ہیرے جواہرات - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Baat Cheet -----Chat-Room(USERS) » True Story » ہیرے جواہرات
True Story !!! Post True Stories Here !!!

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
New1 ہیرے جواہرات - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-29-2015, 03:59 PM

ایک بادشاہ نے اپنی رعایا پر ظلم و ستم کرکے بہت ساخزانہ جمع کیا تھا ۔ اور شہر سے باہر جنگل بیابان میں ایک خفیہ غار میں چھپا دیا تھا اس خزانہ کی دو چابیاں تھیں ایک بادشاہ کے پاس دوسری اس کے معتمد وزیر کے پاس ان دو کے علاوہ کسی کو اس خفیہ خزانہ کا پتہ نہیں تھا ۔ ایک دن صبح کو بادشاہ اکیلا سیر کو نکلا ۔ اور اپنے خزانہ کو دیکھنے کے لئے دروازہ کھول کر اس میں داخل ہوگیا ۔ خزانے کے کمروں میں سونے چاندی کے ڈھیر لگے ہوئے تھے ۔ ہیرے جواہرات الماریوں میں سجے ہوئے تھے ۔ دنیا کے نوادرات کونے کونے میں بکھرے ہوئے تھے ۔ وہ ان کو دیکھ کر بہت خوش ہوا ۔ اسی دوران وزیر کا اس علاقہ سے گذر ہوا ۔ اس نے خزانے کا دروازہ کھلا دیکھا تو حیران رہ گیا اسے خیال ہوا کہ کل رات جب وہ خزانہ دیکھنے آیا تھا شاید اس وقت وہ دروازہ بند کرنا بھول گیا ہو اس نے جلدی سے دروازہ بند کرکے باہر سے مقفل کردیا۔
ادھر بادشاہ جب اپنے دل پسند خزانہ کے معائنہ سے فارغ ہوا تو واپس دروازہ پر آیا لیکن یہ کیا ؟۔ دروازہ تو باہر سے مقفل تھا اس نے زور زور سے دروازہ پیٹنا اور چیخنا شروع کیا لیکن افسوس اس کی آواز سننے والا وہاں کوئی نہ تھا ۔ وہ لوٹ کر پھر اپنے خزانے کی طرف گیا اور ان سے دل بہلانے کی کوشش کی لیکن بھوک اور پیاس کی شدت نے اسے تڑپانا شروع کیا وہ پھر بھاگ کر دروازہ کی طرف آیا لیکن وہ بدستور بند تھا۔ وہ زور سے چیخا چلایا ۔ لیکن وہاں اس کی فریاد سننے والا کوئی نہ تھا وہ نڈھال ہوکر دروازے کے پاس گرگیا۔
جب بھوک پیاس سے وہ بری طرح تڑپنے لگا تو رینگتا ہوا ہیروں کی تجوری تک گیا اس نے اسے کھول کر بڑے بڑے ہیرے دیکھے جن کی قیمت لاکھوں میں تھی اس نے بڑے خوشامدانہ انداز میں کہا اے لکھ پتی ہیرو! مجھے ایک وقت کا کھانا دیدو ۔ اسے ایسا لگا جیسے وہ ہیرے زور زور سے قہقہے لگا رہے ہوں ۔ اس نے ان ہیروں کو دیوار پر دے مارا ۔ پھر وہ گھسٹتا ہوا موتیوں کے پاس گیا اور ان سے بھیک مانگنے لگا ۔ اے آبدار موتیو! مجھے ایک گلاس پانی دیدو ۔ لیکن موتیوں نے ایک بھر پور قہقہہ لگایا اور کہا اے دولت کے پجاری کاش تو نے دولت کی حقیقت سمجھ لی ہوتی ۔ تیری ساری عمر کی کمائی ہوئی دولت تجھے ایک وقت کا کھانااور پانی نہیں دے سکتی
۔ بادشاہ چکرا کر گرگیا ۔ جب اسے ہوش آیا تو اس نے سارے ہیرے اور موتی بکھیر کر دیوار کے پاس اپنا بستر بنایا اور اس پر لیٹ گیا وہ دنیا کو ایک پیغام دینا چاہتا تھا لیکن اس کے پاس کاغذ اور قلم نہیں تھا ۔ اس نے پتھر سے اپنی انگلی کچلی اور بہتے ہوئے خون سے دیوار پر کچھ لکھ دیا ۔
حکومتی عہدیدار بادشاہ کو تلاش کرتے رہے لیکن بادشاہ نہ ملا
جب کئی دن کی تلاش بے سود کے بعد وزیر خزانہ کا معائنہ کرنے آیا تو دیکھا بادشاہ ہیرے جواہرات کے بستر پر مرا پڑا ہے۔ اور سامنے کی دیوار پر خون سے لکھا ہے ۔ ’’یہ ساری دولت ایک گلاس پانی کے برابر بھی نہیں ہے‘‘
یہی حال بڑے بڑے محلات بنانے والوں کاہے کچھ لوگ اپنی عمر بھر کی کمائی صرف کرکے اپنے لئے راحت کدہ بناتے ہیں لیکن بہت مختصر سے قیام کے بعد مقبرہ میں چلے جاتے ہیں ۔ ریشم کے کیڑے کو بھی مکان بنانے کا شوق ہے ہوش سنبھالتے ہی وہ اپنی ساری صلاحتیں صرف کرکے اپنے لئے مکان بنانا شروع کردیتا ہے ۔ ساری عمر مکان بنانے میں لگا رہتا ہے اور جس دن وہ مکان بن کر تیار ہوتا ہے ۔ اس کے چند دن بعد ہی دم گھٹ کر مرجاتا ہے ۔ اس کا شبستاں اس کا قبرستان بن جاتا ہے ۔ لوگ اس کی حماقت کا مذاق اُڑاتے ہیں او راس ککون کو پانی میں ابال کر اس کا تارکھینچ کر ریشم کے کپڑے بناتے ہیں۔

 









Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: ہیرے جواہرات - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-02-2015, 09:47 AM

Very nice

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




(#3)
Old
Princess Urwa Princess Urwa is offline
 


Posts: 8,345
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2013
Gender: Female
Default Re: ہیرے جواہرات - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-02-2015, 01:07 PM

very nice

 



[SIGPIC][/SIGPIC]
(#4)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Default Re: ہیرے جواہرات - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-02-2015, 01:10 PM

Thanks

 









(#5)
Old
Aftab Afi's Avatar
Aftab Afi Aftab Afi is offline
 


Posts: 2,364
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2013
Location: Pakistan
Gender: Male
Default Re: ہیرے جواہرات - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-02-2015, 05:40 PM

Very Nice

 



(#6)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Default Re: ہیرے جواہرات - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-27-2015, 12:57 AM

Thanks

 









(#7)
Old
sonu doll sonu doll is offline
 


Posts: 844
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Nov 2014
Location: Lahore
Gender: Female
Default Re: ہیرے جواہرات - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-27-2015, 01:57 PM

nice sharing

 

(#8)
Old
Bindas DiL Bindas DiL is offline
 


Posts: 207
My Photos: ()
Country:
Join Date: Apr 2015
Gender: Male
Default Re: ہیرے جواہرات - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-28-2015, 05:13 AM

1 ghanta laga pardne mein. buhat week hoon urdu pardne mein.phir b read kia. it was really very nice post.keep it up.
keep up the good work.

 



One Life,Keep it Simple
(#9)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Default Re: ہیرے جواہرات - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-26-2015, 05:31 AM

Thanks

 









Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
ہیرے

« Previous Thread | Next Thread »
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
جہاں روضہءِ پاک خیر الورٰی ہے وہ جنت نہیں ہ ROSE Islamic Poetry 3 10-16-2013 08:26 PM
یہاں ہر شخص ہر پل حادثہ ہونے سے ڈرتا ہے Zoofisha Miscellaneous/Mix Poetry 4 09-18-2013 10:13 AM
اک چہرہ جو میرے خواب سجا دیتا ہے Awara Badal Urdu Writing Poetry 8 09-15-2012 01:44 AM
جو غیر تھے وہ اسی بات پہ ہمارے ہوئے ROSE Miscellaneous/Mix Poetry 2 09-29-2011 10:19 PM
جو غیر تھے وہ اسی بات پہ ہمارے ہوئے - احمد فرا ROSE Great Urdu Poets&Poetry 2 08-25-2011 05:48 PM


All times are GMT +5. The time now is 02:00 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG