے۔ 60ملی گرام سے زائد کو دل کی حفاظت کے لیے بہت اچھا سمجھا جاتا ہے۔

ایل ڈی ایل کولیسٹرال کی نارمل مقدار 100سے 130 گرام تک ہے اور 130سے190 تک خطر ناک ہے جب کہ 200سے اوپر انتہائی خطرہ کی علامت سمجھا جاتا ہے۔اگر خدانخواستہ دل کی تکلیف موجود ہو تو ایل ڈیل ایل کی مقدار 70 ملی گرام سے بھی کم ہونی چاہیں۔
ٹرائی گلیسرائیڈز کی نارمل مقدار 150گرام ہے250سے 450 گرام خطرناک اور450سے اوپر انتہائی خظرناک سمجھا جاتا ہے۔

خون میں کولیسٹرال کے بڑھنے کی وجوہات

موروثی اثرات بہت اہمیت کے حامل ہیں موروثی اثرات کے تحت بچوں اور نوجوانوں میں بھی کولیسٹرال کی زیادتی پائی جاتی ہے۔ غذا میں چکنائی کی مقدار کی زیادتی بھی کولیسٹرال کو بڑھا دیتی ہے۔ زردوی والا انڈا، مرغن غذائیں، تلی ہوئی اشیا، ناریل، مغز ، گردہ ، کلیجی، نہاری، پائے، گائے کا گوشت ، شراب نوشی یہ اشیا کولیسٹرال کو بڑھا دیتی ہیں۔
کچھ امراض بھی کولیسڑال کی مقدار بڑھا دیتے ہیں جیسے تھائی رائیڈکا مرض ، گردوں کا مرض ، موٹاپا، شوگر کا مرض اس کے علاوہ ورزش کی کمی اور سگریٹ نوشی بھی کولیسٹرال بڑھا تی ہیں۔

ہائی کولیسٹرال کی علامات

عام طور پر خون میں ہائی کولیسٹرال کی کوئی علامت نہیں ہوتیں اس کا پتہ صرف خون میں کولیسٹرال کی مقدار کے ٹیسٹ کروا کر ہی ہو سکتا ہے۔ یہ ٹیسٹ خالی پیٹ خون کے نمونہ سے ہوتا ہے جس کو لیپڈ پروفائل ٹیسٹ کہتے ہیں۔ اس ٹیسٹ میں خون میں ٹوٹل کولیسٹرال ، ایل ڈی ایل، ایچ ڈی ایل اور ٹرائی گلیسرایئڈز کو ناپا جاتا ہے۔

ہائی کولیسٹرال کے نقصانات

ہائی کولیسٹرال کی وجہ سے دماغ میں خون جم سکتا ہے۔ فالج کا اثر ہو جاتا ہے۔ وقتی بے ہوشی ہو سکتی ہے۔دل کا درد، دل کا دورہ اور ہارٹ فیلیر جیسے موذی اثرات ہو سکتے ہیں۔ ٹانگوں میں شدید درد، گردے اور بڑی آنتوں میں بھی شدید درد ہو سکتا ہے

ہائی کولیسٹرال کے نقصانات سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟آسان نسخہ پڑھنے اور ڈاون لوڈ کرنے کے لیے لنک شیئر کر رہا ہوں۔

https://goo.gl/qYpqYo

 

Sponsored Links

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
کیا, کیوں, ہوت, ہوتا, ہے۔

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال بچوں کیلئے نقصان Rania Health & Care 2 02-19-2015 01:35 AM
دانتوں کا زیادہ ایکسرے جان لیوا ٹیومر کا ب ROSE Health & Care 5 05-30-2013 09:14 PM
پیر کامل صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم سے اقتبا ROSE Urdu Literature 5 10-25-2012 04:21 AM
آئیں۔۔۔ پیارے رسول علیہ الصلاہ والسلام کی pakeeza Say For Islam 35 09-19-2012 10:40 PM
~[ وہ عِشق جو ہم سے رُوٹھ گیا، اب اس کا حال بتا CaReLeSs Urdu Writing Poetry 4 12-04-2011 07:25 PM


All times are GMT +5. The time now is 11:54 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2018, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG