مشرف کی ڈیل ’زرداری کا کارگل‘ - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Chit Chat » Political Issues Of Pakistan » مشرف کی ڈیل ’زرداری کا کارگل‘
Political Issues Of Pakistan Share Pakistani Political Issues and videos Here

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
Smokehat مشرف کی ڈیل ’زرداری کا کارگل‘ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-02-2009, 11:47 PM

مشرف کی ڈیل ’زرداری کا کارگل‘


مشرف کی حکومت نہ جاتی تو کشمیر پر ڈیل ہوسکتی تھی: نیو یارکر


پاکستان کے سابق فوجی حکمران ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف اور بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ کے درمیاں مسئلہ کشمیر پر چار برسوں تک خفیہ مذاکرات ہوتے رہے اور معاملات طے پانے کے قریب تھے کہ پاکستان میں مشرف حکومت ختم ہو گئي۔
پاکستان اور بھارت کے درمیاں ایسے مذاکرات جن کو ’بیک چینل‘ کا نام دیا گيا تھا پاکستان کی طرف سے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے کالج کے دنوں کے دوست اور معتمد خاص طارق عزيز اور بھارت کی طرف سے ستندر لامبا کے درمیاں لندن، دبئي اور بنکاک کے ہوٹلوں میں نہایت ہی رازدرانہ انداز میں جاری رہے تھے جنہیں منموہن سنگھ اور پرویز مشرف کی ممکل تائید حاصل تھی۔

یہ انکشافات امریکی صحافی اسٹیو کول نے موقر ہفت روزہ ’نیویارکر‘ کے تازہ شمارے میں کیے ہیں۔


’بیک چنیل‘ مذاکرات کی ہی وجہ سے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی حکومت ممبئی حملوں کے ردعمل میں، بھارتی عوامی دباؤ کے باوجود، پاکستان کے خلاف حملوں کا راستہ اختیار نہ کرسکی


اسٹیو کول

اسٹیو کول کی تحقیقی رپورٹ میں دونوں ملکوں کے درمیاں مسئلہ کشمیر کے حوالے سےتعلقات کی تاریخ، ممبئي بم حملوں کے پس منظر میں پاکستان بھارت تعلقات میں تناؤ، پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کے جہادی گروپوں کے درمیان مبینہ تعلقات اور سابق فوجی حکمران جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں بھارت کےساتھ ہونے والی اس مبینہ ڈیل کا احاطہ کیا گیا ہے جو ان کے بقول ہوتے ہوتے رہ گئی۔

اسٹیو کول نے امریکی اور بھارتی اہلکاروں سے اپنی بات چیت کی بنیاد پر یہ دعوی بھی کیا ہے کہ گزشتہ نومبر کو ممبئي میں ہونےوالے حملے اصل میں آئي ایس آئی کی طرف سے صدر آصف علی زرداری کی بھارت کےساتھ قیام امن کی کوششوں کا جواب تھے۔


منموہن سنگھ پاکستان کا دورہ کرنے والے تھے: نیو یارکر

اسٹیو کول کے مطابق بھارتی اہلکار ممبئی حلموں کو ’زرداری کا کارگل‘ کہتے ہیں۔

صحافی اسٹیو کول نے لکھا ہے کہ امریکی اور بھارتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کو اپنی سلامتی کے بارے میں سخت تشویش لاحق ہے اور یہ بھی کہ ’بیک چنیل‘ مذاکرات کی ہی وجہ سے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی حکومت ممبئی حملوں کے ردعمل میں، بھارتی عوامی دباؤ کے باوجود، پاکستان کے خلاف حملوں کا راستہ اختیار نہ کرسکی۔

اسٹیو کول نے اپنے مضمون میں بتایا ہے کہ دو سال قبل پرویز مشرف نے اپنے راولپنڈي کے دفتر میں سینئر جرنیلوں اور دفتر خارجہ کے دو اہلکاروں کےساتھ کئي ملاقاتیں کی تھیں جن میں وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان برسوں تک جاری رہنے والے ’بیک چینل‘ یا خفیہ مذاکرات کا جائزہ لیتے رہے تھے۔

امریکی صحافی کے مطابق مذاکرات نصف سے زیادہ کامیاب ہوچکے تھے اور بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ پاکستان کا دورہ کرنے والے تھے کہ مشرف کے آمرانہ اقدامات کی وجہ سے پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو ہٹائے جانے کے نتیجے میں مشرف کا ستارہ گردش میں آتا چلا گيا اور نصف سے زیادہ کامبابی تک پہنچ جانے کے باوجود یہ خفیہ مذارکات تعطل کا شکار ہوگئے۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مجوزہ معاہدے کے مسودے کو ’نان پیپر ايگریمینٹ‘ کا نام دیا گيا تھا جس میں مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کی تلاش کو بنیادی اصول کے طور پر اپنایا گيا تھا تھا۔

اسٹیو کول نے ان لوگوں کے حوالے سے جنہوں نے یہ ’نان پیپر‘ مسودہ دیکھا تھا، لکھا ہے کہ یہ دو ہزار سات کی شروعات میں تحریر کیا گيا تھا اور اس کے تحت کمشیریوں کو لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف آزادانہ طور پر نقل و حمل اور تجارت کرنے کے خصوصی حقوق دینے کے علاوہ تشدد رکنے کی صورت میں دونوں ممالک کی سرحدوں پر تعینات فوجوں کی تعداد میں بتدریج کمی اور لائن آف کنٹرول کو ایک بین الاقوامی سرحد کی حیثییت سے تسلیم کرنا بھی شامل تھا۔


کشمیریوں کو نقل و حمل کی مکمل آزادی دینے کی تجویز تھی

صحافی کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس معاہدے پر عمل کرنے کیلیے کتنی معیاد مقرر کی گئي تھی۔ لیکن مسودے سے واقق ایک شخص نے یہ عرصہ دس سے پندرہ سال بتاتا ہے۔

اسٹیو کول نے بھارتی اور پاکستانی عملداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگرچہ ان مذاکرات کیلیے پاکستانی میڈیا، عوام اور بھارتی پارلیمان میں رائے ہموار کرنا باقی تھا لیکن وزیراعظم من موہن سنگھ پاکستان کا دورہ کرنے والے تھے جہاں سر کریک کے تنازعہ کے تصفیے کا اعلان ہونا تھا۔

اسٹیو کول نے مشرف حکومت کے سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنرل پرویز مشرف نے فوجی جرنیلوں سمیت اپنی حکومت کے تمام سرکردہ اہلکاروں کو ان مذاکرات پر منوا لیا تھا اور انہوں نےپاکستان کی بھات کی طرف پالسی میں’ یو ٹرن‘ لیا ہوا تھا۔

اسٹیو کول نے لکھا ہے کہ مذاکرات کو انٹر سروسز انٹیلیجنس یا آئی ایس آئی کے تب کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی بھی حمایت حاصل تھی۔

مذاکرات کے پس منظرمیں بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کھلے عام کہا تھا کہ ’میں اس دن کا خواب دیکھ رہا ہوں جب اپنی قومی شناختیں برقرار رکھتے ہوئے، ہم ناشتہ امرتسر میں کر رہے ہوں گے تو دو پہر کا کھانہ لاہور میں اور رات کا کھانا کابل میں کھا رہے ہونگے۔‘

لیکن اسٹیو کول لکھتے ہیں کہ یہ سب کچھ خواب ہی رہ گیا کیونکہ مشرف کیلیے پاکستان میں حالات روز بہ روز ابتر ہوتے گئے اور انجاکار ان کی حکومت چلی گئی۔

جنرل مشرف سے اپنی ملاقات کے بارے میں اسٹیو کول کہتے ہیں کہ جب اس مجوزہ ڈیل کے بارے میں ان سے پوچھا تو جواب تھا کہ: ’ اسکے لیے دونوں فرقیقین کی طرف سے جرئت کی ضرورت تھی۔۔۔خاص طور پر بھارت کی جانب سے اس ہمت کی کمی تھی۔۔۔ میں فقط رعاتیں نہیں دے رہا تھا ، میں انڈیا سے رعایتیں لے بھی رہا تھا۔‘

’اس سے پاکستان او بھارت دونوں کا ہی فائدہ ہوتا۔‘

 






’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
مشرف, ڈیل, کا, کی

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
بہتر سال پرانی کار تیس لاکھ پاؤنڈ میں نیلا -|A|- Car & Bikes 9 05-26-2013 10:43 PM
کرم ایجنسی میں امریکی میزائل حملہ، اٹھارہ -|A|- Political Issues Of Pakistan 9 02-05-2012 12:25 PM
’ڈاکٹر عبدالقدیر آزاد شہری ہیں -|A|- Political Issues Of Pakistan 6 06-04-2009 10:17 AM
شریف برادران نا اہل، آپ کی رائے؟ -|A|- Political Issues Of Pakistan 29 02-27-2009 01:56 PM
احمد شہزاد اور اظہر کی سنچریاں -|A|- Sports 0 02-18-2009 12:21 AM


All times are GMT +5. The time now is 06:58 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG