دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال - Page 3 - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link |
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Quran » دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#21)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 04:44 PM

64 ۔ اے نبی تمہارے لیے اللہ کافی ہے اور ان مومنوں کے لیے بھی جنہوں نے تمہاری پیروی اختیار کی ہے ۔

65 ۔ اے نبی ! مومنوں کو جنگ پر ابھارو ۔ اگر تمہارے بیس آدمی ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو پر غالب آئیں گے اور اگر تمہارے سو آدمی ایسے ہوں گے تو ہزار کافروں پر غالب آئیں گے ۔ کیونکہ وہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھتے نہیں ہیں (97)۔

66 ۔ اب اللہ نے تمہارا بوجھ ہلکا کر دیا اور اس نے جان لیا کہ تم میں کچھ کمزوری ہے ۔ لہٰذا اگر تمہارے سو آدمی ثابت قدم رہنے والے ہوۓ تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے اور اگر ہزار ہوۓ تو اللہ کے حکم سے دو ہزار پر غالب رہیں گے ۔ (98)۔ اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔

67 ۔ کسی نبی کے لیے سزاوار نہیں کہ اس کے پاس قیدی ہوں جب تک زمین میں غلبہ حاصل نہ کر لے ۔ تم لوگ دنیا کے فائدے چاہتے ہو اور اللہ (تمہارے لیے ) آخرت چاہتا ہے (100) اللہ غالب ہے حکمت والا (101)۔

68 ۔ اگر اللہ کا فرمان پہلے سے موجود نہ ہوتا تو تمہارے قید کر لینے کے نتیجہ میں تم کو صخت سزا بھگتنا پڑتی (102)۔

 

Sponsored Links
(#22)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 05:16 PM

69 ۔ پس جو مال غنیمت تم نے حاصل کیا ہے سے کھاؤ کہ وہ حلال اور پاک ہے (103)۔ اور الہہ سے ڈرتے رہو۔ بلا شبہ اللہ بخشنے والا رحم فرمانے والا ہے ۔

70 ۔ اے نبی ! تم لوگوں کے قبضہ میں جو قیدی ہیں ان سے کہہ دو ، اگر اللہ نے جان لیا کہ تمہارے دلوں میں کچھ بھلائی ہے تو جو کچھ تم سے لیا گیا ہے اس سے بہتر تمہیں عطا فرماۓ گا اور تمہیں معاف کرے گا (104)۔ اللہ معاف کرنے والا رحم فرمانے والا ہے ۔

71۔ اور اگر وہ تم سے بے وفائی کرنا چاہتے ہیں تو اس سے پہلے وہ اللہ کے ساتھ بے وفائی کر چکے ہیں اور اسی کا نتیجہ ہے کہ اس نے ان کو تمہارے قابو میں دے دیا (105)۔ اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے ۔

72 ۔ جو لوگ ایمان لاۓ اور جنہون نے ہجرت کی (106)اور اللہ کی راہمیں اپنے مال اور جان سے جہاد کیا (107)، اور جن لوگوں نے (مہاجرین کو ) پناہ دی اور ان کی مدد کی (108) وہی آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں (109)۔ اور جولوگ ایمان تو لاۓ لیکن ہجرت نہیں کی ان سے تمہارا رفاقت کا کوئی تعلق نہیں جب تک کہ ہو ہجرت نہ کریں (110) ۔ ہاں ، اگر دین کے معاملہمیں وہ تم سے مدد چاہیں توتم پر مدد لازم ہے الّا یہ کہ وہ کسی ایسی قوم کے خلاف مدد طلب کریں جس سے تمہارا معاہدہ ہو (111) ۔ اور تم جو کچھ کرتے ہو وہ اللہکی نگاہمیں ہے ۔

 

(#23)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 05:17 PM

73۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا وہ آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں ۔ اگرتم ایسانہ کرو گے تو زمین میں فتنہ اور زبردست فساد برپا ہو گا(112)۔

74۔ جو لوگ ایمان لاۓ اور جنہوں نے ہجرت کی اور اللہ کی راہمیں جہاد کیا اور جن لوگوں نے (مہاجرین کو ) پناہ دی اور مدد کی وہی سچے مومن ہیں ۔ ان کے لیے مغفرت اور باعزت رزق ہے (113)۔ 75 ۔ اور جو لوگ بعد میں ایمان لائیں اور ہجرت کریں اور تمہارے ساتھ مل کر جہاد کریں وہ بھی تم ہی میں سے ہیں (114)۔ اور خون کے رشتہ دار اللہ کے قانون میں ایک دوسرے کے زیادہ حق دار ہیں (115) یقیناً اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے ۔ ع

 

(#24)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 05:17 PM

تفسیر:


1 : جنگ بدر میں جو مال غنیمت مسلمانوں کے ہاتھ آیا تھا اس کی تقسیم کے بارے میں ان کے درمیان اختلاف ہوا تھا ۔ چونکہ یہ اسلام کے پرچم تلے لڑی جانی والی پہلی جنگ تھی اس لۓ جو مسائل کھڑے ہوۓ ان کے بارے میں اختلاف راۓ بھی ہوا اور کچھ کمزور یوں کا صد ور تھی ۔ اس سلسلہ میں سب سے اہم سوال یہ پیش آیا تھا کہ مال غنیمت کے مستحق کون لوگ ہیں آیا وہ جنہوں نے بالفعل اس پر قبضہ کیا یا اس میں فوج کے دوسرے سپاہی بھی شامل ہیں نیز یہ کہ اس کی تقسیم کا ضابطہ کیا ہے ۔ یہاں اس سوال کا اصولی جواب دیتے ہوۓ ان کمزور یوں کو دور کرنے کی طرف متوجہ کیا گیا ہے جو اس موقع پر ظاہر ہوئی تھیں کیونکہ جہاد کے ذریعہ جن اعلی مقاصد کا حصول اسلام کے پیش نظر ہے وہ اسی صورت میں حاصل ہو سکتے ہیں جب کہ اس کے سپا ہی مخلص ،باکردار ،آپس میں جڑے ہوۓ اور مضبوط ڈسپلین رکھنے والے ہوں ۔

" مال غنیمت اللہ اور رسول ﷺ کیلۓ ہے " یہ اصولی بات جو سوال کے جواب میں تصرف کا اختیار اللہ اور اس کے روسول ہے ۔ لہذا اللہ اور رسول ﷺ کے احکام کو قبول کرو ۔ اللہ نے غنیمت کی تقسیم کا ضابطہ آیت 41 میں بیان فرمایا اور اس کی تفصیلات رسول پر چھوڑ دیں ۔

2 :یعنی اہل ایمان ایسے زندہ دل اور بیدار مغز ہوتے ہیں کہ جہاں اللہ کا ذکر ہو اس کی عظمت کے تصور سے لرز اٹھے اس کیفیت کا دوسرانام تقوی ہے ۔

 

(#25)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 05:17 PM

3 :ایمان کا اصل تعلق دل سے ہے اور میں جو ایمانی کیفیت پیدا ہوتی ہے اس کی پرورش کا اگر سامان کیا جاۓ تو وہ برابر بڑھتی رہتی ہے قرآن کریم کی آیات کی تلاوت جب کہ وہ معنی اور مفہوم کے ساتھ ہوا ایمان بالید گی کا باعث ہے ۔

4 :یعنی ان کا اصل بھروسہ اسباب پر نہیں بلکہ اللہ پر ہو تا ہے ۔ جنگ کیلۓ وہ اپنے امکان کی حد تک اسباب بھی کرتے ہیں اور بہتر تدبیر بھی اختیار کرتے ہیں ۔ ان سب کے باوجود وہ یہ نہیں سمجھتے کہ ان اسباب کی بنا پر محض اپنے بل بوتے پر لازما کامیاب ہو جائیں گے ۔ بلکہ سمجھتے ہیں کہ کا میابی اللہ کی نصرت پر منحصر ہے ۔ اسی طرح جب کا حکم ہو کہ جنگ کرو تو محض اسباب کی قلت کی وجہ سے وہ کر نے سے نہیں رکتے بلکہ بے سرو سامانی کی حالت میں بھی لڑتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ نتیجہ اللہ کے ہاتھ ہے ۔ 5 : جہاد کے ضمن میں نماز کی اہمیت کا یہ پہلو اس بات کو واضح کر تا ہے کہ مسلمانوں کی وہ فوج جو نماز قائم نہ کرتی ہو اسلامی انقلاب کیلئے بیکار محض ہے ۔

6 اشارہ اس بات کی طرف کہ اللہ کی راہ میں لڑنے والے کرایہ کے سپاہی نہیں ہوتے اور نہ مادی مفادات ان کے پیش نظر ہوتے ہیں بلکہ وہ اس راہ میں خود خرچ کر نیوالے اور اپنا مال لٹا نے والے ہوتے ہیں ۔

 

(#26)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 05:18 PM

3 :ایمان کا اصل تعلق دل سے ہے اور میں جو ایمانی کیفیت پیدا ہوتی ہے اس کی پرورش کا اگر سامان کیا جاۓ تو وہ برابر بڑھتی رہتی ہے قرآن کریم کی آیات کی تلاوت جب کہ وہ معنی اور مفہوم کے ساتھ ہوا ایمان بالید گی کا باعث ہے ۔

4 :یعنی ان کا اصل بھروسہ اسباب پر نہیں بلکہ اللہ پر ہو تا ہے ۔ جنگ کیلۓ وہ اپنے امکان کی حد تک اسباب بھی کرتے ہیں اور بہتر تدبیر بھی اختیار کرتے ہیں ۔ ان سب کے باوجود وہ یہ نہیں سمجھتے کہ ان اسباب کی بنا پر محض اپنے بل بوتے پر لازما کامیاب ہو جائیں گے ۔ بلکہ سمجھتے ہیں کہ کا میابی اللہ کی نصرت پر منحصر ہے ۔ اسی طرح جب کا حکم ہو کہ جنگ کرو تو محض اسباب کی قلت کی وجہ سے وہ کر نے سے نہیں رکتے بلکہ بے سرو سامانی کی حالت میں بھی لڑتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ نتیجہ اللہ کے ہاتھ ہے ۔ 5 : جہاد کے ضمن میں نماز کی اہمیت کا یہ پہلو اس بات کو واضح کر تا ہے کہ مسلمانوں کی وہ فوج جو نماز قائم نہ کرتی ہو اسلامی انقلاب کیلئے بیکار محض ہے ۔

6 اشارہ اس بات کی طرف کہ اللہ کی راہ میں لڑنے والے کرایہ کے سپاہی نہیں ہوتے اور نہ مادی مفادات ان کے پیش نظر ہوتے ہیں بلکہ وہ اس راہ میں خود خرچ کر نیوالے اور اپنا مال لٹا نے والے ہوتے ہیں ۔

 

(#27)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 05:18 PM

7:یہ آیات صراحت کر تی ہے کہ نبی ﷺ مدینہ سے اللہ کے حکم سے نکلے تھے اور آپ کا نکلنا مقصد حق کیلۓ تھا یعنی کسی دنیوی غرض سے لوٹ مار کرنا یا خونریزی کرنا مقصود نہ تھا بلکہ دعوت توحید کو برحق اور رسالت کو سچا ثابت کر د کھانا تھا اور یہ مقصد قافلہ پر حملہ کرنے سے نہیں بلکہ کفار کے لشکر ٹکر لینے سے ہی ہو سکتا تھا اس لۓ آپ مدینہ سے بدر ہی کے ارادہ سے نکلے تھے ۔ لیکن مسلمانوں کے ایک گروہ لشکر کے مقابلہ کیلۓ نکلنا پسند نہ تھا ۔ وہ چاہتے تھے کہ شام سے تجارتی قافلہ کو مغلوب کرنا آسان تھا۔

8: یہ واقعہ مدینہ سے نکلنے سے پہلے کا ہے جب نبی ﷺ نے مسلمانوں کو اطلاع دی کہ ابو سفیان تجارتی قافلہ کے ساتھ شام سے مکہ کیلۓ روانہ ہو چکا ہے اور مکہ سے کافروں کا لشکر بدر کی سمت کوچ کر چکا ہے اور ان دہ گروہوں میں سے کسی ایک گروہ سے تمہاری مڈبھیڑ ہو گی تو مسلمانوں کے ایک گروہ کا رجحان یہ ہو ا کہ قافلہ پر حملہ کر دیا جاۓ بعد میں جب نبی ﷺ نے واضع طور پر بتادیا کہ کافروں کے لشکر سے مقابلہ کرنا ہے حق وبا طل کا دو ٹوک فیصلہ ہو جاۓ تو مسلمانوں میں جو لوگ کمزوری کا شکار تھے وہ یہ محسوس کرنے لگے کہ اس بے سرو سامانی حالت میں اور اس قلیل تعداد کا کفار کے لشکر جرارسے مقابلہ کرنا گویا اپنے کو موت کے منہ میں دینا ہے ، اس لیۓ وہ نبی ﷺ سے اس معاملہ میں حجت کرتے رہے ، ان کا اصرار تھا کہ لشکر کے بجاۓ قافلہ کا رخ کیا جاۓ ان کے اس رویہ پر یہاں گرفت کی گئی ہے

 

(#28)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 05:19 PM

۔

9: یعنی یا تو قافلہ تمہارے ہاتھ آئی گا یا لشکر یہ اللہ تعالی کا وعدہ تھا اور نبی ﷺ نے اس سے اہل ایمان کو پہلے ہی مطلع کر دیا تھا ۔ جنگی مصالح کے پیش نظر بات مہم رکھی گئ تھی لیکن بعد میں جب کہ مدینہ سے روانگی ہونے لگی تو آپ ﷺ نے واضح فرما دیا کہ لشکر ہی سے مقابلہ درپیش ہے تاکہ اہل ایمان جنگی تیاریوں کے ساتھ نکلیں ۔ واضح رہے کہ واقعات کی ترتیب میں راویوں اور سیرت نگاروں سے کچھ غلطیاں سر زد ہوئی، ہیں اس لیۓ واقعہ کی صحیح تصویر سامنے نہیں آتی مثلا سیرت نگار ابن اسحاق کا یہ بیان کہ نبی ﷺ قافلہ کو نشانہ بنا کر مدینہ سے نکلے تھے اور بعد میں راستے میں لوگوں کو بتا یا کہ لشکر سے مقابلہ درپیش ہے ۔ واقعات کی اس غلط ترتیب نے مخالفین اسلام کو اعتراض کا موقع دیا لیکن قرآن کا بیان جو اوپر سے چلا آرہا ہے ان روایتوں کی تردید کی تر دید کرتا ہے کیونکہ اس میں واضح طور سے بتا یا گیا ہے کہ مدینہ سے نکلنے سے پہلے ہی بات واضح ہو چکی تھی کہ لشکر سے مقابلہ ہے ۔ اسی لیۓ مسلمانوں کے ایک گروہ کو مقابلہ کے لیۓ نکلنا ناگوار ہوا وہ نبی ﷺ سے اس مسلئہ میں حجت کرتا رہا اس لئے ان روایتوں کو قرآن کی روشنی میں دیکھنا چاہیۓ نہ کہ قرآن کو روایتوں کی روشنی میں

 

(#29)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 05:19 PM

وہ نبی ﷺ سے اس مسلئہ میں حجت کرتا رہا اس لئے ان روایتوں کو قرآن کی روشنی میں دیکھنا چاہیۓ نہ کہ قرآن کو روایتوں کی روشنی میں ۔

یہ بھی واضح رہے کہ قافلہ پر اگر حملہ کیا جاتا تو یہ کوئی غلط بات نہ وہتی ، کیونکہ قریش مسلمانوں سے برسر جنگ تھے اور جنگی حالات میں دشمنوں کا زور توڑ نے کیلئے ان کے قافلہ پر حملہ کنا اور ان کی اقتصادیات پر ضرب لگانا ہر گز کوئی قابل اعتراض بات نہیں ہے ، اور اگر یہ کوئی معیوب بات ہوتی تو قرآن یہ نہ کہتا کہ "دو گروہوں میں سے کوئی ایک ضرور تمہارے ہاتھ لگے گا" بلکہ یہ کہتا کہ لشکر تمہارے ہاتھ لگے گا۔ لیکن چونکہ قافلہ کے ہاتھ آ جانے سے حق و باطل کا فرق نمایاں نہیں ہو سکتا تھا اور یہ غلط فہمی پیدا کی جاسکتی تھی کہ مسلمانوں کا مقصد محض قافلہ کو لوٹنا تھا اس لئے اللہ تعالی نے قافلہ کو مسلمانوں کی زد میں آنے نہیں دیا اور لشکر سے مقابلہ کے لئے انہیں لا کھڑا کر دیا اور جب وہ نصرت الہی سے غالب آگئے تو ثابت ہو ا کہ نبی ﷺ نے جنگ کا جو پروگرام بنایا تھا وہ با کل صحیح تھا اور یہ سب کچھ خدا کی رہنمائی اور اس کی تائید سے ہو ا ۔

 

(#30)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 05:19 PM

10: جس میں کانٹا نہیں ہے وہ گروہ " یعنی کمزور گروہ مراد تجاتی قافلہ ہے چونکہ یہ قافلہ صرف چالیس افراد پر مشتمل تھا اس لیۓ بغیر مزاحمت کے اس پر غلبہ پایا جاسکتا تھا۔

11: یعنی احکام سے ۔

12:ظاہر ہے یہ مقصد جنگ کے ذریعہ ہی حاصل کیا جاسکتا تھا ،۔

13؛یعنی کافروں کو۔

14: مسلمانوں نے اللہ تعالی سے مدد کیلئے دعا کی تھی ۔ اور نبی ﷺ رات بھر دعا میں مشغول رہے اور صبح میدان کا راز میں بھی آپ ﷺ کی زبان پر یہ کلمات تھے ۔

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
دعوت

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ life Quran 98 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 1:الفاتحۃ life Quran 7 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف life Quran 10 08-13-2012 02:12 AM
اورجو شخص الله اور اس کے رسول کا فرمانبردا ROSE Quran 2 07-06-2012 09:21 PM
آئی فون پروگرام کا نو سالہ خالق -|A|- Computer and Information Technology 5 01-28-2011 11:39 AM


All times are GMT +5. The time now is 05:54 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG