کوئیک کوکنگ ٹپس - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Baat Cheet -----Chat-Room(USERS) » Cooking Section » Totkay » کوئیک کوکنگ ٹپس
Totkay !! Share Totkays here !!

Advertisement
 
 
 
Thread Tools Display Modes
Prev Previous Post   Next Post Next
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
rose کوئیک کوکنگ ٹپس - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-24-2014, 04:09 PM

کوئیک کوکنگ ٹپس

اگر آپ ورکنگ پرسن ہیں اور کھانا آپ کو خود بنانا پڑتا ہے یا پھر گھر میں افراد یا دعوت کا اہتمام زیادہ ہوتا ہے تو درج ذیل ٹپس آپ کے بہت کام آسکتی ہیں۔

-1-کھانا بنانے کے لیے پیاز کاٹتے ہوئے ایک یا دو پیاز روز زیادہ کاٹ کر فریز کر دیں ۔اس طرح آپ کے پاس کٹی ہوئی پیاز کا اسٹاک ہو جائے گا اور اچانک آنے والے مہمانوں کے بعد کم از کم ایک اضافی کام نہیں کرنا پڑے گا۔

-2-پیاز براؤن کرتے ہوئے کچھ پیاز اضافی براؤن کرلیں اور اسکو فریز کردیں ۔ٹیسٹ پر بلکل اثر نہیں پڑتا ہے ۔

-3-یا پھر ویک اینڈ پر کوشش کرکے دونوں کام ایک ساتھ کرلیں یعنی پیاز چھیل ،کتر کر براؤن کرکے فریز کرلیں تاکہ آنے والے دنوں میں کام کا بوجھ کچھ ہلکا رہے ۔ساتھ کے ساتھ کرنے میں فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اضافی وقت نہیں لگانا پڑتا ہے ۔چوائس از یورز ۔

-4-لہسن ،ادرک پیس کر رکھنے سے کبھی ہرا بھی ہو جاتا ہے اسکے لئے بہترین ٹپ یہ ہے کہ اسے ایئر ٹائٹ کانچ کے جار میں پیسنے کے بعد رکھ کر فریز کر دیں اور پھر نکال کر استعمال کریں ۔ادرک اگر لہسن کے ساتھ تھوڑی زیادہ پیس لی جائے تب بھی لہسن ہرا نہیں ہوتا ہے۔

-5-گوشت جب لائیں تو اسے ایک ساتھ گلا لیں ۔آٹھ پونڈ کے ککر میں تقریبا پونے چار کلو گوشت مصالحے سمیت آجاتا ہے ۔گوشت کو نمک ،مرچ ، ہلدی اور ادرک لہسن کے ساتھ گلا اس کے حصے بنا کر رکھ لیں ۔اور جب پکانا ہو یا اچانک مہمان آجایئں تو اسے ڈی فروسٹ کرکے یا پتیلی میں ہی گرم کرکے براؤن پیاز ،دہی ڈال کر سالن تیار کرلیں۔اگر کوئی سبزی شامل کرنا چاہیے تو وہ بھی کر سکتے ہیں۔

-6-ہرے دھنیہ کو اگر فریج میں بھی دو دن سے زیادہ رکھو تو مرجھا جاتا ہے اور خوشبو بھی کم ہو جاتی ہے ۔ ہرئے دھنیے کو توڑ اور کاٹ کر پانی میں بھگو دیں ۔پانچ منٹ کے بعد اسے نتار کر ایک پلاسٹک کنٹینر میں رکھ کر ڈھکن لگا کر فریزر میں رکھ دیں اور جب چاہیں استعمال کریں ۔یہی طریقہ پالک اور دیگر ساگ اور پودینہ کے ساتھ بھی اختیار کیا جا سکتا ہے ۔

-7-سفید اور کالے چنے ایک ساتھ ابال کر پورشنز بنا کر فریز کردیں اور حسب ضرورت استعمال کریں ۔

-8-پلاؤ کی یخنی تیار کرکے ، براؤن پیاز ،ثابت گرم مصالحہ ،دہی ،سبز الائچی اور پسے گرم مصالحے کے ساتھ بگھار کر فریز کرلیں۔ جب پلاؤ دم دینا ہو تو چاول بھگو دیں ،اتنی دیر میں یخنی کو پتیلی میں چولھے پر رکھ دیں اور مطلوبہ مقدار میں پانی ڈال کر چاولوں کو دم دے دیں ۔

 









Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
 

Bookmarks

Tags
ٹپس


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
ایک بڑی بی کو گرنے کی وجہ سے سخت چوٹ آگئی Rania Jokes 7 11-28-2013 02:01 PM
ملالہ قوم کی بیٹی، کون کون کیش کرائے گا؟ beyond_vision Political Issues Of Pakistan 32 01-12-2013 11:16 AM
ان کی چوکھٹ پہ جبیں جس نے جھکائی ھوگی ROSE Islamic Poetry 13 07-12-2012 12:26 PM
!!!! گھر واپس جب آئو گے تم، کیا دیکھو کیا پائو گ Shaam Urdu Writing Poetry 11 03-19-2012 12:04 PM
~[ ہے عجیب رنگ کی داستاں، گئی پل کا تو کئی پل ک CaReLeSs Urdu Writing Poetry 8 11-30-2011 12:17 AM


All times are GMT +5. The time now is 09:29 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG