ایماندار شخص - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community


Please Read :: New Members Require 15 Reply Post to make their Own Threads Thanks (AYAZ) ::

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Say For Islam » ایماندار شخص
Say For Islam !!!!Share Say For Islam!!!!

Advertisement
User Tag List

Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
nazeer1 nazeer1 is offline
nazeer1 is iam back
Points: 20,025, Level: 89 Points: 20,025, Level: 89 Points: 20,025, Level: 89
Level up: 35% Level up: 35% Level up: 35%
Activity: 27% Activity: 27% Activity: 27%
 


Posts: 670
My Photos: (500)
Country:
My Mood:
Thanks: 4
Thanked 149 Times in 129 Posts
Mentioned: 0 Post(s)
Tagged: 617 Thread(s)
Quoted: 18 Post(s)
Join Date: Nov 2014
Gender: Male
Salam ایماندار شخص - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-05-2018, 05:56 PM

ایک ایماندار شخص کو بادشاہ بنا کر تخت پر بٹھا دیا گیا۔
نئے بادشاہ نے فوری طور پر اصلاحات شروع کر دیں۔ اس کے امیر وزیر بھی مشورے دینے میں پیش پیش تھے۔ کچھ درباریوں کا خیال تھا کہ بادشاہ کو ایماندار پا کر سب خود بخود ہی ٹھیک ہو جائیں گے اور کرپشن سے توبہ کریں گے۔ کچھ کا خیال تھا کہ پردیسی بھی اس کرپشن فری اور میرٹ پرور ماحول کو دیکھ کر اپنی مال دولت لے کر ادھر آ جائیں گے۔ ہر طرف فرط و انبساط کا سماں تھا اور ہر شخص اس سرور میں تھا کہ بس اب ہمارا ملک نمبر ون بننے والا ہے۔

اچانک بادشاہ کی نظر دور کونے میں بیٹھے ایک بزرگ پر پڑی جو اداس سی شکل نکالے سب کو مایوس نگاہوں سے تک رہا تھا۔ بادشاہ نے فوراً ان بابا جی سے پوچھا کہ اے بزرگ، کیا آپ کو یقین نہیں ہے کہ ایک ایماندار بادشاہ کے تخت پر بیٹھتے ہی سب کرپٹ لوگ بھی خدا خوفی کرنے لگیں گے اور کرپشن کو خیر باد کہیں گے؟

بزرگ نے جان کی امان پائی اور عرض کیا بادشاہ سلامت، مجھے آپ پر تو اعتبار ہے مگر میں جن عوام میں اپنی عمر گزار چکا ہوں، ان پر بھی اعتبار ہے۔ وہ ویسے ہی رہیں گے جیسے ہیں۔

بادشاہ کو یقین نہ آیا۔ بزرگ نے کہا کہ ایسا کریں کہ حکم جاری کریں کہ شاہی محل کا تالاب خالی کیا جائے اور آج رات ہر شہری ایک ایک لوٹا دودھ کا اس میں ڈال جائے تاکہ صبح اس کی کھیر بنا کر انقلاب کی خوشی میں شہر بھر کا منہ میٹھا کیا جائے۔

بادشاہ کو اس کی حکمت تو سمجھ تو نہیں آئی بہرحال بزرگ کا دل رکھنے کو شاہی فرمان جاری کر دیا گیا۔ رات ڈھلتے ہی قصر شاہی کے سامنے عوام کی طویل قطاریں لگ گئیں جو محل کے پائیں باغ میں داخل ہوتے اور اپنا اپنا لوٹا تالاب میں انڈیل کر دوسرے دروازے سے باہر نکل جاتے۔ گھپ اندھیرے کے باوجود عوام کا ایسا جوش و خروش دیکھ کر بادشاہ بہت خوش ہوا مگر وہ بزرگ بدستور اداس بیٹھے رہے۔

صبح سویرے بادشاہ اپنے نائیوں اور ان بزرگ کو لے کر تالاب کی سمت چلا تاکہ وہیں دیگیں چڑھا کر کھیر پکائی جائے۔ تالاب پر پہنچ کر بادشاہ نے لہروں میں اپنا عکس دیکھا اور حیران ہو کر بولا یہ دودھ اتنا صاف شفاف کیوں ہے؟

اداس صورت بزرگ نے جواب دیا بادشاہ سلامت، آپ نے تالاب بھرنے کو جتنے لوٹے طلب کیے تھے وہ سب آپ کو پرجا نے دے دیے۔ مگر ہر ایک نے یہی سوچا کہ باقی سب دودھ ڈال رہے ہیں تو ایک میرے پانی ڈالنے سے کسی کو کیا پتہ چلے گا؟ یوں ہر ایک نے ایمانداری کو دوسروں پر چھوڑتے ہوئے خود تھوڑی سی کرپشن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایک شخص نے بھی دودھ کا لوٹا نہیں ڈالا۔ آپ پہلے لوگوں کو ایماندار کرنے کی طرف توجہ دیں، ورنہ آپ کو جو لوٹے نصیب ہوں گے ان میں دودھ نہیں پانی ہی ملے گا۔

بادشاہ ان اداس صورت بزرگ کی حکمت سے بہت متاثر ہوا۔ فوراً نائیوں کو حکم دیا کہ ان بزرگ کو تالاب میں دھکا دے دو ورنہ یہ قوم کا مورال ڈاؤن کر دیں گے، اور ڈھنڈورچیوں سے اعلان کروا دیا کہ دودھ جلنے کی وجہ سے کھیر نہیں پکی ہے اس لئے پڑوسی سلطنت کے حلوائی سے مٹھائی ادھار منگوا کر اسے ہی عوام میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ انقلاب کا جشن منایا جا سکے۔
نتیجہ: ڈھاک کے تین پات، یعنی لوٹے کرپٹ ہوں تو ایماندار بادشاہ کا بس نہیں چل سکتا...

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
شخص

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
فیشن ہیں اختیاری پردہ نصاب لازم bint-e-masroor Miscellaneous/Mix Poetry 2 06-30-2014 10:44 PM
مولانا طارق جمیل صاحب ,,جنیدجمشید,,عامر خان Rania General Discussion 9 11-28-2013 05:15 AM
قیامت کے دن میری شفاعت کیلئے نصیب والا شخص  ROSE Hadees Shareef 4 07-15-2012 10:04 PM
جو شخص دنیا کا انعام چاہتا ہے ROSE Quran 3 07-04-2012 04:45 PM
اولیاء اللہ کون؟ شیخ توصیف الرحمن الراشدی mcitp-it Other's Ulama Bayans 0 05-30-2012 03:46 PM


All times are GMT +5. The time now is 02:04 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2018, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG