Laptop Bohat Zada Garam Ho JaTa Hai - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » The World of Information » Computer and Information Technology » Laptop Bohat Zada Garam Ho JaTa Hai
Computer and Information Technology !!! Computer softwares, problems and about latest science Technology !!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
cool Laptop Bohat Zada Garam Ho JaTa Hai - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-30-2014, 01:50 PM

میرا لیپ ٹاپ بہت زیادہ گرم ہوجاتا ہے



سوال
:
میرا لیپ ٹاپ بہت زیادہ گرم ہوجاتا ہے اور بعض اوقات گرم ہوکر بند بھی ہوجاتا ہے۔ پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا، لیکن اب ایسا تواتر سے ہورہا ہے۔ خاص طور پر جب میں ویڈیو گیم کھیلتا ہوں تو لیپ ٹاپ بہت گرم ہوجاتا ہے۔

جواب
:
لیپ ٹاپ کا گرم ہونا ایک عام بات ہے۔ جیسے جیسے پروسیسر طاقتور ہوتے جارہے ہیں، ان میں غیر ضروری حرارت کی پیدا وار بھی بڑھ رہی ہے۔ لیپ ٹاپ میں چونکہ تمام آلات قریب قریب اور چھوٹے سائز کے ہوتے ہیں، اس لئے انہیں گرم ہونے میں زیادہ وقت بھی نہیں لگتا اور جب یہ مقررہ حد سے زیادہ گرم ہوجاتے ہیں تو انہیں نقصان سے بچانے کے لئے لیپ ٹاپ کا خود کار نظام لیپ ٹاپ کو بند کردیتا ہے۔

لیپ ٹاپ کے گرم ہونے کی سب سے بڑی وجہ اس میں گرد و غبار کا جمع ہوجانا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہوتا رہا ہے۔ یہ گرد و غبار لیپ ٹاپ میں ہوا کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتا ہے اور یوں لیپ ٹاپ گرم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ خاص طور پر اگر پروسیسر کی ہیٹ سنک اور فین کے اردگرد مٹی موجود ہو تو لیپ ٹاپ زیادہ جلدی گرم ہوتا ہے۔ یوں تو ہر وہ پرزہ حرارت پیدا کرتا ہے جس میں سے بجلی گزرتی ہے، مگر لیپ ٹاپ میں سب سے زیادہ حرارت پیدا کرنے کے ذمے دار پروسیسر اور بیٹری ہوتے ہیں۔ بیٹری صرف اس وقت گرم ہوتی ہے جب وہ چارج ہورہی ہوتی ہے۔ ڈسچارج کے وقت حرارت کی محدود مقدار ہی پیدا ہو پاتی ہے۔ دوسری جانب پروسیسر جب تک چلتا رہتا ہے مسلسل حرارت پیدا کرتا رہتا ہے۔ یہ حرارت اس وقت اور بڑھ جاتی ہے جب آپ
CPU Intensive
پروگرام چلاتے ہیں۔ ویڈیو گیمز، ایچ ڈی ویڈیو پلیئر ایسے پروگرامز کی عام مثالیں ہیں۔ جب ان پروگرامز کو چلایا جاتا ہے تو یہ پروسیسر کی طاقت کو بھرپور انداز میں استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ صارف کو بہتر کوالٹی فراہم کی جائے۔ لیکن اس کی وجہ سے پروسیسر بہت زیادہ حرارت پیدا کرنا شروع کردیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب آپ گرد و غبار سے بھرے لیپ ٹاپ پر ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں تو یہ جلد گرم ہوکر بند ہوجاتا ہے۔

اس مسئلے کا صرف ایک ہی مستقل حل ہے کہ آپ لیپ ٹاپ کو کھول کر اس کی صفائی کریں۔ یہ کام آسان نہیں ہے اور اس میں نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔ لیپ ٹاپ کھولنے اور پھر بند کرنے کے لئے مہارت درکار ہوتی ہے۔ اس لئے اگر آپ نے پہلے کبھی لیپ ٹاپ نہیں کھولا تو زیادہ بہترہے کہ کسی ماہر سے کام کروا لیں۔



 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
bohat, garam, hai, jata, laptop, zada

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Jisy Tum BohaT Zada (‘“*JiĢäR*”’) Jokes 3 08-08-2014 12:22 PM
Jo ShakhS BohaT Zada (‘“*JiĢäR*”’) Quotes 4 06-04-2014 11:34 AM
Bohat he bojh hai Dil par sambhala Ab nahi jata M A H i Ghamgheen/Sad shayari 7 10-03-2013 04:44 PM
Mere wehm-o-guman se b zada toot jata hai !«╬Ĵamil Malik╬«! Miscellaneous/Mix Poetry 14 02-12-2010 07:12 PM
Mere wehm-o-guman se b zada toot jata hai ROSE Miscellaneous/Mix Poetry 4 02-02-2010 05:21 PM


All times are GMT +5. The time now is 06:21 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG