Urdu Websites Ki Tadad Q Kam Hai ? - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » The World of Information » Computer and Information Technology » Urdu Websites Ki Tadad Q Kam Hai ?
Computer and Information Technology !!! Computer softwares, problems and about latest science Technology !!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
mini Urdu Websites Ki Tadad Q Kam Hai ? - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2015, 11:21 AM

اردو ویب سائٹس کی تعداد کم کیوں ہیں؟



انٹرنیٹ پر اس وقت کتنی ویب سائٹس آن لائن ہیں، یہ بات حتمی طور پر کوئی نہیں جانتا۔ مگر ایک محتاط اندازے کے مطابق ویب سائٹس کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔کیون کیلی جو
Wired
میگزین کے بانی ایڈیٹر ہیں،
What Technology Wants
میں لکھتے ہیں کہ انٹرنیٹ پر کم از کم ایک ہزار ارب ویب پیجز موجود ہیں۔ جبکہ انسانی دماغ میں نیورونز کی تعداد ایک سو ارب ہوتی ہے۔

کچھ عرصہ پہلے ہی
ICANN
نے سیکڑوں نئے
TLD
یا ٹاپ لیول ڈومین استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ جس کے بعد افراد اور ادارے اپنے کام کی نوعیت کے مطابق ڈومین نیم منتخب کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر سول انجینئرنگ اور تعمیر کے کاروبار سے وابستہ لوگ و ادارے
.builders
کا اور ریئل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والے
.properties
کا ٹاپ لیول ڈومین خرید سکتے ہیں۔ صرف
.com
جیسے عام ٹاپ لیول ڈومین کی وجہ سے منفرد ڈومین نیم منتخب کرنا مشکل بن گیا تھا اور اس کی وجہ سے نئی ویب سائٹس بننے کا عمل جمود کا شکار ہورہا تھا۔ نت نئے ٹاپ لیول ڈومین آجانے سے اگلے چند سالوں میں ویب سائٹس کی تعداد میں زبردست اضافے کی پیش گوئی ہے۔ تاہم بدقسمتی سے یہ اضافہ انگریزی اور دیگر عالمی زبانوں کے لئے محدود ہے، اُردو اس سارے عمل کے ثمرات سے محروم ہے۔

انٹرنیٹ پر اس وقت اُردو ویب سائٹس کی تعداد انتہائی محدود ہے۔ اُردو ویب سائٹ کا مالک ہونا یا اُردو میں بلاگ لکھنا ایک نرالی بات سمجھی جاتی ہے۔ پہلے یہ شکایت تھی کہ خوبصورت اُردو فونٹ دستیاب نہیں اور تصویری اُردو والی ویب سائٹ بنانا مشکل کام ہے۔ پھر اُردو کلیدی تختہ یعنی کی بورڈ بھی بامشکل دستیاب تھا۔ ونڈوز وِستا اور اس کے بعد آنے والے آپریٹنگ سسٹم میں اُردو کی بہترین حمایت (سپورٹ) نے اس مشکل کو آسان بنایا۔ نت نئے خوبصورت اُردو نستعلیق فونٹس کی ایک پوری نسل دستیاب ہوئی اورمنٹوں میں اپنی مرضی کا اُردو کلیدی تختہ تیار کرنا ممکن ہوگیا۔ لیکن اس کے باوجود اُردو ویب سائٹس کی تعداد میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ ہوا۔ آخر اس کی وجہ کیا تھی؟

ہماری ناقص رائے میں اس کی بڑی وجہ اُردو ویب سائٹس کا کمائی کے معاملے میں بے کار ثابت ہونا ہے۔ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ ویب سائٹس بنا کر اس سے پیسے کمانا ایک پیشہ ہے اور بلاگرز تک کمائی کی غرض سے بلاگ بناتے ہیں۔ ہزاروں لوگ یہ کام کل وقتی طور پر کرتے ہیں۔ کوئی ویب سائٹ کمائی کے قابل اسی وقت ہوتی ہے جب اسے ملاحظہ کرنے لوگ آئیں، اور لوگ اسی وقت آتے ہیں جب مواد دلچسپ، معلوماتی اور مفید ہو۔ ویب سائٹ کے لئے مواد تیار کرنا ایک محنت طلب کام ہے۔ یہ کسی ملازمت جیسا ہی کام ہے جس کا معاوضہ ملانا چاہیے۔ انگریزی اور دیگر یورپی زبانوں میں ہر موضوع پر مواد اسی لئے مل جاتا ہے کہ ویب سائٹ مالکان پیسے کمانے کے لئے اعلیٰ سے اعلیٰ تر مواد لکھتے یا لکھواتے ہیں۔

اُردو ویب سائٹس کو کمپنیوں کی جانب سے اشتہارات ملتے ہیں نہ گوگل ایڈ سینس جیسے پروگرام میں انہیں شامل کیا جاتا ہے۔ جن اُردو ویب سائٹس پر اس وقت گوگل ایڈ سینس کے اشتہارات چل رہے ہیں، ان کی تعداد انگلیوں پر گِنی جاسکتی ہے۔ پھر اِکا دُکا سر پھرے ہی بچتے ہیں جو کسی مالی فائدے کی چاہت کے بغیر اُردو میں مواد تیار کرتے ہیں۔ یہ کسی مشقت سے کم نہیں کہ معاوضہ بھی نہیں ملتا اور کام بھی مزدور کی طرح کرنا پڑتا ہے۔ ایسے حالات میں اُردو ویب سائٹس کا نہ بننا کوئی اچنبھے کی بات نہیں
!!!

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
hai, kam, tadad, urdu, websites


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
New ban on websites (¯`•¸♥Faryal♥¸•´¯) General Discussion 4 09-17-2013 10:02 AM
!! Rules For Sharing Websites !! (¯*♥¤»ƙɧՄՏɧՅԾԾ«¤♥*¯) Share Good Websites 5 09-17-2013 10:00 AM
Ziyada Tadad Main pakeeza Miscellaneous 11 06-01-2013 04:38 PM
Ahlay Jannat ki sab say bari tadad Ummat-e-Muhammadi(S.A.W) per mushtamil hogi‏ (¯*♥¤»ƙɧՄՏɧՅԾԾ«¤♥*¯) Hadees Shareef 20 07-09-2012 07:55 PM
Best Websites sadaf.nazeer Share Good Websites 5 10-06-2010 12:14 AM


All times are GMT +5. The time now is 12:57 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG