کیا احادیث کو قرآن سے پرکھا جانا چاہیے - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Islamic Issues And Topics » کیا احادیث کو قرآن سے پرکھا جانا چاہیے
Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
Salam کیا احادیث کو قرآن سے پرکھا جانا چاہیے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-20-2010, 08:15 PM

عموماٍ کہا جاتا ہے کہ : اسلام اللہ کے وعدے کے مطابق ، قرآن حکیم میں موجود ہے۔
جبکہ اصولی طور پر یہ بات غلط ہے۔
اسلام ، صرف قرآن حکیم میں موجود نہیں ہے بلکہ اُس "شریعتِ اسلامی" میں موجود ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی تھی اور جس کا حوالہ بھی ابوداؤد کی "مثلہ معہ" والی حدیث سے دیا جا چکا ہے۔

اقتباس:رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا ہے :
الا اني اوتيت الكتاب و مثلہ
لوگو ، یاد رکھو !قرآن ہی کی طرح ایک اور چیز (حدیث) مجھے اللہ کی طرف سے دی گئی ہے ۔
ابو داؤد ، كتاب السنة ، باب : في لزوم السنة ، حدیث : 4606
اب اگر کسی کے حلق سے یہ بات نہیں اترتی تو نہ اس کا کوئی علاج ہے اور نہ ہی اس شرعی حکم کو بدلا جا سکتا ہے۔

یہ بھی ایک نرالا ہی مذاق ہے کہ کتبِ حدیث کو قرآن کی کسوٹی پر پرکھنے کی ضرورت ہے۔
ویسے یہ تو کوئی بھی نہیں کہتا کہ جس طرح قرآن پر ایمان لایا ہے اسی طرح بخاری یا مسلم پر ایمان لایا جائے۔
عمومی طور پر جو بخاری و مسلم کی سو فیصد صداقت پر ایمان لانے کی بات کی جاتی ہے وہ محدثین کے اس اجماع کے تحت کہی جاتی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے حوالے سے موجود ان دونوں کتب کی تمام احادیث صحیح ہیں۔ لہذا ان صحیح احادیث پر ایمان لانا مراد لیا جاتا ہے ، کسی کتاب کے تمام مواد پر نہیں۔ ورنہ تو ان دونوں کتب کا ایک معتد بہ حصہ اسناد پر مشتمل ہے اور کسی ایک محدث نے بھی یہ نہیں کہا کہ اسناد پر بھی اسی طرح ایمان لانا ہوگا جس طرح رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے قول ، فعل و تقریر پر ۔ (اب اگر آج کے کوئی شیخ الاسلام اٹھ کر ایسا دعویٰ کر دیتے ہیں کہ اسناد پر ایمان لانا بھی ضروری ہے تو یہ ایک علیحدہ بحث ہے)۔
تو درج بالا اقتباس کا مطلب صرف اتنا ہے کہ قرآن کی طرح صحیح حدیث پر بھی ایمان لانا ضروری ہے کیونکہ حدیث بھی شریعت میں شامل ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) پر دو طرح کی وحی کا نزول ہوا تھا ، ایک وحی جلی (وحی متلو) ، جس کو آج ہم قرآن کا نام دیتے ہیں اور دوسرے وحی خفی (وحی غیر متلو ، کہ جس کی تلاوت قرآن کی طرح نہیں کی جاتی)۔ ویسے وحی جلی و خفی کی بحث ، ایک علحیدہ بحث ہے ۔

چونکہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہر حدیث کو قرآن سے پرکھا جائے گا۔
مگر جب قرآن ہی میں کوئی ذکر نہ ہو تب ؟؟ تب کون سی کسوٹی استعمال میں لائی جائے گی ؟


قرآن میں حلال جانور کے طور پر ، ?بھیمۃ الانعام? کی تفسیر میں چند جانوروں کے نام گنائے گئے ہیں مثلاََ اونٹ ، گائے ، بکری ، بھیڑ ، مینڈھا وغیرہ۔
اب سوال یہ ہے کہ دنیا کے دیگر جانور مثلاََ : کتا ، بلی ، چیتا ، شیر ، بندر ، ہرن ، ریچھ ، کوا ، کبوتر ، مینا وغیرہ وغیرہ ۔۔۔ یہ سب کیا ہیں ؟ حلال یا حرام؟ ان کی حرمت یا حلت کو قرآن سے کیسے پرکھا جائے گا؟
براہ مہربانی ثبوت صرف اور صرف قرآن سے دیا جائے۔ آپ کی عقلی تُک بندیاں نہیں مانی جائیں گی۔ کیونکہ یہ دعویٰ تو آپ ہی کا ہے کہ ہر چیز کو قرآن سے پرکھا جائے گا۔ اگر آپ ثبوت نہ دے سکیں (اور یقیناََ نہیں دے سکیں گے) تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ہر حدیث کو قرآن سے پرکھا نہیں جا سکتا۔
اور آپ کو ماننا ہوگا کہ ان احادیث کی بھی ضرورت ہے جن کی صحت و صداقت کو قرآن سے پرکھا نہیں جا سکتا۔ کیونکہ حدیث ہی میں ان جانوروں کے حلال و حرام ہونے کا وہ قاعدہ بیان کیا گیا ہے جس سے فوراََ معلوم ہو جاتا ہے کہ کون سا جانور حلال ہے اور کون سا حرام ؟

بےشک قرآن میں نماز کی حالت کا ذکر ہے ، یعنی : کھڑے ہونے ، رکوع کرنے اور سجدہ کرنے کا ذکر۔
اب سوال یہ ہے کہ نماز میں کیسے کھڑا ہوا جائے ؟ ہاتھ لٹکا کر یا ہاتھ باندھ کر؟ ایک پاؤں پر کھڑے ہوں یا دونوں پر؟ لغت میں رکوع کے معنی ہیں جھکنا۔ کیسے جھکا جائے ؟ آگے یا دائیں بائیں؟ اور جھک کر ہاتھ ڈنڈے کی طرح لٹکنے دیں یا رانوں پر رکھیں یا رانوں میں گھسا لیں ؟ سجدہ کی حالت میں ہاتھ کہاں رکھیں، کیسے رکھیں ، صرف ہتھیلی زمین پر رکھیں یا پوری کہنی؟ سجدہ ایک کریں یا دو ؟
ذرا بتائیے کی ان تمام چیزوں کو قرآن کی کس آیت یا آیات سے پرکھا جا سکے گا؟؟
چونکہ آپ تشفی بخش جواب دے نہیں سکتے لہذا مان لیجئے کہ : ان احادیث کی بھی ضرورت ہے جن کی صحت و صداقت کو قرآن سے پرکھا نہیں جا سکتا۔

قرآن میں حکم ہے کہ چوری کرنے والے مرد و عورت کے ہاتھ کو کاٹ دو۔
ہمیں بتایا جائے کہ آپ قرآن کی کس آیت سے ثابت کریں گے کہ ۔۔۔۔۔۔
دونوں ہاتھ کاٹے جائیں یا ایک ہاتھ ؟ کہاں سے کاٹیں ؟ بغل سے یا کہنی سے یا کلائی سے یا ان کے بیچ سے ؟
قرآن سے کیسے پرکھا جائے گا؟

قرآن کہتا ہے : جب تم سفر پر جاؤ تو تم پر کچھ گناہ نہیں کہ نماز کو کچھ کم کر کے پڑھو بشرطیکہ تم کو خوف ہو کہ کافر تم کو ایذا دیں گے۔ (النساء : 101)
یعنی قرآن میں "نمازِ قصر" ایسے سفر کے ساتھ مشروط ہے جس میں کافروں کی ایذا کا خوف بھی ہو۔
اب صرف ایک مثال سعودی عرب سے۔ یہ تو ساری دنیا مانتی ہے کہ یہاں ملک کے مختلف علاقوں سے عمرہ یا حج کی غرض سے مکہ کی طرف سفر کرنے والوں کو "کافروں کی ایذا" کا کوئی خوف نہیں۔ پھر بھی ہر کوئی اس سفر کے دوران "نمازِ قصر" اس لیے ادا کرتا ہے کہ حالتِ امن میں بھی "نمازِ قصر" کی چھوٹ صحیح مسلم کی حدیث سے ثابت ہے۔ ملاحظہ فرمائیں :

یعلی بن امیہ نے کہا کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا : اللہ تو فرماتا ہے کہ کچھ مضائقہ نہیں اگر قصر کرو تم نماز میں اگر تم کو خوف ہو کہ کافر لوگ ستائیں گے۔ اور اب تو لوگ امن میں ہو گئے ( یعنی اب قصر کیا ضروری ہے ؟ )
تو حضرت عمر (رضی اللہ عنہ) نے کہا کہ مجھے بھی یہی تعجب ہوا تھا جیسے تم کو تعجب ہوا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کو پوچھا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ اللہ نے تم کو صدقہ دیا تو اس کا صدقہ قبول کرو (یعنی بغیر خوف کے بھی ، سفر میں قصر کرو)۔
صحیح مسلم ، كتاب صلاة المسافرين وقصرها ، باب : صلاة المسافرين وقصرها ، حدیث : 1605
ذرا بتائیے کہ اس صحیح حدیث کو قرآن سے کیسا پرکھا جائے گا؟ جبکہ یہ حدیث تو اعلانیہ قرآن کی "شرط" کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔

5۔ قرآن صاف کہتا ہے کہ : زینت ( و آرائش) کی پاکیزہ چیزیں اللہ نے اپنے بندوں کے لیے پیدا کی ہیں ۔۔۔ (الاعراف : 32)
پھر تو سونا (gold) مردوں کے لیے حلال ہوا۔ لیکن جامع ترمذی کی ایک مشہور صحیح حدیث بتاتی ہے کہ ۔۔۔
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
ریشم کا لباس اور سونا ، میری امت کے مَردوں پر حرام اور ان کی عورتوں کے لیے حلال کیا گیا ہے۔
ترمذی ، كتاب اللباس ، باب : ما جاء في الحرير والذهب‏ ، حدیث : 1824ترمذی کی اس حدیث کو آپ قرآن سے پرکھیں گے تو اسے جھوٹ کہنا ہوگا اور غالباََ منکرینِ حدیث ساری شریعتِ اسلامیہ کے خلاف ہو کر ہاتھوں میں سونے کی چوڑیاں یا گلے میں سونے کی چین پہنیں گے کہ اس کی اجازت انہیں قرآن سے ملتی ہے !

الحمدللہ ، درج بالا دلائل سے ثابت ہوا کہ ۔۔۔۔
قرآن کی عظمت و جلالت ، بےشک اپنی جگہ ۔۔۔ لیکن ہر حدیث کو بہرحال قرآن سے پرکھا نہیں جا سکتا اور نہ ہی آج تک کسی نامور مفسر یا محدث نے ایسا بےتکا کلیہ پیش فرمایا ہے۔

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
DiE DiE is offline
 


Posts: 12,487
My Photos: ()
Country:
Join Date: Jul 2010
Gender: Male
Default Re: کیا احادیث کو قرآن سے پرکھا جانا چاہیے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-20-2010, 09:13 PM

jazakallah

 

(#3)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
Default Re: کیا احادیث کو قرآن سے پرکھا جانا چاہیے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-20-2010, 10:54 PM

FankoOos

 

(#4)
Old
!«╬Ĵamil Malik╬«! !«╬Ĵamil Malik╬«! is offline
 


Posts: 19,769
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2008
Location: lahore
Gender: Male
Default Re: کیا احادیث کو قرآن سے پرکھا جانا چاہیے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-22-2010, 11:16 AM

 

(#5)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
Default Re: کیا احادیث کو قرآن سے پرکھا جانا چاہیے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-23-2010, 01:39 AM

Thanks

 

(#6)
Old
Muntazir Nigahain Muntazir Nigahain is offline
 


Posts: 1,517
My Photos: ()
Country:
Join Date: Aug 2010
Location: شام کے سرمئی اندھ
Gender: Female
Default Re: کیا احادیث کو قرآن سے پرکھا جانا چاہیے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-24-2010, 12:09 PM

zabardast sharing jazakAllah khair

 

(#7)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
Default Re: کیا احادیث کو قرآن سے پرکھا جانا چاہیے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-24-2010, 08:24 PM

Thanks

 

(#8)
Old
FarazAli FarazAli is offline
 


Posts: 8,570
My Photos: ()
Country:
Join Date: May 2010
Location: Non Light 0f City
Gender: Male
Default Re: کیا احادیث کو قرآن سے پرکھا جانا چاہیے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-24-2010, 09:53 PM

JazakAllah asad bro nice sharing

 

(#9)
Old
Blink Blink is offline
Banned
 


Posts: 57
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2010
Location: philadelphia
Gender: Male
Default Re: کیا احادیث کو قرآن سے پرکھا جانا چاہیے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-03-2010, 01:22 AM

pata nai kya lekha hai kuch samj nai lag raha .. ya tu pura Roman urdu lekh doo ya phir pura urdu font mai lekho... wasay jo b i lekha hai my view is all Hadith should be tested in accordance of Quran Pak.. which Hadith contradict Quran Pak leave that Hadith aside

 

(#10)
Old
FarazAli FarazAli is offline
 


Posts: 8,570
My Photos: ()
Country:
Join Date: May 2010
Location: Non Light 0f City
Gender: Male
Default Re: کیا احادیث کو قرآن سے پرکھا جانا چاہیے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-29-2010, 04:42 PM

jazakAllah

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
جانا, سے, قرآن, کو, کیا

« Previous Thread | Next Thread »
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
اس گھر کے بارے میں جوامام جعفر صادق- نے اپنے&# ROSE Quran 4 01-31-2018 11:41 AM
قرآن لکھنے والا کون ہے اور اسے جمع کس طرح کی&# ROSE Quran 8 07-05-2012 02:40 PM
کیا قرآن کریم مصحف کو دیکھ کر پڑھنا افضل ہے &# ROSE Quran 3 07-04-2012 03:42 PM
ویلنٹائن ڈے کا تاریخی پس منظر اور اس کی حیث ROSE Quran 2 07-04-2012 01:01 PM
اسامہ امریکی ایجنٹ تھا، امریکا سے پوچھا ج -|A|- Political Issues Of Pakistan 0 05-22-2009 06:40 PM


All times are GMT +5. The time now is 04:13 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG